اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری کلیاتِ سودا (جلد چہارم: متفرق منظومات)
کلیاتِ سودا (جلد سوم: مثنویات) ₨ 330
Back to products
یادگارِ غالب ₨ 600

کلیاتِ سودا (جلد چہارم: متفرق منظومات)

₨ 330

  • میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔
  • سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔
  • ڈاکٹر شمس الدین کی مرتب کردہ کلیاتِ سودا کی یہ چوتھی جلد مخمسات، مسدسات، رباعیات اور قطعات وغیرہ پر مشتمل ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مرزا رفیع نام، پیدائش مابین 1706ء و 1708ء، بزرگوں کا پیشہ سپہ گری تھا۔ باپ سبیل تجارت ہندوستان وارد ہوئے تھے۔ سوداؔ پہلے سلیمان علی خاں و داؤد، بعد کو شاہ حاتمؔ کے شاگرد ہوئے۔ خان آرزو کی صحبت سے بھی فائدے حاصل کیے۔ خصوصاً اُردو میں شعر گوئی انہیں کے مشورے سے شروع کی۔ میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔ انھیں اب بھی اُردو نظم میں قصیدہ گو اور ہجو نگار کی حیثیت سے بہت اونچا مقام دیا جاتا ہے اور غزل گو کے طور پر بھی ان کا شمار بڑے شاعروں میں ہوتا ہے۔ سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور مضامین و موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔ سودا کا کلام پہلی بار 1810ء میں بطور انتخاب طبع ہوا اور اس کے بعد کئی دفعہ انتخاب اور کلیات کی شکل میں چھپ چکا ہے۔ لیکن کسی اشاعت میں بھی ان کے کلام کا صحیح اور قابلِ اعتبار متن نہیں ملتا۔ ایک تو ان اشاعتوں میں سودا کے بعض شاگردوں اور معاصرین کا کلام الحاقی طور پر شامل ہو گیا ہے اور دوسرے مختلف نوعیت کی غلطیوں نے انھیں پایۂ اعتبار سے گرا دیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ زیرِ نظر نسخے میں کلامِ سودا کا معتبر متن تیار ہو جائے جو الحاقی کلام سے پاک ہو اور ہر ممکن حد تک سودا کے اپنے لکھے ہوئے متن کے مطابق ہو۔ جو قرأتیں معتبر سمجھی گئی ہیں، انھیں متن میں جگہ دی گئی ہے اور اختلافِ نسخ پاورق میں ظاہر کر دیا گیا ہے۔ جہاں جہاں ممکن ہو سکا ہے، پاورق میں سند کے ساتھ یہ تصریح بھی کر دی گئی ہے کہ کون سی صنفِ سخن کس وقت (یا کس وقت سے پہلے) لکھی گئی تھی۔

کلیاتِ سودا کی یہ چوتھی جلد ہے، جسے ڈاکٹر محمد شمس الدین صدیقی نے اُنیس مستند (اور کم مستند) نسخوں کی مدد سے مرتب کیا ہے، یہ جلد مخمسات، مسدسات، ترکیب بند، رباعیات اور قطعات وغیرہ پر مشتمل ہے۔ فاضل مرتب نے ان اصنافِ سخن کو ان کے درجۂ استناد کے لحاظ سے چھ حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلا حصہ ایسے کلام پر مشتمل ہے جو یقینی طور پر سودا کا ہے، باقی حصوں کی حیثیت کم مستند ہے۔ ہر حصے کے شروع میں مرتّب نے ایک تشریحی نوٹ دے دیا ہے۔ اس علمی احتیاط کو شائقینِ ادب نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Additional information
مصنف

میرزا محمد رفیع سودا

مرتب

ڈاکٹر محمد شمس الدین صدیقی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ اول)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، جلد دوم، حصہ اول میں دیوانِ دوم کی غزلیات (تعداد 350) (ردیف الف تا ھ) ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

روحِ بیدل

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب میرزا عبدالقادر بیدل کے فکر و فن، شاعری اور ان کے سیرت و سوانح بارے معلومات فراہم کرتی ہے۔
  • کتاب میں بیدل اور غالب، بیدل کی مثنوی اور جمالیاتی علامت وغیرہ کے لیے الگ الگ ابواب قائم کیے گئے ہیں۔
  • کتاب کے مندرجات کے مطالعے کے بعد قاری میرزا بیدل کے کلام کی روح پہچان لیتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ سودا (جلد دوم: قصاید)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔
  • سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔
  • ڈاکٹر شمس الدین کی مرتب کردہ کلیاتِ سودا کی یہ دوسری جلد ہے جو قصائد پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ مصحفی (جلد اوّل: دیوانِ اوّل)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد اوّل ہے جو مصحفی کے دیوانِ اوّل پر مشتمل ہے۔
  • لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
  • مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ شیفتہ

کلاسیکی شاعری
₨ 275
  • یہ کتاب اردو فارسی کے باذوق شاعر اور نقاد نواب مصطفیٰ خان شیفتہ کی کلیات پر مشتمل ہے۔
  • محمد مصطفی خاں شیفتہؔ شعر گوئی اور سخن فہمی کا بڑا اعلی مذاق رکھتے تھے۔
  • یہ کلیات نہ صرف اُردو ادب کے طالب علموں اور اساتذہ کے لیے بلکہ عام شائقین کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تہذیب الاخلاق

کلاسیکی شاعری
₨ 165
  • محکمۂ تعلیم کے 1890ء کے رزولیوشن کی تکمیل کے لیے مولوی ذکاء اللہ نے اخلاقیات پر کتابیں لکھیں۔
  • ’’تہذیب الاخلاق‘‘ ہندو مت کی علمِ اخلاق کی کتابوں سے ماخوذ ہے۔
  • ان کتابوں میں ایسی باتوں کا التزام کیا گیا جو تمام قوموں میں قدرِ مشترک کی حیثیت رکھتی ہوں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ میر (جلد سوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • یہ کتاب کلیاتِ میر، دیوانِ میر سوم و چہارم کی تیسری جلد ہے۔
  • دیوانِ سوم میں 257 اور دیوانِ چہارم میں 222 غزلیں شامل ہیں۔ غزلیات حروفِ تہجی کے اعتبار سے دی گئی ہیں۔
  • فاضل مرتب نے جہاں ضرورت محسوس کی وہاں حواشی کا اہتمام کیا نیز جا بہ جا اختلافِ نسخ کا بھی التزام کیا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ دوم: دیوانِ دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، جلد دوم، حصہ دوم میں دیوانِ دوم کی غزلیات رباعیات اور قطعات شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account