اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

دربارِ ملّی

1,650 

  • ’’دربارِ ملّی‘‘ چوتھی سے چودھویں صدی ہجری تک برصغیر میں لکھی جانے والی فارسی نثر کا انتخاب ہے۔
  • اس کتاب میں تصوف، تاریخ، علم و ادب، مکاتیب، انشاء، سوانح جیسے بیسیوں مختلف موضوع آ گئے ہیں۔
  • صوفیا، ادبا، شاعر، بادشاہ اور کئی فرقوں کا اس میں ذکر ہے، گویا قومی زندگی کی کہانی معاصرین کی زبانی ہے ۔
کیٹاگری: ٹیگ Product ID: 255

ڈسکرپشن

چوتھی صدی ہجری کے آخر سے لے کر چودھویں صدی ہجری کے آغاز تک برصغیر پاک و ہند میں جو فارسی نثر لکھی گئی، ’’دربارِ ملّی‘‘ اس کا انتخاب ہے۔ اس میں تصوف، تاریخ، علم و ادب، مکاتیب، انشاء، سوانح، غرض بیسیوں مختلف موضوع آ گئے ہیں، الغرض یہ کتاب بہت سے موضوعات پر مشتمل ہے۔ شاید ہی کوئی صوفی، کوئی ادیب، کوئی شاعر، کوئی بادشاہ اور تاریخ کا کوئی اہم واقعہ رہ گیا ہو جس کا ذکر اس میں نہ آیا ہو۔ پھر کئی ایک فرقوں کے ذکر کے علاوہ اس میں تصوف وغیرہ کی بھی بیسیوں اصلاحات آ گئی ہیں۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہ کتاب اپنے دور کی قومی زندگی کی کہانی ہے جسے معاصرین نے اپنی زبان میں لکھا ہے۔ ’’دربارِ ملّی‘‘ کے مرتبین (ڈاکٹر ایس ایم اکرام اور ڈاکٹر وحید قریشی) نے ہر منتخبہ تحریر سے پہلے اس کے مصنف کے بارے میں چند تعارفی سطور بھی دی ہیں۔

یہ کتاب فارسی میں لکھی گئی ’’دربارِ ملّی‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے جسے ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید یزدانی نے اُردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ اس کتاب میں شامل کچھ تحریروں کا ترجمہ پہلے بھی انگریزی اور اُردو میں ہو چکا تھا، اس ترجمے میں انھیں بھی پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے منتخبہ تحریروں کا ترجمہ بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہر مصنف کا مزاج جدا جدا ہوتا ہے، پھر بھی خواجہ صاحب نے ترجمے میں عبارت کے تسلسل کو نہایت کامیابی سے برقرار رکھا ہے۔

اضافی معلومات

مصنف

سی۔ای۔ایم۔جوڈ

مترجم

خواجہ آشکار حسین

تبصرے

ابھی تک کسی نے بھی تبصرہ نہیں دیا۔

تبصرہ دینے والے پہلے شخص بنیں “دربارِ ملّی”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے