اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید

220 

  • ڈاکٹر شافع قدوائی کی ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے حوالے سے اولاً انڈیا میں شائع ہوئی۔
  • سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔
  • کتاب میں سوانح سرسیّد کے حوالے سے بعض مسلمات سے اختلاف کیا گیا ہے بلکہ نئے انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔
کیٹاگری: Product ID: 2180

ڈسکرپشن

ڈاکٹر شافع قدوائی کی تالیف کردہ ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کی پیدائش کے دو صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں اولاً انڈیا میں شائع ہوئی تھی۔ کتاب کے مواد اور موضوع کی اہمیت کے پیشِ نظر مجلس ترقی ادب نے اپنے اشاعتی منصوبے کے تحت اسے پاکستان میں پہلی بار شائع کیا ہے۔ سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔ مصنف نے سرسیّد کے سوانح کے حوالے سے لکھی گئی بعض باتوں سے، جو ایک طرح سے مسلمات میں داخل ہو چکی ہیں، اختلاف کیا ہے۔ انھوں نے دقت نظری سے کام لیتے ہوئے قاری کو نادر معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بعض انکشافات بھی کیے ہیں۔ اس کتاب میں قدوائی صاحب نے حیاتِ جاوید اور سرسیّد درونِ خانہ کے بعض مندرجات سے اختلاف کیا ہے اور حیاتِ سرسیّد (سرسیّد کے اولین غیرمطبوعہ سوانح) کے مصنف منشی سراج الدین کا احوال بھی بیان کیا ہے۔ کتاب کے حرفے چند میں مذکورہ کتاب مجلس ترقی ادب پاکستان کے زیرِ اہتمام شائع کرنے کی اجازت مرحمت کرنے پر ڈاکٹر قدوائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کتاب کی پہلی اشاعت پر انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والا انتظار حسین کا مضمون (ترجمہ: پروفیسر ریاض الرحمن شیروانی) اور پروفیسر صغیر ابراہیم کا سرسیّد اور اس تالیف کے بارے میں مضمون بھی کتاب میں شامل ہے۔ جملہ مضامین میں مؤلف اور تالیف کے بارے میں معلومات اور تاثرات شامل ہیں۔ پیش لفظ کے بعد ’’سرسیّد: ایک بازدید‘‘ کے عنوان تلے سرسیّد کے آبائو اجداد اور خانوادے، گھریلو ماحول، تعلیم و تربیت، شخصیت، اہل و عیال، ملازمت و اشغال اور امتیازات و اعزازات اور وفات کا بیان ہے۔

اضافی معلومات

مصنف