اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

مقالاتِ نذیر

440 

کیٹاگری: Product ID: 2115

ڈسکرپشن

یہ کتاب پروفیسر نذیر احمد کے مقالات پر مشتمل ہے، جنہیں جناب ظفر احمد صدیقی نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کے آغاز میں فاضل مولف جناب ظفر احمد صدیقی نے مجلس کے زیرِاہتمام پہلی بار مقالاتِ نذیر کی اشاعت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ جس کے بعد اگلے چند صفحات میں مرتب نے اختصار کے ساتھ پروفیسر نذیر احمد کے احوال و آثار بیان کیے ہیں۔ پروفیسر نذیر احمد فارسی ادبیات کے نامور استاد اور محقق تھے مگر انھیں اُردو میں بھی یکساں مہارت حاصل تھی۔ اس کتاب میں چھے طویل مقالے بہ عنواناتِ ذیل: قدیم فارسی فرہنگوں میں ہندوستانی عناصر، قدیم فارسی فرہنگوں میں اُردو عناصر، اُردو ادب میں عادل شاہی دور، قدیم ایرانی و زرتشتی عناصر اُردو ادب میں، فارسی صرف و نحوی اثرات اُردو ادب پر، شامل ہیں۔ ہر باب کے آخر میں حواشی درج ہیں۔ کتاب میں اشخاص اور کتب کا الگ الگ اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔ لسانیات کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ان مقالات کا مطالعہ یکساں مفید ہے۔ ان مقالوں میں فارسی فرہنگوں، دکن اور شمالی ہند میں اُردو قواعد و انشا، لفظیات کی تشکیل و تبدل کے مراحل اور کیفیات پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا گیا ہے۔

اضافی معلومات

مرتب

ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی