اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 550
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 550
Menu
“ذوق ، سوانح اور انتقاد” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور سوانح، تحقیق وانتقاد مولانا صلاح الدین احمد، احوال و آثار
اختر حسین رائے پوری، حیات و خدمات ₨ 550
Back to products
بہارستانِ ناز ₨ 220

مولانا صلاح الدین احمد، احوال و آثار

₨ 550

  •  یہ کتاب ’’مولانا صلاح الدین احمد، احوال و آثار‘‘ ڈاکٹر محمود احمد اسیر کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔
  • مولانا صلاح الدین احمد اردو کے نامور ادیب، صحافی، نقاد، مترجم اور ادبی جریدے ’’ادبی دنیا‘‘ کے مدیر تھے۔
  • مولانا کی فنی شخصیت کے سچے خدوخال ترتیب دینے اور حدود متعین کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: سوانح، تحقیق وانتقاد
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یہ کتاب ’’مولانا صلاح الدین احمد، احوال و آثار‘‘ ڈاکٹر محمود احمد اسیر کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو اُنھوں نے ڈاکٹر وزیر آغا کے زیرِنگرانی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیے لکھا۔ مولانا صلاح الدین احمد اردو کے نامور ادیب، صحافی، نقاد، مترجم اور ادبی جریدے ’’ادبی دنیا‘‘ کے مدیر تھے۔ صلاح الدین احمد 25 مارچ، 1902ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدا ہی سے انہیں ادبی صحافت کا بڑا اچھا ذوق تھا۔ زمانہ طالب علمی میں انہوں نے ایک وقیع اردو رسالہ خیالستان جاری کیا۔ پھر 1934ء میں انہوں نے اردو کے ایک انتہائی اہم جریدے ادبی دنیا کی ادارت سنبھالی۔ وہ اردو بولو، اردو لکھو، اردو پڑھو کی تحریک کے سرخیل تھے، اسی وجہ سے انہیں پنجاب کا بابائے اردو کہا جاتا ہے۔

اس کتاب کو گیارہ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں مولانا صلاح الدین احمد کے خاندانی پس منظر کی گم شدہ کڑیوں کا سراغ لگا کر انھیں مربوط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مولانا کے عہد کے سماجی و فکری اور ادبی حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ ان کے خاندان کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ دوسرے باب میں مولانا کی ادبی صحافت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ تیسرا باب مولانا کے ’’نقدِ ادب‘‘ سے متعلق ہے اور اس میں مولانا کے نقوشِ فن اور نظریۂ ادب کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ چوتھے باب میں مولانا کی ذات کے حوالے سے ترقی پسند تحریک اور حلقہ اربابِ ذوق پر بات کی گئی ہے۔ پانچویں باب میں مولانا کی اقبالیات کے ضمن میں کی گئی خدمات کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ چھٹے باب میں مولانا کے اُردو کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا تجزیہ کرکے ان کے مقام و مرتبے کے تعین کی کوشش کی گئی ہے۔ ساتویں باب میں مولانا کے تراجم کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ آٹھویں باب میں مولانا کی متفرق علمی و ادبی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مقالے کا نواں باب مولانا کے غیرمدوّن علمی و تنقیدی مقالات کا جائزہ لیتا ہے۔ دسواں باب مولانا صلاح الدین احمد کے اسلوب کے بارے میں ہے۔ ’’اختتامیہ‘‘ میں مولانا کی تمام تر علمی و ادبی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ مولانا کی کثیر الجہات فنی شخصیت تک پہنچنے کے لیے تحقیق کی پُرخار راہوں سے گزرنا ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم محقق نے مولانا کی شخصیت اور اُن کے فن کے سچے خدوخال ترتیب دینے اور حدود متعین کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا، جس کے لیے محقق نے مولانا کے دوستوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کر کے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر محمود اسیر

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مہرِ درخشاں

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
مہرِ درخشاں''محمد حمزہ فاروقی کی تصنیف ہے۔'' یہ کتاب غلام رسول مہر کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کتاب کے صفحات کی تعداد چار سو اسی ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

حافظ محمود شیرانی اور اُن کی علمی و ادبی خدمات (جلد اول)

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • یہ کتاب مظہر محمود شیرانی کا وحید قریشی کی زیرِنگرانی حافظ محمود خان شیرانی پر لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے ۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • مقالے کی ضخامت کے پیشِ نظر اسے دو جلدوں میں شائع کیا گیا۔ یہ کتاب اس مقالے کی جلد اوّل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

عبدالرحمن چغتائی، شخصیت اور فن

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 440
  • اس کتاب میں مختلف اہلِ قلم حضرات کے مضامین ہیں جو چغتائی کے فن کی توضیح، رفعت و عظمت کا اعتراف کرتے ہیں۔
  • محمد عبدالرحمن چغتائی نے جس صنفِ مصوری میں نام پیدا کیا، اس کی ازل بھی وہ خود تھے اور ابد بھی۔
  • چغتائی کا کمال یہ ہے کہ اُنھوں نے مصوری کے ایک ایسے نمونے کو خلق کیا ہے جو قطعاً منفرد اور یکتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

لَلّو لال جی کوی (ایک ادبی سوانح)

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 165
  • یہ کتاب ’’للو لا جی کوی (ایک ادبی سوانح)‘‘ ابو سعادت جلیلی کی تصنیف کردہ للو لال کوی کی سوانح حیات ہے۔
  • للو لال جی کوی برطانوی ہندوستان میں ایک ماہر، مصنف اور مترجم اور فورٹ ولیم کالج میں انسٹرکٹر تھے۔
  • اس کتاب سے پہلے للو لال قوی کے کاموں کا احاطہ ویسا شایانِ شان نہیں کیا گیا تھا جس کے وہ بلاشک و شبہ مستحق ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شبلی نعمانی حیات و تصانیف

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 330
  • ڈاکٹر محمد سلیم نے اپنی اس تصنیف ’’شبلی نعمانی: حیات و تصانیف‘‘ کو اٹھارہ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • زیرِ نظر کتاب میں مصنف نے شبلی کی کتابوں پر خصوصی تعارفی و تحقیقی مضامین تحریر کیے ہیں۔
  • کتاب کا قاری محسوس کرتا ہے کہ مصنف اپنے موقف کو مختصر اور جامع انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

محمد ہادی حسین کی ادبی خدمات

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 440
  • یہ کتاب ’’محمد ہادی حسین کی ادبی خدمات‘‘ ڈاکٹر نگہت جمال کے ایم اے اُردو کے مقالے پر مبنی ہے۔
  • ترجمہ و تلخیص اور تنقید پر مبنی اُن کی کتب ادب و شعر کے طالب علموں کے لیے اہم حوالہ جاتی مآخذ کا درجہ رکھتی ہیں۔
  • ادب و تنقید اور ترجمہ کے مختلف پہلوئوں پر تحقیق و مطالعہ کے سلسلے میں یہ کتاب بہت اہم ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

محمد حسین آزاد: احوال و آثار

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر محمد صادق کی تحقیق و تصنیف ہے جس میں معروف انشا پرداز مولانا محمد حسین آزاد کے احوال اور آثار کا ذکر ہے۔
  • یہ مقالہ پہلے مصنف نے انگریزی میں لکھا جسے بعد میں ترامیم و اضافے کے ساتھ اُردو میں بھی منتقل کیا گیا۔
  • س کتاب کے آخر میں دس ضمائم محمد حسین آزاد کے احوال و آثار پر مفید معلومات کا ذریعہ ہیں، جس کے بعد اشاریہ بھی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مولانا غلام رسول مہر: حیات اور کارنامے

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 385
  • یہ کتاب مولانا غلام رسول مہر کی حیات اور کارناموں کا تذکرہ ہے جسے ڈاکٹر شفیق احمد نے لکھا ہے۔
  • مولانا غلام رسول مہر کی ادبی شخصیت بہت ہی پہلودار تھی، وہ بیک وقت کئی طرح کے لکھاری تھے۔
  • مولانا مہر کی حیات اور اُن کے علمی و ادبی کارناموں پر مشتمل یہ مقالہ اہلِ علم میں پسندیدہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account