اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

اُردو کی قدیم منظوم داستانیں (جلد اول: بارہ قصے)

770 

  • اُردو کلاسیکی ادب کے سلسلے میں مجلس ترقی ادب کی شائع کردہ اس کتاب میں منظوم بارہ قصے شامل ہیں۔
  • داستانوں کے متن کی اساس حیدری مطبع بمبئی کے نسخے پر ہے جبکہ اختلافِ نسخ کی وضاحت پاورق میں کر دی گئی ہے۔
  • مذکورہ داستانوں کے کام کی حیثیت تالیفی ہے تحقیقی نہیں پھر بھی اس پر تحقیق کرنے والوں کے لیے یہ ایک زادِ راہ ضرور ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2122

ڈسکرپشن

اُردو کلاسیکی ادب کے سلسلے میں مجلس ترقی ادب کی شائع کردہ اس کتاب میں منظوم بارہ قصے شامل ہیں۔ کتاب کے مرتب ممتاز محقق خلیل الرحمن دائودی ہیں۔ فاضل مرتب نے اپنے مقدمے میں ان داستانوں کے اس خاص پہلو کا ذکر کیا ہے کہ جب یہ داستانیں لکھی گئیں ان دونوں ’’اوزانِ شعری اور الفاظ کے صحیح تلفظ پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی تھی، اسی لیے چند مصرعے اور اشعار ساقط الوزن بھی ہو گئے ہیں اور الفاظ کا صحیح تلفظ بھی باقی نہیں رہا۔۔۔ بعد میں اُصول بھی وضع کیے گئے اور ان پر سختی سے عمل بھی کیا گیا۔

ان داستانوں کے متن کی اساس حیدری مطبع بمبئی کے 1856ء میں طبع شدہ نسخے پر رکھی گئی ہے۔ مرتب نے اختلافِ نسخ کی وضاحت بھی حسبِ ضرورت پاورق میں کر دی ہے۔ اُنھوں نے حتیٰ الوسع کوشش کی ہے کہ صحت متن کا خاص خیال رکھا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر داستان کے ساتھ ایک مختصر مقدمہ بھی تحریر کر دیا گیا ہے تاکہ محققین کو آئندہ کام کرتے وقت آسانی ہو۔ مؤلف کے بقول یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ داستانوں کے کام کی حیثیت تالیفی ہے تحقیقی نہیں البتہ انھوں نے نہایت احتیاط برتتے ہوئے آئندہ اس پر تحقیق کرنے والوں کے لیے ایک زادِ راہ ضرور فراہم کر دیا ہے۔

اضافی معلومات

مرتب

خلیل الرحمن دائودی