اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

مطالعۂ تاریخ (حصہ دوم)

550 

  • یہ کتاب مسٹر آرنلڈ جے ٹائن بی کی ایک ضخیم تصنیف A Study of History  کی تلخیص ہے۔
  • مسٹر ٹائن بی دورِ حاضر کے مشہور ترین اور عظیم ترین اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں۔
  • مطالعۂ تاریخ کی تلخیص دو جلدوں میں ہے، یہ دوسری جلد تفصیلی کتاب کی آخری چار جلدوں کے مطالب پر مشتمل ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2622

ڈسکرپشن

یہ کتاب مسٹر آرنلڈ جے ٹائن بی کی ایک ضخیم تصنیف کی تلخیص ہے۔ مسٹر ٹائن بی دورِ حاضر کے مشہور ترین اور عظیم ترین اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا خاندان پشتون سے یورپ کی علمی دُنیا میں ممتاز چلا آتا ہے۔ خاندان کی علمی میراث بجائے خود کسی کے لیے باعثِ فخر نہیں ہو سکتی لیکن مسٹر آرنلڈ جے ٹائن بی نے اپنے علمی کمالات کی بدولت اس خاندانی میراث کے طرۂ امتیاز کو انتہائی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ مسٹر آرنلڈ ٹائن بی 14؍ اپریل 1890ء کو پیدا ہوئے؛ طالب علمی کے ابتدائی دور ہی میں اُنھوں نے مختلف علوم و السنۃ میں وہ درجہ حاصل کر لیا کہ پہلی جنگِ عظیم میں ان کی خدمات وزارتِ خارجہ نے مستعار لے لیں اور وہ مشرقی ادنیٰ میں بعض اہم کاموں پر مامور ہوئے۔ اُنھوں نے متعدد کتابیں لکھیں لیکن جس کتاب نے اُنھیں دُنیا کے چند عظیم ترین فضلا کے حلقے میں پہنچایا اور جو غالباً صدیوں تک ان کے نام کو زندہ رکھے گی، وہ ’’مطالعۂ تاریخ‘‘ (A Study of History) ہے۔ اس کتاب کا خاکہ اُنھوں نے بہت پہلے تیار کر لیا تھا، جب اُن کی عمر تقریباً اڑتیس سال کی تھی۔ تجویز یہ تھی کہ پوری کتاب دس جلدوں میں مکمل ہوگی۔ اس کتاب کی ابتدائی جلدیں شائع ہوئی تھیں تو اسی وقت سے اہلِ علم کا تقاضا تھا کہ اس کی تلخیص بھی چھاپی جائے جس سے عام اہلِ علم فائدہ اُٹھا سکیں۔ سمرویل نے تلخیص کا کام کیا جس پر نظرثانی مسٹر ٹائن بی نے ہی کی۔ یہ کتاب اس تلخیص ہی کا اُردو ترجمہ ہے، جسے غلام رسول مہر نے ترجمہ کیا ہے۔ اس کتاب کا ہر صفحہ مصنف کے علمی تبحر، دقتِ نظر اور کمالِ اخذِ نتائج کی شہادت دے رہا ہے۔ یقیناً فلسفۂ تاریخ پر ایسی گراں بہا کتاب قرنوں سے تصنیف نہیں ہوئی۔ البتہ اس کتاب کے ایک حصے سے تعلیم یافتہ گروہ کے صرف خواص ہی مستفید ہو سکتے ہیں، اس کی وجہ علمی مشکلیت کے ساتھ ساتھ مسٹر ٹائن بی کا اسلوبِ تحریر بھی ہے۔ کتاب کا اُردو ترجمہ کرتے وقت مترجم نے متن کے نظم اور استعارات کو زیادہ احتیاط سے اُردو میں منتقل کیا ہے تاکہ عبارت کی روانی اور انجام میں خلل نہ آئے۔ جابجا مختصر حواشی بھی لکھ دیے ہیں۔ مطالعۂ تاریخ کی یہ تلخیص دو جلدوں میں ہے، دوسری جلد تفصیلی کتاب کی آخری چار جلدوں (چھٹے حصے سے تیرھویں حصے) کے مطالب پر مشتمل ہے۔

اضافی معلومات

مصنف

مترجم

مولانا غلام رسول مہر