اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

4 items ₨ 1,485
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
4 items ₨ 1,485
Menu
“مخزن” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تنقید) نئے پرانے
رُودادیں (مجلسِ ترقیِ ادب:1950ء تا 2009ء) ₨ 1,100
Back to products
مقالاتِ عبدالقادر ₨ 220

نئے پرانے

₨ 385

  • یہ کتاب اُردو کے معروف شاعر، ڈراما نگار اور نقاد امجد اسلام امجد کا ترتیب دیا ہوا شعری انتخاب ہے۔
  • اس انتخاب کے کرنے میں امجد اسلام امجد نے ایک فارمولہ ترتیب دیا جس کے چار عناصر ترکیبی ہیں۔
  • یہ چونکہ منفرد انتخاب ہے اس لیے معروف اشعار کم ہیں بلکہ بعض اشعار نئے معلوم ہوتے ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یہ کتاب اُردو کے معروف شاعر، ڈراما نگار اور نقاد امجد اسلام امجد کا ترتیب دیا ہوا شعری انتخاب ہے جو عام انتخابوں سے مختلف ایک جدید انتخاب ہے۔ نہ تو اسے زمانی اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے اور نہ ہی یہ مخصوص موضوعات اور استعارات سے متعلق ایک انتخاب ہے جیسے کچھ لوگ تصوف، حسن و عشق، دل، آنکھیں، محبت وغیرہ قسم کے عنوانات باندھ کر انتخاب کرتے ہیں۔ اس انتخاب کو ترتیب دینے کے لیے جو بات بنیادی طور پر محرک بنی وہ اساتذہ کے یہاں ایسے اشعار کی موجودگی تھی جن میں اُنھوں نے نہ صرف اپنے عہد کے مروّجہ مضامین اور استعاراتی نظام سے روگردانی کی بلکہ اس روگردانی کا رشتہ اُنھوں نے ماضی کے بجائے مستقبل میں استوار کیا۔ اس انتخاب کے کرنے میں امجد اسلام امجد نے ایک فارمولہ ترتیب دیا جس کے چار عناصر ترکیبی ہیں: (1) پہلا مرحلہ اور آلۂ پیمائش یہ تھا کہ کلاسیکی شاعروں کے یہاں کون سے ایسے اشعار ہیں جو اُن کے عہد میں نئے تھے۔ (2) اِسی معیار کا دوسرا زینہ یہ تھا کہ ان میں سے کتنے اشعار ہیں جو آج بھی نئے اور تازہ دکھائی دیتے ہیں۔ (3) اس معیار کا تیسرا پہلو یہ تھا کہ ان ’’آڈ‘‘ (Odd) اشعار کو کس کھاتے میں ڈالا جائے جو نئے اور انوکھے ہونے کے باوجود مستقبل کی شعری روایت کا حصہ نہ بن سکے۔ (4) چوتھا اور آخری اُصول اساتذہ کی شاعری میں لسانی تجربات کا پایا جانا ہے۔

ان چاروں عناصر کی میزان پر اُنھوں نے اُردو شاعری کے ہر کلاسیکی شاعر کو نہیں پرکھا بلکہ اس انتخاب میں جگہ پانے کے لیے اہلیت کا کم از کم معیار سو اشعار فی شاعر بھی رکھا۔ اس طرح اس کسوٹی پر صرف آٹھ شعرا پورے اُترے جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں: میر تقی میر، میرزا رفیع سودا، خواجہ میر درد، نظیر اکبر آبادی، مصحفی، آتش، غالب اور اقبال۔ آٹھ شعرا پر مشتمل پہلی صف کے پورے ہونے کے بعد امجد اسلام امجد نے شعرا کی ایک دوسری صف سے بھی انتخاب کیا ہے جس میں نو شعرا شامل ہیں جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں: ولی دکنی، قائم چاند پوری، انشا، جرأت، مومن، ذوق، شیفتہ، حالی اور داغ۔ پہلی صف کے شعرا کے انتخاب سے پہلے امجد اسلام امجد نے ہر شاعر کے بارے میں تعارفی مضمون بھی لکھا ہے، لیکن عدیم الفرصتی کی وجہ سے دوسری صف کے شعرا کے انتخاب سے پہلے شاعروں کے بارے میں تعارفی مضمون نہ لکھ سکے۔ یہ چونکہ انوکھی طرز کا انتخاب ہے اس لیے اس میں معروف اشعار کم یا معدوم ہیں بلکہ بعض اشعار نئے یا تقریباً نئے معلوم ہوتے ہیں۔

Additional information
مصنف

امجد اسلام امجد

Shipping & Delivery

Related products

Compare

جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 770
  • یہ کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں جدید اُردو نظم کی اشکال کا ذکر ہے۔
  • مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور مقالوں، لغات، دائرۃ المعارف اور ویب سائٹ کا اندراج ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مخزن

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 550
مخزن'' سر عبدالقادر کی زیرِ ادارت 1901 میں آغاز ہوا۔'' بیسویں صدی کے دوران اس کی اشاعت کے کئی ادوار ہوئے۔ اکیسویں صدی کے آغاز میں جناب عنایت اللہ کی تجویز پر قائدِ اعظم لائبریری نے 'مخزن' کی اشاعت کا دوبارہ آغاز کیا۔ اس سلسلے کے پہلے انتیس شماروں کا ایک انتخاب معروف نقاد اور محقق ڈاکٹر انور سدید نے کیا ہے جسے مجلس ترقی ادب نے 'انتخابِ مخزن' کے نام سے شائع کیا ہے۔ اس انتخاب سے ربع صدی کی علمی و ادبی رفتار سے آگاہی ملتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مومن

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 500
  • یہ کتاب حکیم مومن خاں مومن کے حالاتِ زندگی اور ان کے کلام پر تنقیدی مواد پر مشتمل ہے۔
  • کتاب کے حرفِ اوّل میں ہندوستان کے آخری بادشاہوں کے حالات و ماحول کا ذکر ہے۔
  • مومن کے عہد، اور ادبی ماحول اور ان کے کلام کا تنقیدی جائزہ بھی اس کتاب کا حصہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

آبِ حیات کی حمایت میں اور دوسرے مضامین

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
  • اس کتاب میں شامل ڈاکٹر محمد صادق کے تمام تر تحقیقی مضامین حیات و تصنیفاتِ آزاد سے متعلق ہیں۔
  •  یہ مضامین سراسر حقائق پر مبنی ہیں اور ان میں کسی ردّ و کد یا قیل و قال کی گنجائش نہیں۔
  • مضامین کے عنوانات سے ہی ظاہر ہوتا ہے کہ بہت اہم اور معلومات افزا ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ارمغانِ ایران (مقالاتِ منتخبہ مجلہ ’’صحیفہ‘‘)

Award winners, فارسی ادبیات, مقالات(ادبی تنقید)
₨ 275
  • ’’ارمغانِ ایران‘‘ مجلہ ’’صحیفہ‘‘ میں ادبیاتِ فارسی سے متعلق شائع شدہ مقالات کا ایک مختصر سا انتخاب ہے
  • اس انتخاب کو نامور محقق، نقاد اور استاد ڈاکٹر وحید قریشی نے مرتب کیا۔
  • مقالہ نگاروں میں شوکت سبزواری، نذیر احمد، عندلیب شادانی، مرزا منور، اسلوب انصاری اور ڈاکٹر سیّد عبداللہ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اسلامی فلسفہ اور سائنس

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 220
اسلامی فلسفہ اور سائنس' پروفیسر میاں محمد شریف کی تصنیف ہے۔' میاں محمد شریف 1893 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلسفیانہ موضوعات پر آٹھ کتابیں اور متعدد تحقیقی مقالات تحریر کیے۔ صفحات کی تعداد ایک سو دس ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 500
  • یہ کتاب پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جسے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی نگرانی میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے مکمل کیا ہے۔
  • غزل کا فن جن عناصر سے تشکیل پاتا ہے ان میں تکنیک، ہیئت اور وزن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
  • غزل کی بدلتی ہیئت ، تکنیک اور وزن کو مقالہ کا مرکزی خیال بنا یا گیاہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شاعری اور تخیل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
  • اس کتاب میں متانت، گہرائی اور سوچ بچار سے ’’شاعری اور تخیل‘‘ کے موضوع پر مختلف آرا کو یکجا کر کے پرکھا گیا ہے۔
  • اس موضوع پر اُردو میں پچھلے پچیس تیس برس میں اس سے بہتر کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی۔
  • نہایت باریک نکات کو جچے تلے الفاظ میں سلاست سے بیان کرنا مصنف کا اہم کارنامہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
4 items Cart
My account