اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 605
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 605
Menu
“مقدمہ سفر نامہ حکیم ناصر خسرو” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور سوانح، تحقیق وانتقاد ن م راشد – حرف و معانی کی جستجو
کلامِ غالب کا لسانی و اسلوبیاتی مطالعہ ₨ 660
Back to products
سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو ₨ 385

ن م راشد – حرف و معانی کی جستجو

₨ 550

  • اس کتاب میں راشد شناسی کے نئے نئے زاویوں پر بیس سے زائد مضامین شامل ہیں۔
  • ادبی رسائل و جرائدکے مضامین کو آیندہ کے لیے محفوظ کرنے کی یہ ایک مفید کاوش ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں راشد کے کچھ خطوط کا عکس بھی شامل ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: سوانح، تحقیق وانتقاد
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی اس کتاب میں بیس سے زائد مضامین شامل ہیں۔ اس کے مرتب ڈاکٹر رفاقت علی شاہد ہیں۔ سال 2010ء میں راشد کی پیدائش کے صد سالہ موقع پر ادبی رسائل و جرائد میں راشد کے فکر و فن پر قابلِ قدر مواد شائع ہوا جس میں راشد شناسی کے نئے نئے زاویے دریافت کیے گئے۔ مرورِ زمانہ کے ساتھ رسائل و جرائد زمانے کی گرد میں چھپ جاتے ہیں۔ اس لیے ان رسائل کے مضامین کو آیندہ کے لیے محفوظ کرنے کی یہ ایک مفید کاوش ہے۔ محققین کے لیے ایسی کتب کی افادیت مسلم ہے۔ جملہ مضامین میں سے راشد پر لکھے گئے جو مضامین شاملِ کتاب ہیں۔ ان کو مختلف حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

ان میں راشد کے فکر و فن، تخلیقات، نظموں کے تجزیے، تقابلی مطالعے، متعلقات اور نوادر کے گوشے شامل ہیں۔ یہ تمام مضامین راشد شناسی کا معتبر ذریعہ ہیں۔ کتاب کا پہلا حصہ ’’آئینہ گزرگاہِ خیال‘‘ فکر و فن پر ممتاز محقق و ثقہ نقاد شمس الرحمان فاروقی کے مضمون سے آغاز ہوتا ہے۔ اس حصے میں شمیم حنفی، قاضی افضال حسین، فتح محمد ملک، ضیاء محی الدین (صدا کار و اداکار) اور دیگر ناقدین کے مضامین شامل ہیں۔ دوسرا حصہ ’’حرف و معانی کی جستجو‘‘ تخلیقاتِ راشد کے مجموعی جائزے پر مشتمل ہے۔ اس میں عزیز ابن الحسن، میرا جی، جیلانی کامران و دیگر کے مضامین شامل ہیں۔

حصہ سوم ’’حلقہ در حلقہ‘‘ راشد کے متعلقاتِ ایران اور وہاں ان کے قیام کے بارے میں معلومات بہم پہنچاتا ہے۔ اس حصے میں مظفر علی سیّد کا مضمون موضوع کے حوالے سے سرفہرست ہے۔ علاوہ ازیں ایران میں قیام کے دوران جدید ایرانی شاعر منوچہر آتشی کے ان سے مصاحبے کا ترجمہ بھی شامل کتاب ہے۔ کتاب کا آخری حصہ نوادرات راشد پر مشتمل ہے۔ اس حصے میں سب سے اہم مضمون خود راشد کا ہے۔ جس میں راشد نے معاصر شعرا کے رویوں اور نظریات پر کھل کر اظہار کیا ہے۔ اس حصے میں راشد کے کچھ خطوط کا عکس بھی شامل ہے۔

Additional information
مصنف

رفاقت علی شاہد

Shipping & Delivery

Related products

Compare

شبلی نعمانی حیات و تصانیف

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 330
  • ڈاکٹر محمد سلیم نے اپنی اس تصنیف ’’شبلی نعمانی: حیات و تصانیف‘‘ کو اٹھارہ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • زیرِ نظر کتاب میں مصنف نے شبلی کی کتابوں پر خصوصی تعارفی و تحقیقی مضامین تحریر کیے ہیں۔
  • کتاب کا قاری محسوس کرتا ہے کہ مصنف اپنے موقف کو مختصر اور جامع انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مہرِ درخشاں

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
مہرِ درخشاں''محمد حمزہ فاروقی کی تصنیف ہے۔'' یہ کتاب غلام رسول مہر کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کتاب کے صفحات کی تعداد چار سو اسی ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

محمد ہادی حسین کی ادبی خدمات

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 440
  • یہ کتاب ’’محمد ہادی حسین کی ادبی خدمات‘‘ ڈاکٹر نگہت جمال کے ایم اے اُردو کے مقالے پر مبنی ہے۔
  • ترجمہ و تلخیص اور تنقید پر مبنی اُن کی کتب ادب و شعر کے طالب علموں کے لیے اہم حوالہ جاتی مآخذ کا درجہ رکھتی ہیں۔
  • ادب و تنقید اور ترجمہ کے مختلف پہلوئوں پر تحقیق و مطالعہ کے سلسلے میں یہ کتاب بہت اہم ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مولوی نذیر احمد دہلوی، احوال و آثار

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 660
  • یہ کتاب ’’مولوی نذیر احمد دہلوی، احوال و آثار‘‘ دراصل ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔
  • ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی معروف ناول نگار، نقاد، محقق اور ادیب ہیں یونیورسٹی اورینٹل کالج میں استاد رہے ہیں۔
  • یہ کتاب نہ صرف طلبا و اساتذہ کے لیے اہم ہے بلکہ عام قارئین کے لیے بھی اس کا مطالعہ ناگزیر ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شیکسپیئر

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 220
  • اس کتاب میں صدیق کلیم نے اُردو دان پبلک کو انگریزی شاعر و ڈرامانگار شیکسپیئر سے متعارف کروایا ہے۔
  • شیکسپیئر کا شمار دُنیا کے عظیم ترین شاعروں اور عظیم ترین ڈراما نگاروں میں ہوتا ہے۔
  • اس کتاب کا پڑھنے والا انگریزی جانے بغیر شیکسپیئر کے متعلق ایک واضح رائے قائم کر سکتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

لَلّو لال جی کوی (ایک ادبی سوانح)

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 165
  • یہ کتاب ’’للو لا جی کوی (ایک ادبی سوانح)‘‘ ابو سعادت جلیلی کی تصنیف کردہ للو لال کوی کی سوانح حیات ہے۔
  • للو لال جی کوی برطانوی ہندوستان میں ایک ماہر، مصنف اور مترجم اور فورٹ ولیم کالج میں انسٹرکٹر تھے۔
  • اس کتاب سے پہلے للو لال قوی کے کاموں کا احاطہ ویسا شایانِ شان نہیں کیا گیا تھا جس کے وہ بلاشک و شبہ مستحق ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فیضِ بیدل

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 275
  • یہ کتاب ’’فیضِ بیدل‘‘ ڈاکٹر عبدالغنی کے بیدل کے متعلق مقالات پر مبنی ہے۔
  • مرزا عبدالقادر بیدل ہندوستان میں فارسی زبان کے مشہور ترین شعرا میں سے ایک ہیں۔
  • یہ مقالات نہ صرف بیدل فہمی میں اہم بلکہ اُردو ادب کے عام قاری کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

محمد حسین آزاد: احوال و آثار

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر محمد صادق کی تحقیق و تصنیف ہے جس میں معروف انشا پرداز مولانا محمد حسین آزاد کے احوال اور آثار کا ذکر ہے۔
  • یہ مقالہ پہلے مصنف نے انگریزی میں لکھا جسے بعد میں ترامیم و اضافے کے ساتھ اُردو میں بھی منتقل کیا گیا۔
  • س کتاب کے آخر میں دس ضمائم محمد حسین آزاد کے احوال و آثار پر مفید معلومات کا ذریعہ ہیں، جس کے بعد اشاریہ بھی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account