اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 1,210
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 1,210
Menu
“سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات سر سید مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)
تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘ ₨ 165
Back to products
خطوط بنام سرسیّد ₨ 165

مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)

₨ 400

  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ چہاردہم میں سرسیّد کے قرآنی قصص سے متعلق مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
  • اس جلد میں شامل مقالات سے سرسیّد کے طرزِ تحریر کے ساتھ ان کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔
  • سرسیّد کے متعدد عظیم الشان کارناموں میں سے ان کی ادبی خدمات کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات سر سید
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

سرسیّد احمد خان انیسویں صدی کی وہ عہد آفریں شخصیت تھے جن کی ہمہ گیری کے اثرات بیک وقت ادب، سیاست، معاشرت، تعلیم، مذہب اور صحافت پر پڑے۔ سرسیّد کے متعدد عظیم الشان کارناموں میں سے ان کی ادبی خدمات کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے سترہ برس کی عمر میں قلم سنبھالا اور وفات تک برابر لکھتے رہے۔ اس طویل عرصے میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بہت سی کتابیں تصنیف اور تالیف کیں۔ دوسروں کی کتابیں تصحیح کے بعد شائع بھی کیں۔ مگر سرسید کی ادبی حیثیتوں میں سب سے بڑی اور سب سے نمایاں حیثیت ان کی مضمون نگاری اور مقالہ نویسی ہے۔ وہ اپنے دور کے سب سے بڑے اور سب سے اعلی مضمون نگار تھے۔ انہوں سے سینکڑوں مضامیں اور طویل مقالے بڑی تحقیق و تدقیق اور محنت و کاوش سے لکھے اور اپنے پیچھے ایک عظیم الشان ذخیرہ نادر مضامین اور بلند پایہ مقالات کا چھوڑ گئے۔ ان کے بیش بہا مقالات و مضامین لٹریچر کے لیے مایہ ناز اور عوام و خواص کے لیے بے حد مفید ہیں۔ ان سے معلومات میں اضافہ اور نظر میں وسعت پیدا ہوتی ہے، اور علم و ادب اور مذہب و تاریخ کے ہزاروں عقدے حل ہوتے ہیں۔ ان مقالات كی خوبی یہ ہے كہ ان میں علمی اور مدلل نثر اور انداز بیان کے علاوہ علمی حقائق بھی ہیں اور ادبی لطف بھی، سیاست بھی اور معاشرت بھی، اخلاق بھی، مزاح ہے تو طنز بھی ہے، درد ہے تو سوز بھی۔ دلچسپی، دلكشی كے ساتھ نصیحت اور سرزنش بھی موجود ہے۔ گویا سرسیّد كے مقالات ایك سدا بہار گلدستہ ہیں۔ جن میں رنگ برنگے ہر قسم كے پھول موجود ہیں۔ یہ مقالات عہد سرسیّد میں كئی رسائل اور خود سرسید کے رسالہ ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوچكے ہیں۔ محمد اسماعیل پانی پتی نے نہایت تلاش و جستجو کے بعد سرسیّد کے مضامین و مقالات کو کئی جلدوں میں موضوعات کے اعتبار سے ترتیب دے کر شائع کیا ہے۔ زیر نظر چودھویں جلد ہے جس میں قرانی قصص پر مشتمل مضامین شامل ہیں۔ ان مضامین کو پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں سرسیّد کی علمی شخصیت خوب نکھر کر سامنے آ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرسیّد کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔ ان مضامین کو پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سرسیّد روایتی طرز کے مولوی نہیں تھے بلکہ ہر بات کو دلیل اور عقل سے پرکھ کر قبول کرتے تھے۔

Additional information
مصنف

سرسیّد احمد خاں

مرتب

شیخ محمد اسماعیل پانی پتی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ نہم)

مقالات سر سید
₨ 275
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ چہارم میں مُلکی و سیاسی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • ان میں زیادہ تر مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • اس جلد میں مذہب و حکومت، بغاوتِ ہند، انگریزوں کی غلط فہمیاں، اسلام کے فرقے وغیرہ پر علمی دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شذراتِ سرسیّد (جلد اوّل)

مقالات سر سید
₨ 550
  • یہ مضامین و شذرات علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ سے منتخب کیے گئے ہیں۔
  • سرسیّد کے اداریوں اور شذرات میں بڑا تنوع اور پھیلائو ہے۔
  • اس کتاب کا مطالعہ علی گڑھ تحریک اور سرسیّد شناسی کے ضمن میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ شانزدہم)

مقالات سر سید
₨ 660
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ شانزدہم میں نایاب رسائل و مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • اس جلد میں شامل بعض مضامین کا تو اہلِ علم بزرگوں اور ماہرینِ تصانیف سرسیّد کو بھی پتہ نہیں تھا۔
  • اس جلد میں علاوہ دیگر ناپید مضامین کے آٹھ نایاب رسائل کو شامل کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید

مقالات سر سید
₨ 220
  • ڈاکٹر شافع قدوائی کی ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے حوالے سے اولاً انڈیا میں شائع ہوئی۔
  • سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔
  • کتاب میں سوانح سرسیّد کے حوالے سے بعض مسلمات سے اختلاف کیا گیا ہے بلکہ نئے انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ دو از دہم)

مقالات سر سید
₨ 220
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ دو از دہم میں تقریری مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • یہ مختلف موضوعات پر دیئے گئے خطبات ہیں جو اُس وقت اخبارات میں چھپ کر بعد ازاں نظروں سے اوجھل ہو گئے۔
  • اس جلد میں ترقی، طریقۂ علاج، قومی تعلیم ، اتفاق و اتحاد، ترقی و تعلیم جیسے موضوعات پر سرسیّد کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

خطوط بنام سرسیّد

مقالات سر سید
₨ 165
  • اس کتاب میں مختلف شخصیات کے اُن خطوط کو جمع کیا گیا ہے جو اُنھوں نے سرسیّد کے نام لکھے۔
  • مکاتیب کسی شخصیت اور اس کے عہد کی کیفیت، ماحول اور اس کے آدرشوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔
  • پچاس سے زائد خطوط کی جمع و تدوین میں اسماعیل پانی پتی نے بڑی محنت سے کام لیا اور حسبِ ضرورت حواشی بھی لکھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ ہفتم)

مقالات سر سید
₨ 330
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ہفتم میں مضامین متعلق بہ سوانح و سِیَر اور مضامینِ ادب، تنقید و تبصرہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • یہ مضامین اخبار سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ، تہذیب الاخلاق، علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ یا کسی کتاب میں شائع ہوتے رہے۔
  • ان مضامین میں مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ ششم)

مقالات سر سید
₨ 440
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ششم میں تاریخی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • اس جلد میں تاریخِ تہذیب، عرب، ملوک اور سرکشی ضلع بجنور وغیرہ جیسے موضوعات پر علمی دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account