اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 440
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 440
Menu
“شاہ عالم ثانی آفتاب” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تنقید) مقالاتِ عبدالقادر
نئے پرانے ₨ 385
Back to products
مہتابِ داغ ₨ 330

مقالاتِ عبدالقادر

₨ 220

  • یہ کتاب ایڈیٹر مخزن شیخ عبدالقادر کے ادبی مضامین کا مجموعہ ہے۔
  • شیخ عبدالقادر نے اُردو نثر کو سادگی اور دل کشی میں بے مثال اسلوب سے روشناس کرایا۔
  • مقالات کا مجموعہ تین حصوں: خودنوشت، شخصیت و سوانح اور تنقید پر مشتمل ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

’’مخزن‘‘ کے ایڈیٹر کی حیثیت سے شیخ عبدالقادر ادبی دُنیا کے لیے اجنبی نہیں۔ شیخ عبدالقادر اُردو ادب، بالخصوص بیسویں صدی کے اُردو ادب کے بہت بڑے محسن اور ادیبوں اور شاعروں کے مربی تھے۔ اُردو ادب پر ان کے بہت زیادہ احسانات ہیں جنھیں بھلانا صرف احسان فراموشی ہی نہیں بلکہ اُردو ادب کے ساتھ ناانصافی بھی ہے۔ شیخ عبدالقادر نے اُردو ادب کے فروغ اور ارتقا و ترقی کے لیے جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں وہ ادب کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ وہ بلاشبہ ’’جامع کمالات بزرگ‘‘ تھے جو ’’مذہب اُردو کے پیغمبر و داعی‘‘ اور ’’اُردو کے جناح‘‘ تھے۔ شیخ عبدالقادر نے اُردو نثر کو ایک ایسے اسلوب سے روشناس کرایا جو اپنی سادگی اور دل کشی دونوں میں بے مثال تھا۔ وہ جس زبان میں باتیں کرتے تھے، اسی زبان میں لکھتے بھی تھے اور اپنی تحریر میں اُنھیں کوئی تکلف، رکھ رکھاؤ یا تصنع برتنا نہیں پڑتا تھا۔ اُن کا موضوع ادبی ہو یا سیاسی، خارجی ہو یا داخلی، تاریخی ہو یا ثقافتی وہ یکساں مہارت اور ہموار انداز سے اسے بیان کرتے چلے جاتے تھے اور ان کے ناظرین کو ان کے سمجھنے میں کبھی کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا۔ یہ اسلوب سادگی، سلاست اور ہمواری کے علاوہ ایک خاص قسم کی لطافت اور دلآویزی بھی رکھتا تھا۔

شیخ عبدالقادر کے اُردو زبان و ادب پر مضامین و مقالات کی تعداد دو سو سے زیادہ ہے جن میں سے 130 مضامین ان کے اپنے رسالے ’’مخزن میں شائع ہوئے۔ شیخ عبدالقادر کے ان مضامین، مقالات اور مقدمات کے مطالعے سے یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ ان کا قلم ہمیشہ ارتقائی اقدار کا محافظ اور وقت کے تقاضوں کا نقیب رہا ہے۔ اُنھوں نے اُردو ادب میں بہت سی ایسی نئی معلومات اور نئے افکار کا اضافہ کیا جو اُس وقت معدوم و عنقا تھے۔ اس لحاظ سے اُنھوں نے ادب کا جو سرمایہ چھوڑا ہے اس کی قدر و قیمت ہمیشہ وہی رہے گی جو اعلیٰ درجے کے ادب کی ہوا کرتی ہے۔ مقالات کے اس مجموعے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں خود نوشت مضامین، دوسرے میں شخصیت و سوانح سے متعلق جبکہ تیسرے حصے میں تنقید شامل ہے۔

Additional information
مرتب

محمد حنیف شاہد

Shipping & Delivery

Related products

Compare

معنی اور تناظر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 605
  • معنی و تناظر میں شامل مضامین میں اکیسویں صدی کی تنقید کے امتزاجی زاویے کے عناصر موجود ہیں۔
  • کتاب کی پہلی فصل نظری تنقید، دوسری شاعری، تیسری فکشن جبکہ چوتھی فصل معاصر تنقید سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے۔
  • معنی اور تناظر کا مطالعہ تنقید کے طلبہ اور قارئینِ ادب کے لیے نئے نئے پہلوئوں سے تعارف کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تخلیقی عمل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
  • ابتداء ً 1970ء میں ڈاکٹر وزیر آغا نے اس مقالے میں تخلیقی عمل کی تھیوری کا اطلاق فنونِ لطیفہ پر کیا تھا۔
  • بعد ازاں 2003ء میں طبیعیات کی ترقی کے باعث ایک نئے باب ’’تکوینِ کائنات کے حوالے سے‘‘ کا اضافہ کیا۔
  • کائنات کے تخلیقی عمل میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد فائدہ مند ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ تاثیر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 770
  • یہ کتاب ڈاکٹر دین محمد تاثیر کے پُرازمعلومات مقالات پر مشتمل ہے۔
  • ڈاکٹر محمد دین تاثیر ایک غیرمعمولی ادبی شخصیت تھے اور علم و ذہانت کی یکجائی کی ایک بلیغ مثال تھے۔
  • کسی نقاد کا اتنا بھرپور مجموعۂ مضامین اُردو میں شاذ ہی شائع ہوا ہو، جتنا کہ محمد دین تاثیر کا یہ مجموعہ۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شعرائے اردو کے تذکرے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 880
شعرائے اردو کے تذکرے" حنیف نقوی کی تصنیف ہے۔" زبان ادب کا مطالعہ تاریخ ادب کے مطالعے سے جڑا ہوا ہے اور اس کے بغیر نا مکمل ہے۔ یہ کتاب اس لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ مولانا امتیاز علی عرشی اور مشفق خواجہ جیسے مقتدر محققین نے اس کتاب کو اردو تحقیق میں گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا ہے جو کہ بجا طور پر مصنف کیلئے ایک بڑا سرمایہِ افتخار ہے۔ یہ کتاب ٧٤٤ صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شاعری اور تخیل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
  • اس کتاب میں متانت، گہرائی اور سوچ بچار سے ’’شاعری اور تخیل‘‘ کے موضوع پر مختلف آرا کو یکجا کر کے پرکھا گیا ہے۔
  • اس موضوع پر اُردو میں پچھلے پچیس تیس برس میں اس سے بہتر کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی۔
  • نہایت باریک نکات کو جچے تلے الفاظ میں سلاست سے بیان کرنا مصنف کا اہم کارنامہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مِرآۃ الشعر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
زیرِ تبصرہ کتاب مرآۃ الشعر یعنی آئینۂ شعر و شاعری، شمس العلماء مولوی عبدالرحمن کی تصنیف ہے۔ جس کی تدوین و تحقیق ڈاکٹر
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مخزن

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 550
مخزن'' سر عبدالقادر کی زیرِ ادارت 1901 میں آغاز ہوا۔'' بیسویں صدی کے دوران اس کی اشاعت کے کئی ادوار ہوئے۔ اکیسویں صدی کے آغاز میں جناب عنایت اللہ کی تجویز پر قائدِ اعظم لائبریری نے 'مخزن' کی اشاعت کا دوبارہ آغاز کیا۔ اس سلسلے کے پہلے انتیس شماروں کا ایک انتخاب معروف نقاد اور محقق ڈاکٹر انور سدید نے کیا ہے جسے مجلس ترقی ادب نے 'انتخابِ مخزن' کے نام سے شائع کیا ہے۔ اس انتخاب سے ربع صدی کی علمی و ادبی رفتار سے آگاہی ملتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شاہ عالم ثانی آفتاب

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
شاہ عالم ثانی آفتاب'' ڈاکٹر محمد خاور جمیل کی تصنیف ہے۔'' اگرچہ مغلوں کے عہدِ حکومت میں اگرچہ سرکاری زبان فارسی تھی تاہم اردو گلی کوچوں سے نکل کر لعل قلعے تک رسائی حاصل کرچکی تھی۔ وہاں جس نے اس کی پرورش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہ شاہ عالم ثانی تھے۔ شاہ عالم ثانی اردو فارسی اور ہندی زبان میں شعر کہتے تھے۔ یہ کتاب ان کے احوال اور ادبی خدمات پرمشتمل ہے۔ کتاب کے تین سو پینتیس صفحات ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account