اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور ادبی تحقیق (موضوعات) کتابیاتِ سرسیّد
جبریل اڈاری ₨ 275
Back to products
اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر ₨ 500

کتابیاتِ سرسیّد

₨ 220

  • کتابیاتِ سرسیّد دراصل سرسیّد کی مستقل تصانیف، تراجم، مدونہ کتب، مضامین وغیرہ کا کیٹلاگ ہے
  • کتابوں کے اس انتخاب میں ہر عنوان کے تحت ان کی اشاعتوں کی زمانی ترتیب کو ترجیح دی گئی ہے۔
  • منتخبہ کتابوں کی سرورق کی عکسی نقول، کچھ ضمائم اور ایک اشاریہ سے یہ کتاب بہت مفید ہو گئی ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: ادبی تحقیق (موضوعات)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

سرسیّد احمد خان نظریۂ عملیت کے حامل، معاشرتی مصلح اور جدید فلسفی تھے۔ انھیں مسلم قوم پرستی کا سالار اور دو قومی نظریہ کا خالق مانا جاتا ہے۔ سرسیّد مسلم نشاۃِ ثانیہ کے بڑے خواہاں تھے، اسی لیے انھوں نے مسلمانوں کی بیداری میں اپنی کتابوں، تحریروں اور تقریروں کے ذریعے اہم کردار ادا کیا۔ سرسیّد کی مطبوعہ کتابوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اس کتاب میں سرسیّد کی لکھی گئی کتابوں اور ان سے متعلق مرتّب کی گئی کتابوں کی ایک کتابیات ترتیب دی گئی ہے۔ ’’کتابیاتِ سرسیّد‘‘ کے مصنف کو اپنے تحقیقی منصوبے ’’خود نوشت سرسیّد‘‘ کے لیے بہت سی بین الاقوامی لائبریریوں میں غوطہ زن ہونا پڑا جس سے انھیں سرسیّد کی بہت سی تصانیف اور تالیفات کی اوّل اشاعتوں کے مطالعے کا موقع ملا۔ اسی دوران انہیں اس کتابیات کو مرتّب کرنے کی تحریک ملی۔ کتابوں کے اس انتخاب میں ہر عنوان کے تحت ان کی اشاعتوں کی زمانی ترتیب کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس سے سرسیّد کی اپنی تصانیف کے بارے میں ان کے ارتقا پذیر فکری ادوار اور ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔ سرسیّد اور علی گڑھ پر تالیفات کے معاملے میں بھی ان اشاعتوں کو ترجیح دی گئی ہے جو ضیاء الدین لاہوری کی معلومات کے مطابق زمانی لحاظ سے اوّل شائع ہوئیں؛ البتہ جہاں اوّل اشاعتیں دستیاب نہ ہوئیں، وہاں بعد کی اشاعتوں کا اندارج بہ امرِ مجبوری کیا گیا، اور جہاں غیردستیاب کتابوں کی تفصیلات میں اختلاف پایا گیا، وہاں مزید مآخذ سے درست کوائف تلاش کرنے کی سعی کی گئی ہے۔

کتابیاتِ سرسیّد میں ہر کتاب سے متعلق مکمل کوائف جیسے صفحات کی تعداد، سنہِ طباعت، ناشر کا نام، موضوع، کیفیت اور مزید اشاعتیں وغیرہ دیئے گئے ہیں۔ زیادہ تر کتابوں کی سرورق کی عکسی نقول بھی دی گئی ہیں۔ کتاب کے آخر میں ضمیمے دیئے گئے ہیں جن میں نسب نامۂ سرسیّد، حیاتِ سرسیّد کے اہم سنین اور ایک اشاریہ شامل ہے۔

Additional information
مصنف

ضیاء الدین لاہوری

Shipping & Delivery

Related products

Compare

صحیفہ خصوصی اشاعت بہ سلسلہ سرسیّد احمد خاں

اساطیر, ادبی تحقیق (موضوعات)
₨ 825
  • سال 2018ء کو سرسیّد صدی کے طور پر منایا گیا، مجلّہ صحیفہ کا سرسیّد نمبر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
  • سرسیّد احمد خاں کا شمار ان کثیر الجہات شخصیات میں ہوتا ہے جن کی مساعی نے قوم کی شیرازہ بندی کی۔
  • مجلے کی اہمیت کے پیشِ نظر بعد ازاں اسے مجلد اور پیپر بیک ہر دو صورتوں میں کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو شاعری میں اصلاح کی روایت

ادبی تحقیق (موضوعات)
₨ 550
اردو شاعری میں اصلاح کی روایت" ڈاکٹر سہیل عباس بلوچ کی تصنیف ہے۔" اس میں کئی صدیوں کی روایتِ سخن میں اصلاح پر مبنی علم اور تاریخ کو نہایت دلچسپی سے قلم بند کیا گیا ہے۔ یہ کتاب 230 صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اشاریہ معاصر

ادبی تحقیق (موضوعات)
₨ 275
معروف شاعر اور ادیب عطا الحق قاسمی نے 1979 میں معاصر کے نام سے ایک ادبی جریدے کا آغاز کیا جو 2010 تک باقاعدگی سے جاری رہا۔ اس کا اشاریہ محمد شاہد حنیف اور محمد زاہد حنیف نے ترتیب دیا ہے۔ اس جریدے میں اعلی پائے کی تخلیقات اشاعت پزیر ہوئیں۔ تحقیقی کام کرنے والوں کیلئے 'اشاریہ معاصر' ایک نادر تحفہ ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سید امتیاز علی تاج کی تمثیل شناسی

ادبی تحقیق (موضوعات)
₨ 660
  • ڈاکٹر محمد سلیم ملک کی یہ کتاب سیّد امتیاز علی تاج کی ڈارامہ نگاری یا ڈرامہ فہمی بارے میں ہے۔
  • امتیاز علی تاج اردو زبان کے معروف مصنف اور ڈراما نگار تھے
  •  یہ کتاب امتیاز علی تاج کی تمثیل شناسی میں اہم دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی

ادبی تحقیق (موضوعات)
₨ 220
  • یہ کتاب سلطان محمود حسین کا پی ایچ ڈی مقالہ ہے، جس میں خطباتِ گارساں دتاسی پر تعلیقات لکھے گئے ہیں۔
  • یہ خطبات اُردو ادب میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور ان کے بغیر اُردو ادب کی تاریخ نامکمل رہتی ہے۔
  • گارسین دتاسی کا ہر خطبہ سالِ گذشتہ میں ہندوستان کی سیاسی، علمی، ادبی اور مذہبی زندگی کا احاطہ کرتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو ناول میں مابعدالطبیعاتی عناصر

ادبی تحقیق (موضوعات)
₨ 550
اردو ناول میں مابعدالطبیعاتی عناصر' راحیلہ لطیف کی تصنیف ہے۔' یہ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے۔ صفحات کی تعداد تین سو چوسٹھ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلکتہ میں اُردو کے نادر ذخائر

ادبی تحقیق (موضوعات)
₨ 220
  • بنگال پر تسلط کے بعد انگریز نے کلکتہ کو پہلا دارالحکومت بنایا تو یہیں سے ہندوستان میں نئی تہـذیبی زندگی کی داغ بیل پڑی۔
  • فورٹ ولیم کالج کے قیام اور اس کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں نے علمی و تہذیبی انقلاب برپا کر دیا۔
  • کتاب میں ایشیاٹک سوسائٹی کلکتہ کا قیام، مقاصد اور وہاں مخطوطات بارے معلومات محققین کے لیے بہت اہم ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Hot
Compare

ادبی تحقیق

Best sellers, ادبی تحقیق (موضوعات), مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 500
  • ’’ادبی تحقیق‘‘ ڈاکٹر جمیل جالبی کے تحقیقی و تنقیدی مقالات کا مجموعہ ہے۔
  • اس کتاب کے مندرجات متنوع ہیں جن میں تحقیق و تنقید کو یک جان کر دیا گیا ہے۔
  • اس کتاب میں فنِ تحقیق کو ادب و شاعری کے بنیادی مسائل کی افہام و تقسیم کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account