اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 770
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 770
Menu
“اردو داستانوں کے منفی کردار” has been added to your cart. View cart
“اردو داستانوں کے منفی کردار” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تنقید) جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربے
حجابِ زناں (مثنوی) ₨ 165
Back to products
گنجینۂ معنی کا طلسم ₨ 1,760

جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربے

₨ 770

  • یہ کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں جدید اُردو نظم کی اشکال کا ذکر ہے۔
  • مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور مقالوں، لغات، دائرۃ المعارف اور ویب سائٹ کا اندراج ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کی یہ کتاب اُن کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو اُنھوں نے ڈاکٹر تحسین فراقی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔ بعد ازاں یہ مقالہ کتابی صورت میں پہلی بار مجلس ترقی ادب لاہور سے شائع کیا گیا۔ مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ حرفِ اوّل میں مصنف نے ابواب میں مواد کی تقسیم و ترتیب کی وضاحت کی ہے۔ پہلے باب میں ہیئت کے مباحث، دوسرے باب میں جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربوں کا پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ اس باب میں ہیئتی تجربوں کے محرکات و عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے اور بیسویں صدی کے نصف آخر میں جدید اُردو نظم میں موضوعات، سماجی سیاسی اقتصادی، تہذیبی اور فکری و ادبی ماحول کا جائزہ لیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں جدید اُردو نظم کے تجربے 1947ء تک مختلف ادبی تحریکوں اور اس عہد کے شعرا کی تخلیقات کا جائزہ لیا ہے۔ چوتھا باب 1947ء کے بعد کی نظم کی مختلف اصناف مثلاً مختصر نظم، ثلاثی، ہائیکو، طویل نظم، کہہ مکرنی، کنڈلیاں، ٹپے، چھلا اور دیگر علاقائی ثقافت کی مظہر مختلف ہئیتوں میں لکھی گئی شاعری اور معاصر اُردو نظم کی اشکال اور تشکیل اور جدیدیت کے مباحث پر مشتمل ہے۔ پانچویں باب اور آخری باب جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربوں کے اُردو شاعری پر اثرات اور ان کے مستقبل کے بارے میں تحقیقی مواد کو سمیٹ کر نتائج اخذ کرتا ہے۔ ہر باب کے آخر میں حواشی دیئے گئے ہیں۔ کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور غیرمطبوعہ تحقیقی مقالوں اور لغات اور دائرۃ المعارف کے علاوہ ویب سائٹ کا اندراج ہے۔ رنگین سرورق سے مزین مضبوط جلد کی حامل یہ کتاب قریباً ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ پس ورق پر مقالہ نگار کے کام کے بارے میں ابوالکلام قاسمی اور شمیم حنفی کی آرا درج ہیں۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر یٰسین آفاقی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

معنی اور تناظر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 605
  • معنی و تناظر میں شامل مضامین میں اکیسویں صدی کی تنقید کے امتزاجی زاویے کے عناصر موجود ہیں۔
  • کتاب کی پہلی فصل نظری تنقید، دوسری شاعری، تیسری فکشن جبکہ چوتھی فصل معاصر تنقید سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے۔
  • معنی اور تناظر کا مطالعہ تنقید کے طلبہ اور قارئینِ ادب کے لیے نئے نئے پہلوئوں سے تعارف کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نکات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
نکات'' ڈاکٹر تحسین فراقی کی تصنیف ہے۔'' ڈاکٹر تحسین فراقی ایک قابلِ قدر محقق، ناقد اور شاعر ہیں۔ تحقیق و تنقید کی ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب تنقیدی مضامین کا مجوعہ ہے۔ جو دوہزار سے دو ہزار بارہ کے درمیانی عرصے میں لکھے گئے۔ صفحات کی تعداد ٢٧٤ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یورپ میں دکھنی مخطوطات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 880
یورپ میں دکھنی مخطوطات'' کے مولف نصیرالدین ہاشمی ہیں۔'' اس کتاب میں ان دکنی مخطوطات کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے جو انگلستان اسکاٹ لینڈ اور پیرس کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔ دکھنی مصنفین کے حالات اور نمونہِ کلام کے ساتھ متفرق اردو اور فارسی نسخوں کے اختلاف بھی پیش کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب سات سو چودہ صغحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو افسانوں میں رومانی رجحانات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 770
  • افسانہ نگار اور نقاد ڈاکٹر عالم محمد خان نے یہ تحقیقی کتاب لکھ کر اور پی ایچ ڈی حاصل کر کے بطور محقق شہرت کمائی۔
  • ڈاکٹر خان نے رومانی افسانے کو موضوع بنا کر اُردو ادب کے ایک اہم رجحان کے آغاز و ارتقا کا جائزہ لیا ہے۔
  • اُردو افسانے اور اُردو میں رومانی تحریک پر کام کرنے والا کوئی محقق اور نقاد آئندہ اس کو نظرانداز نہیں کر سکے گا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

آبِ حیات کی حمایت میں اور دوسرے مضامین

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
  • اس کتاب میں شامل ڈاکٹر محمد صادق کے تمام تر تحقیقی مضامین حیات و تصنیفاتِ آزاد سے متعلق ہیں۔
  •  یہ مضامین سراسر حقائق پر مبنی ہیں اور ان میں کسی ردّ و کد یا قیل و قال کی گنجائش نہیں۔
  • مضامین کے عنوانات سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ بہت اہم اور معلومات افزا ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شعرائے اردو کے تذکرے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 880
شعرائے اردو کے تذکرے" حنیف نقوی کی تصنیف ہے۔" زبان ادب کا مطالعہ تاریخ ادب کے مطالعے سے جڑا ہوا ہے اور اس کے بغیر نا مکمل ہے۔ یہ کتاب اس لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ مولانا امتیاز علی عرشی اور مشفق خواجہ جیسے مقتدر محققین نے اس کتاب کو اردو تحقیق میں گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا ہے جو کہ بجا طور پر مصنف کیلئے ایک بڑا سرمایہِ افتخار ہے۔ یہ کتاب ٧٤٤ صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نئے پرانے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
  • یہ کتاب اُردو کے معروف شاعر، ڈراما نگار اور نقاد امجد اسلام امجد کا ترتیب دیا ہوا شعری انتخاب ہے۔
  • اس انتخاب کے کرنے میں امجد اسلام امجد نے ایک فارمولہ ترتیب دیا جس کے چار عناصر ترکیبی ہیں۔
  • یہ چونکہ منفرد انتخاب ہے اس لیے معروف اشعار کم ہیں بلکہ بعض اشعار نئے معلوم ہوتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تخلیقی عمل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
  • ابتداء ً 1970ء میں ڈاکٹر وزیر آغا نے اس مقالے میں تخلیقی عمل کی تھیوری کا اطلاق فنونِ لطیفہ پر کیا تھا۔
  • بعد ازاں 2003ء میں طبیعیات کی ترقی کے باعث ایک نئے باب ’’تکوینِ کائنات کے حوالے سے‘‘ کا اضافہ کیا۔
  • کائنات کے تخلیقی عمل میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد فائدہ مند ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account