اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

3 items ₨ 880
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
3 items ₨ 880
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات سر سید سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو
ن م راشد - حرف و معانی کی جستجو ₨ 550
Back to products
مغرب کے اُردو لغت نگار ₨ 165

سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو

₨ 385

  • یہ کتاب انگریزی میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔
  • مصنف نے انیسویں صدی میں مطالعۂ اسلامی فکر کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بیان کی ہے۔
  • کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیںجن کا مطالعہ قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات سر سید
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یہ کتاب انگریزی زبان میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو معروف محقق اور نامور نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔ کتاب کے آغاز میں مترجم نے ترجمے کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مصنف سے کی گئی خواہش پر اُنھوں نے اس انگریزی کتاب کا اُردو میں ترجمہ کیا۔ اس دوران ان سے ٹرول کا مسلسل رابطہ رہا۔ اس وضاحت سے مذکورہ کتاب کے ترجمے کے معیار کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ اُمید کی جاتی ہے کہ نقل بمطابق اصل ہے۔ تعارف کے عنوان سے کرسچین ڈبلیو ٹرول نے اس کتاب کے مآخذ اور انیسویں صدی میں پیدا ہونے والی اسلامی فکر کے مطالعے کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بھی بیان کی ہے۔ یہاں ضمناً ایک تلخ حقیقت کے تأسف اور ملال کا ذکر بھی بے محل نہ ہوگا۔

ٹرول نے اشاعتِ اوّل کے لیے پاکستان میں جن صاحب (محمد اکرام چغتائی) کو مسودہ بھیجا انھوں نے کتاب پر مترجم (قاضی افضال حسین) کے نام کے ساتھ اپنا نام بھی لکھ کر یہ تاثر دیا کہ یہ ترجمہ دو مترجموں نے کیا ہے۔ اپنے مضمون میں چغتائی صاحب نے جن اسقام کی درستی کا دعویٰ کیا ہے اس کا جوابِ دعویٰ بھی قاضی صاحب کے وضاحتی مضمون میں موجود ہے جس کا مطالعہ قاری کے علم میں اضافے کے ساتھ اسے پیشہ ورانہ بددیانتی سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ کتاب میں تعارف کے علاوہ سات ابواب ہیں۔ جن میں سرسیّد کے مذہبی عقائد اور سوانحی پس منظر اور مسلم دنیا کے مابعد تاریخی حالات سے استناد حاصل کیا گیا ہے اور سرسیّد احمد خاں کے نظریات اور خیالات کے بارے میں بحث کی گئی ہے۔ کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیں۔ ان کا مطالعہ بھی قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔

Additional information
مصنف

کرسچن ڈبلیو ٹرول

مترجم

قاضی افضال حسین

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ ششم)

مقالات سر سید
₨ 440
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ششم میں تاریخی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • اس جلد میں تاریخِ تہذیب، عرب، ملوک اور سرکشی ضلع بجنور وغیرہ جیسے موضوعات پر علمی دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مسافرانِ لندن

مقالات سر سید
₨ 300
  • زیر نظر کتاب سرسیّد کے سفرنامے پر مشتمل ہے، جو ان کے قیامِ لندن کے واقعات اور حالات کی تصویر پیش کرتا ہے۔
  • اس سفر کا بنیادی مقصد ولیم میور کی کتاب کا جواب لکھنا اور برصغیر کے تہذیبی مزاج کی تجدید کرنا تھا۔
  • لندن کے سفر کے لیے پیسے کی کمی کی وجہ سے کتب خانہ فروخت کر دیا اور گھر کو رہن پر رکھ دیا تھا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ دہم)

مقالات سر سید
₨ 220
  • اس جلد میں اخبارات پر تنقیدی مضامین، متعلق بہ تہذیب الاخلاق و مدرسۃ العلوم مسلمانان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • اخبارات و صحافت اور ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کے اغراض و مقاصد اور مختلف ادوار سے متعلق مضامین بھی اس جلد میں ہیں۔
  • اس جلد کے آخری حصے میں مسلمانوں کے طرزِ تعلیم بارے مضامین پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ دو از دہم)

مقالات سر سید
₨ 220
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ دو از دہم میں تقریری مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • یہ مختلف موضوعات پر دیئے گئے خطبات ہیں جو اُس وقت اخبارات میں چھپ کر بعد ازاں نظروں سے اوجھل ہو گئے۔
  • اس جلد میں ترقی، طریقۂ علاج، قومی تعلیم ، اتفاق و اتحاد، ترقی و تعلیم جیسے موضوعات پر سرسیّد کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سید احمد خاں کا سفرنامۂ پنجاب

مقالات سر سید
₨ 440
’’سیّد احمد خاں کا سفرنامۂ پنجاب‘‘ محض ایک سفرنامہ نہیں ہے بلکہ یہ 1857ء کی تباہی کے بعد مسلمانانِ برعظیم کی جہد للبقا
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم)

مقالات سر سید
₨ 330
  • یہ کتاب سرسیّد کے مکاتیب پر مشتمل ہے جس میں تقریبا ڈیڑھ سو خطوط شامل کیے گئے ہیں۔
  • ہندوستان کے پچاس برس کے علمی، مذہبی، معاشرتی اور سیاسی حالات و واقعات کی عکاسی بھی ان خطوط میں عیاں ہے۔
  • ن خطوط کے مطالعے سے سرسیّد کے اخلاق، سیرت اور عقائد و خیالات سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)

مقالات سر سید
₨ 400
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ چہاردہم میں سرسیّد کے قرآنی قصص سے متعلق مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
  • اس جلد میں شامل مقالات سے سرسیّد کے طرزِ تحریر کے ساتھ ان کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔
  • سرسیّد کے متعدد عظیم الشان کارناموں میں سے ان کی ادبی خدمات کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)

مباحث،تاریخ، ثقافت, Audio books, اخلاق ومعاشرت, مقالات سر سید
₨ 275
  • ’’حکایاتِ پنجاب‘‘ کیپٹن آر سی ٹمپل کی کتاب The Legends of the Punjab کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب میں پنجاب کی زبان، کلچر اور مذہب کو سمجھنے کے لیے لوک کہانیوں اور گیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔
  • ان لوک کہانیوں اور گیتوں میں رنگین کرداروں کی زندگی ، محبت ، مہم جوئی اور بہادریوں کو بیان کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
3 items Cart
My account