اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 550
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 550
Menu
“سیاحت نامۂ کشمیر و پنجاب” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور تراجم سفرنامہ، ناول وڈرامہ میڈیا
مقالات عبدالستار صدیقی(جلد دوم) ₨ 500
Back to products
تین بہنیں ₨ 220

میڈیا

₨ 220

  • یوری پیڈیز کی عظیم تخلیق ’’میڈیا‘‘ محبت کے لیے گھر بار چھوڑنے والی ایک عورت کی کہانی ہے۔
  • سقراط جیسے فلسفیوں کے ہم نشین یوری پیڈیز کا شمار یونان قدیم کے بڑے المیہ نگاروں میں ہوتا تھا۔
  • ’’میڈیا‘‘ کا قاری محسوس کرتا ہے کہ اڑھائی ہزار برس پہلے کا لکھا ہوا یہ ڈرامہ آج کی بھی حقیقت ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: سفرنامہ، ناول وڈرامہ
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یوری پیڈیز یونان قدیم کے تین بڑے المیہ نگاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 480قبل مسیح جزیرہ سلامس میں پیدا ہوا۔ اس کو کامرانیاں تخلیقی شعبہ میں حاصل ہوئیں اور وہ دنیا کے المیہ نگاروں میں ممتاز حیثیت کا مالک بن گیا۔ یوری پیڈیز کے تعلقات اپنے عہد کے مشہور فلسفیوں انازوگرس، سقراط اور دیگر سے بہت گہرے تھے۔ اس طرح زندگی ادب فلسفہ اور زبان کے بہت سے نکات سیکھے۔ اس کا محبوب مشغلہ کتابوں اور شاعروں کا مطالعہ تھا۔ یوری پیڈیز نے دو شادیاں کی اور دونوں ناکام ہوئیں۔ یوری پیڈیز کی المیہ تصانیف کی تعداد 75، 87 اور 92 بتائی گئی ہے لیکن افسوس ہے کہ صرف 18 دستبرد زمانہ سے محفوظ رہ سکیں۔ اس کے مشہور ڈرامہ میں جذبات کی شدت خصوصاً عورت کی بے پناہ محروم محبت کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اوربتایا گیا ہے کہ اس کا ضمیر صرف جذبات سے گوندھا گیا ہے اور جب وہ محروم ہوجاتی ہے تو قیامت بن جاتی ہے۔ عورت آج بھی دوسرے اور تیسرے درجے میں زندگی گزار رہی ہے لیکن آج سے اڑھائی ہزار برس پہلے یوری پیڈیز نے عورت کو اپنا دفاع کرنے کے لئے اور بادشاہ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے زبان دی۔

میڈیا یوری پیڈیز کی عظیم تخلیق ہے۔ یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جس نے محبت کے لیے گھر بار چھوڑ دیا۔ اس ڈرامے ’’میڈیا‘‘ کا موضوع ظلم اور انتقام ہے یہ موضوع یوری پیڈیز کا محبوب موضوع ہے اور اس کے ڈراموں میں اس کے نقوش نمایاں طور پر پائے جاتے ہیں۔ اس ڈرامہ کا تاثر منفی رہا ہے لیکن اس پر دوبارہ رائے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ڈرامے کے آٹھ کردار ہیں۔ (۱) میڈیا، (۲) جیسن (میڈیا کا خاوند)، (۳) کیران (کارنتھ کا حکمران)، (۴) ایجیس (ایتھنز کا بادشاہ)، (۵) میڈیا کی نرس، (۶) میڈیا اور جیسن کے دو بچے (۷) بچوں کا نگران ملازم، اور (۸) ایک قاصد۔ لیکن سب سے جاندار مکالمے میڈیا اور کیران کے درمیان ہیں کیونکہ میڈیا کا زورِ خطابت عروج پر ہے۔ ان مکالمات کو پڑھنے کے بعد قاری سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کیا اڑھائی ہزار برس پہلے کا لکھا ہوا یہ ڈرامہ آج بھی حقیقت نہیں؟ اس ڈرامے کا پہلا اردو روپ 1977ء میں شائع ہوا جو عبدالشکور مرحوم کی کاوش کا نتیجہ تھا۔ یونانی سے انگریزی میں منتقل ڈرامے کا موجودہ اُردو ترجمہ احمد عقیل روبی نے کیا ہے

Additional information
مصنف

یوری پیڈیز

مترجم

احمد عقیل روبی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

سمندری بگلا

سفرنامہ، ناول وڈرامہ
₨ 220
  •  یہ کتاب معروف روسی افسانہ نویس و ڈراما نگار کے ڈرامے The Seagul کا اُردو ترجمہ ہے۔
  •  چیخوف کا یہ ڈرامہ ’’سمندری بگلا‘‘ بنیادی طور پر کرداروں کے ٹکراؤ کی رُوداد ہے۔
  •  اس شہرئہ آفاق ڈرامے کا اُردو ترجمہ محمد سلیم الرحمن نے کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ایرانی لوک کہانیاں

سفرنامہ، ناول وڈرامہ
₨ 275
ایرانی لوک کہانیاں" فارسی زبان و ادب کی لوک کہانیوں پر مشتمل کتاب ہے۔" جسے پہلی بار مجلس ترقی ادب اردو میں پیش کر رہا ہے۔ اس کے مترجم ڈاکٹر شوکت حیات ہیں۔ فارسی میں ان کہانیوں کے مولفین ڈاکٹر 'شین تاکہ ہارا' اور سیذ احمد وکیلیان ہیں۔ یہ کتاب دو سو بائیس صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سیاحت نامۂ کشمیر و پنجاب

سفرنامہ، ناول وڈرامہ
₨ 550
  • ’’سیاحت نامۂ کشمیر و پنجاب‘‘ دراصل ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرف سے فوجی مقاصد کے لیے لکھا گیا سیاحت نامہ ہے۔
  • کتاب کا مصنف بیرن ہیوگل سیاح ہونے کے ساتھ ساتھ فوجی، سیاست دان اور مستشرق بھی تھا۔
  • جرمن کتاب کے انگریزی ترجمے سے محمد حسن صدیقی نے ڈاکٹر وحید قریشی کی فرمائش پر اُردو ترجمہ کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تواریخِ راسلس

سفرنامہ، ناول وڈرامہ
₨ 220
تواریخِ راسلس" سیموئل جونسن کا ناول ہے۔" اس ناول کا اردو ترجمہ سید کمال الدین حیدر نے کیا اور مرتب محمد سلیم الرحمن ہیں۔ اس ناول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ انگریزی سے اردو میں ترجمہ ہونے والے پہلے ایک دو ناولز میں سے ایک ہے۔ صفحات کی تعداد ١٦٩ ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ایامیٰ

سفرنامہ، ناول وڈرامہ
₨ 275
ایامیٰ" ڈپٹی نذیر احمد کی تصنیف ہے۔" جس میں بیوہ عورتوں کے نکاحِ ثانی کی ضرورت اور اہلیت کو ایک قصے کے پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک سو اسی صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کچہ

سفرنامہ، ناول وڈرامہ
₨ 605
کچہ' سرور خان نیازی کا اردو ناول ہےجس کے پیش لفظ میں وہ لکھتے ہیں ' میں نے ہیرو ہیروئن اور ولن کی مثلث کو توڑ دیا ہے۔' اس ناول میں آپ ہیں اور ہم ہیں اور ہم سب ہیں۔ یہاں یونانی جمہوریت ہے ہر کوئی بول رہا ہے۔ کچہ ہمارا کلچر ہے۔ یہ اکھڑا ہے مرا نہیں کیونکہ کلچر مر نہیں سکتا' صفحات کی تعداد چار سو تینتالیس ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

آر، یو، آر

سفرنامہ، ناول وڈرامہ
₨ 165
  • یہ ڈراما کیریل چپیک کی تحریر ہے جو پہلی بار اپریل 1923ء میں سینٹ مارٹنز تھیٹر میں پیش کیا گیا تھا۔
  • پطرس بخاری نے بطور پروڈیوسر یہ ڈراما 1932ء میں گورنمنٹ کالج لاہور کی ڈرامیٹک کلب کے تحت کالج کی سٹیج پر پیش کیا۔
  • یہ ڈراما ایک کارخانے کی پراڈکٹ کے بارے میں ہے جس میں مختلف قسم کے روبوٹ تیار ہوتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مندری والا

سفرنامہ، ناول وڈرامہ
₨ 220
مندری والا' وحید احمد کا ناول ہے۔' وحید احمد نظم ایک نہایت شاندار شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باکمال نثار بھی ہیں۔ وحید احمد اس سے پہلے 'زینو' لکھ کے اپنے آپ کو ایک بہترین ناول نگار کے طور پر منوا چکے ہیں۔ 'مندری والا' ہمارے عہد کی کہانی ہے جسے تخیلاتی ماحول کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔ صفحات کی تعداد ایک سو تیس ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account