اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)

660 

  •  یہ کتاب اسلامی تہذیب و ثقافت بارے مولوی محمد شفیع کے مقالات پر مشتمل ہے۔
  •  مصنف کو فنونِ لطیفہ (خطاطی و نقاشی) سے غیرمعمولی دلچسپی اور نادر مخطوطات جمع کرنے کا بے حد شوق تھا۔
  • اس جلد میں احیاء العلوم، شاہ طہماسپ صفوی، ظفرنامہ حمد اللہ مستوفی اور دیگر موضوعات پر مفصل مقالے شامل ہیں۔
کیٹاگری: Product ID: 2119

ڈسکرپشن

قبل ازیں مجلس ترقی ادب نے یکے بعد دیگرے مقالاتِ محمد شفیع کی جلد سوم اور چہارم شائع کی تھیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ان کے مقالات پر مشتمل پانچویں جلد ہے۔ جس کے مرتب احمد ربانی ہیں۔ ان مقالات کے متنوع موضوعات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی معلومات اسلامی تہذیب و ثقافت کے بارے میں کس قدر وسیع و بسیط تھیں۔ انھیں خطاطی اور نقاشی جیسے فنونِ لطیفہ سے غیرمعمولی دلچسپی تھی۔ فارسی، عربی، اُردو، پنجابی اور سندھی کے نادر مخطوطے جمع کرنے کے لیے اُنھوں نے بہت تگ و دو کی۔ زیرِ تبصرہ جلد پنجم میں: احیاء العلوم، شاہ طہماسپ صفوی، صدر الصدور مفتی صدر الدین دہلوی، مرقع داراشکوہ کے محتویات کی تفصیل، نام و نسب سعدی شیرازی؛ شیخ الاسلام بہار الدین ابو محمد زکریا ملتانی کی سوانح؛ مریدین، کرامات و انتقال، روضہ، مرثیہ، تصانیف و شجرئہ نسب، ظفرنامہ حمد اللہ مستوفی اور دیگر موضوعات پر مفصل مقالے شامل ہیں۔

اضافی معلومات

مصنف

مرتب

احمد ربانی