اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 330
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 330
Menu
“ریاض دلربا” has been added to your cart. View cart
“ریاض دلربا” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص سروشِ سخن
سرگذشتِ حیات ₨ 440
Back to products
مقدمۂ تاریخِ سائنس (حصہ دوم: بطلیموس تا بیڈ) ₨ 550

سروشِ سخن

₨ 165

  • یہ داستان فخرالدین سخن نے فرصت کے لمحات میں نام و نمود کے لیے اپنی فطری طبعیت کے زیرِاثر لکھی۔
  • سروشِ سخن کا پلاٹ گٹھا ہوا، کوئی مقام قابلِ اعتراض نہیں اور ہر واقعہ مرکزی واقعے سے جڑا ہوا ہے۔
  • بحیثیتِ مجموعی یہ داستان اُردو داستانوں کی صفِ اوّل میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یہ داستان ’’سروشِ سخن‘‘ سید فخر الدین حسین سخن کی تالیف کردہ ہے جو اُنھوں نے بقائے نام و نشان کی فکر میں لکھی تھی۔ پھر ان کی طبیعت لذت گیر چاشنی محبت بھی تھی اور عاشقانہ وصفوں سے طبیعی اُلفت تھی۔ پھر فراغت و فرصت کے لمحات کو سخن نے اس طرح استعمال کیا کہ اُردو ادب میں ایک نہایت عمدہ داستان کا اضافہ ہو گیا۔ ’’سروشِ سخن‘‘ کی تکمیل کا سال 1860ء ہے۔ اگرچہ ’’سروشِ سخن‘‘ طبع زاد ہے لیکن یہ کئی لحاظ سے فسانۂ عجائب کا پرتو معلوم ہوتی ہے، جبکہ الف لیلہ، الٰہ دین کا چراغ اور مذہبِ عشق کی کہانی سے بھی مختلف اجزا اس میں پائے جاتے ہیں۔

سروشِ سخن کا پلاٹ بڑا گٹھا ہوا ہے، اس میں کوئی قابلِ اعتراض مقام نہیں ہے اور ہر واقعہ مرکزی واقعے سے جڑا ہوا ہے۔ سخن اپنی داستان میں ہر آن قاری کو اپنے دل سے یہ پوچھنے کی طرف مائل کرتے ہیں کہ اس کے بعد کیا ہوگا۔ پوری داستان میں سخن کی یہی کوشش رہی ہے کہ کہانی کا کہانی پن ختم نہ ہو جائے اور پڑھنے والا دوسری باتوں میں اُلجھ کر انتشارِ خاطر کا شکار نہ ہو جائے اور یہ خصوصیت ’’سروشِ سخن‘‘ کو ’’فسانۂ عجائب‘‘ سے ممتاز کرتی ہے۔ البتہ سخن کی کردار نگاری بہت کمزور ہے اور اُن کا کوئی کردار زندۂ جاوید نہیں ہے۔ دوسری طرف سخن اعتدال پسند اور اختصار نگار ہیں۔ اگرچہ ان کی عبارت مقفیٰ اور مسجع ہے لیکن اس کے جملوں میں اتنا ابہام اور طوالت نہیں ہوتی کہ مطلب ہی خبط ہو جائے اور اس کا سمجھنا چیستان بن جائے۔ سروشِ سخن کا مصنف اشعار کا استعمال بہ کثرت کرتا ہے لیکن بہت سمجھداری کے ساتھ انتہائی برمحل حالتوں میں۔ دراصل سخن کا علم و مشاہدہ بہت وسیع ہے اسے معاشرے کے رسوم و رواج کے بارے میں مکمل آگہی حاصل ہے۔ غرض کہ ’’سروشِ سخن‘‘ ایک کامیاب داستان نگار کے قلم کا شاہکار ہے جس کی ترتیب میں مصنف نے پوری ذہنی کاوش سے کام لیا ہے۔ سروشِ سخن کا مصنف جوں جوں داستان کے خاتمے کے قریب آتا جاتا ہے اس کی طبیعت کی جولانی اور قلم کی تیزی بڑھتی جاتی ہے اور کسی جگہ بھی مصنف تکان کا شکار نظر نہیں آتا۔ بحیثیتِ مجموعی یہ داستان اُردو داستانوں کی صفِ اوّل میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے۔

Additional information
مصنف

سید فخر الدین حسین سخن

مرتب

خلیل الرحمن دائودی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

باغ و بہار

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 880
  • میر امن دہلوی نے ’’باغ و بہار‘‘ کے نام سے یہ مشہور کلاسیکی داستان فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے تحت لکھی تھی۔
  • یہ ’’باغ و بہار‘‘ کا تنقیدی ایڈیشن ہے جس پر ممتاز محقق رشید حسن خاں نے زندگی کے کم و بیش تئیس سال صرف کیے۔
  • باغ و بہار کی اُردو بہت شستہ ہے مگر اُس دور کے اُردو املا اور آج کے اُردو املا میں بہت فرق ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ملک العزیز ورجنا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 440
  • ملک العزیز ورجنا اُردو کے پہلے تاریخی ناول نگار عبدالحلیم شرر کا شہرئہ آفاق ناول ہے۔
  • عبدالحلیم شرر نے اس ناول میں رومان کی داستان تراش کر تاریخ کے ایک سنہرے دور کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔
  • بیس ابواب پر پھیلے ناول میں ہر باب کا اختتام کہانی کو اگلے باب سے نہایت مہارت سے مربوط رکھ کر دلچسپ بناتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نقلیات

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  • اس کتاب ’’نقلیات‘‘ میں عوام الناس میں مقبول مختصر کہانیاں شامل جنہیں نقلیں کہا گیا ہے۔
  • یہ کتاب فورٹ ولیم کالج کے تحت انگریزی کو مقامی زبان و کلچر سکھانے کے لیے لکھی گئی۔
  • اس کتاب میں 108 نقلیں یا Tales یا کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

جوہرِ اخلاق (دلچسپ اخلاقی کہانیاں)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  •  ’’جوہرِ اخلاق‘‘ مشہور یونانی نصیحت آموز تماثیل نگار ایسپ کی حکایات کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • مجلس ترقی ادب لاہور نے بیش تر الفاظ کی املا کی وہی شکل اختیارکی ہے جو آج کل رائج ہے
  • کارکرن نے جوہرِ اخلاق میں کلمات، محاورات، تراکیب، امثال اور اسالیبِ بیان کو نہایت مہارت سے استعمال کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تاج کے افسانے

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
سید امتیاز علی تاج کے علمی و ادبی کام پر ڈاکٹر سلیم ملک کو اختصاص حاصل ہے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کی سطح کا تحقیقی کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی غیر مطبوعہ اور غیر مدون تحریروں کو اردو ادب کے قارئین تک پہنچانے کا کام بخوبی کیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ہمیں ان کی ادبی شخقیت کے ایک نئے زاویے سے روشناس کروا رہی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

توتا کہانی

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
'توتا کہانی' کے مصنف حیدر بخش حیدری ہیں۔ توتا کہانی ہندی الاصل قصہ ہے۔ اس کی بنیاد سنسکرت کی کتاب 'شک سپ تتی' ہے۔ اس کے معنی ہیں طوطے کی کہی ہوئی ستر کہانیاں۔ کہا جاتا ہے کہ ١٢٠٠ بکرمی سے پہلے کسی زمانے میں لکھی گئی تھی۔ اس کا فارسی ترجمہ عہدِ مغلیہ سے پہلے ہوا۔ یہ کتاب ایک سو اکہتر صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

انشا کی دوکہانیاں

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • سیّد انشا نے دو کہانیاں لکھیں اور دونوں کہانیوں میں کچھ نثری تجربے کیے گئے ہیں۔
  • اظہار کی پابندیاں عاید کرکے ان پر عبور پا کر اپنی قدرتِ اظہار کا ڈنکا بجانا سیّد انشا کا خاص شوق تھا۔
  • ان کہانیوں میں تجربہ برائے تجربہ نہیں بلکہ یہ کہانیاں واردات کی خاصیت کی رعایت سے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اُردو کی قدیم منظوم داستانیں (جلد اول: بارہ قصے)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 770
  • اُردو کلاسیکی ادب کے سلسلے میں مجلس ترقی ادب کی شائع کردہ اس کتاب میں منظوم بارہ قصے شامل ہیں۔
  • داستانوں کے متن کی اساس حیدری مطبع بمبئی کے نسخے پر ہے جبکہ اختلافِ نسخ کی وضاحت پاورق میں کر دی گئی ہے۔
  • مذکورہ داستانوں کے کام کی حیثیت تالیفی ہے تحقیقی نہیں پھر بھی اس پر تحقیق کرنے والوں کے لیے یہ ایک زادِ راہ ضرور ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account