اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

5 items ₨ 1,705
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
5 items ₨ 1,705
Menu
“آبِ حیات کی حمایت میں اور دوسرے مضامین” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تنقید) معنی اور تناظر
مومن ₨ 500
Back to products
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد دوم) ₨ 660

معنی اور تناظر

₨ 605

  • معنی و تناظر میں شامل مضامین میں اکیسویں صدی کی تنقید کے امتزاجی زاویے کے عناصر موجود ہیں۔
  • کتاب کی پہلی فصل نظری تنقید، دوسری شاعری، تیسری فکشن جبکہ چوتھی فصل معاصر تنقید سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے۔
  • معنی اور تناظر کا مطالعہ تنقید کے طلبہ اور قارئینِ ادب کے لیے نئے نئے پہلوئوں سے تعارف کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

ڈاکٹر وزیر آغا کا قلم کسی ایک صنف یا شعبۂ ادب تک محدود نہیں۔ تحقیقی اور تخلیقی سطح پر ان کی نادر تحریریں ادبا اور محققین کے لیے رہنما اُصول متعین کرنے میں نہایت فائدہ مند ہیں مگر ان کی نمایاں ترین حیثیت ایک قابلِ قدر نقاد کی تھی۔ انھیں عالمی سطح پر تنقید کے عہد بہ عہد اور نو بہ نو اوضاع کا گہرا شعور حاصل تھا۔ مطالعہ اور تفکر ان کے عمر بھر کے مشاغل رہے۔ جس میں چالیس مختصر و طویل مقالے تھے۔ اس ایڈیشن میں چھے مزید مقالات شامل کیے گئے ہیں۔ اس اعتبار سے پیشِ نظر ایڈیشن جامع تر ہے۔ آغا صاحب نے تنقید کے مختلف رویوں کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے: ’’میرا موقف یہ ہے کہ اکیسویں صدی امتزاج اور انضمام کی صدی ہوگی۔ جس میں تنقید کے امتزاجی انداز کو فروغ ملے گا اور مصنف، تصنیف اور قاری کی اہلیت ایک کل کے طور پر نظروں کے سامنے آ جائے گی‘‘۔ معنی و تناظر میں شامل مضامین اُنھوں نے پانچ چھے سال کے عرصے میں وقتاً فوقتاً تحریر کیے۔ ان مضامین میں اسی امتزاجی زاویے کے عناصر موجود ہیں۔

پیشِ نظر کتاب کی پہلی فصل بعنوان، نظری تنقید، میں اُنھوں نے معنی اور تناظر، اکیسویں صدی، ادراکِ حسن کا مسئلہ، ثقافت، ادب، جمہوریت، علامت کیا ہے، تنقیدی قلب ماہیت، اور تنقیدی تھیوری کے عنوان سے مضامین شامل ہیں جن میں ساختیاتی تنقید اور ساخت شکنی پر بات کی گئی ہے۔ دوسری فصل میں شاعری، تیسری فصل میں فکشن، عصمت چغتائی اور منٹو کے افسانوں کا مخصوص حوالوں سے علامتی افسانے اور جوگندر پال کے افسانہ مہاجر کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔ چوتھی فصل میں معاصر تنقید کے ذیلی عنوانات میں، شاعری کا دیار، محمل یا منزل اور میٹا تنقید کی ایک مثال کے عنوانات سے مختصر مضامین شامل ہیں۔ کتاب کے آخر میں متفرق کے تحت میم اور جین اور حلقۂ اربابِ ذوق راولپنڈی سے صدارتی خطبہ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ معنی اور تناظر کا مطالعہ تنقید کے طلبہ اور قارئینِ ادب کے لیے اُردو میں تنقید کے نئے نئے پہلوئوں سے تعارف کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر وزیر آغا

Shipping & Delivery

Related products

Compare

نئے پرانے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
  • یہ کتاب اُردو کے معروف شاعر، ڈراما نگار اور نقاد امجد اسلام امجد کا ترتیب دیا ہوا شعری انتخاب ہے۔
  • اس انتخاب کے کرنے میں امجد اسلام امجد نے ایک فارمولہ ترتیب دیا جس کے چار عناصر ترکیبی ہیں۔
  • یہ چونکہ منفرد انتخاب ہے اس لیے معروف اشعار کم ہیں بلکہ بعض اشعار نئے معلوم ہوتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شاعری اور تخیل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
  • اس کتاب میں متانت، گہرائی اور سوچ بچار سے ’’شاعری اور تخیل‘‘ کے موضوع پر مختلف آرا کو یکجا کر کے پرکھا گیا ہے۔
  • اس موضوع پر اُردو میں پچھلے پچیس تیس برس میں اس سے بہتر کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی۔
  • نہایت باریک نکات کو جچے تلے الفاظ میں سلاست سے بیان کرنا مصنف کا اہم کارنامہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نکات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
نکات'' ڈاکٹر تحسین فراقی کی تصنیف ہے۔'' ڈاکٹر تحسین فراقی ایک قابلِ قدر محقق، ناقد اور شاعر ہیں۔ تحقیق و تنقید کی ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب تنقیدی مضامین کا مجوعہ ہے۔ جو دوہزار سے دو ہزار بارہ کے درمیانی عرصے میں لکھے گئے۔ صفحات کی تعداد ٢٧٤ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تخلیقی عمل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
  • ابتداء ً 1970ء میں ڈاکٹر وزیر آغا نے اس مقالے میں تخلیقی عمل کی تھیوری کا اطلاق فنونِ لطیفہ پر کیا تھا۔
  • بعد ازاں 2003ء میں طبیعیات کی ترقی کے باعث ایک نئے باب ’’تکوینِ کائنات کے حوالے سے‘‘ کا اضافہ کیا۔
  • کائنات کے تخلیقی عمل میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد فائدہ مند ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

آبِ حیات کی حمایت میں اور دوسرے مضامین

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
  • اس کتاب میں شامل ڈاکٹر محمد صادق کے تمام تر تحقیقی مضامین حیات و تصنیفاتِ آزاد سے متعلق ہیں۔
  •  یہ مضامین سراسر حقائق پر مبنی ہیں اور ان میں کسی ردّ و کد یا قیل و قال کی گنجائش نہیں۔
  • مضامین کے عنوانات سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ بہت اہم اور معلومات افزا ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو داستانوں کے منفی کردار

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
اردو داستانوں کے منفی کردار'' شہناز کوثر کی تصنیف ہے'' شہناز کوثر پیش لفظ میں لکھتی ہیں 'میں نے منفی کرداروں کو اس لیے تحقیق کا موضوع بنایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کی نفسیات پر جو گہرے اثرات مرتب کیےاور عمومی طور پر داستان نگاری کے فن کے خاتمے اور میر باقر علی کے داستان گو کے کردار کی بازیافت کو فی زمانہ بے سود اور بے معنی تصور کیا جانے لگا ہے جب کہ میرے خیال میں جدید دور کے لانگ فکشن اور شارٹ فکشن کو داستانوی پسِ منظر کے ساتھ ملا کر دیکھنے سے بہت سے معنوی ابعاد پیدا کیے جا سکتے ہیں'۔ صغحات کی تعداد تین سو چار ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ عبدالقادر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 220
  • یہ کتاب ایڈیٹر مخزن شیخ عبدالقادر کے ادبی مضامین کا مجموعہ ہے۔
  • شیخ عبدالقادر نے اُردو نثر کو سادگی اور دل کشی میں بے مثال اسلوب سے روشناس کرایا۔
  • مقالات کا مجموعہ تین حصوں: خودنوشت، شخصیت و سوانح اور تنقید پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 500
  • یہ کتاب پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جسے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی نگرانی میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے مکمل کیا ہے۔
  • غزل کا فن جن عناصر سے تشکیل پاتا ہے ان میں تکنیک، ہیئت اور وزن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
  • غزل کی بدلتی ہیئت ، تکنیک اور وزن کو مقالہ کا مرکزی خیال بنا یا گیاہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
5 items Cart
My account