اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

8 items ₨ 3,795
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
8 items ₨ 3,795
Menu
“مقالاتِ سرسیّد (حصہ ہفتم)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات سر سید سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی
قائداعظم اور آزادی کی تحریک ₨ 220
Back to products
مقالاتِ محمد حسین آزاد (جلد اوّل) ₨ 440

سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی

₨ 770

  • زیرِ نظر کتاب اور تاریخ سرسیّد کی قائم کردہ سائنٹفک سوسائٹی کی روئدادوں پر مشتمل ہے۔
  •  سوسائٹی کی اس تاریخ کی ساری شہادتیں دُنیا بھر کے کتب خانوں سے چنی گئی ہیں۔
  • یہ سوسائٹی فلاح و بہبود، معاشی خوشحالی، روشن ضمیری، سائنسی سوچ اور تجسّس پیدا کرنے کی کوشش تھی۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات سر سید
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

سرسیّد کی قائم کردہ سائنٹفک سوسائٹی کی تاریخ کا تقریباً ہر ورق اور اس کی ہر کروٹ محفوظ و موجود ہے، زیرِ نظر کتاب اور تاریخ اسی سوسائٹی کی روئدادوں پر مشتمل ہے۔ سوسائٹی کی اس تاریخ کی ساری شہادتیں علی گڑھ آرکائیوز، مولانا آزاد لائبریری، کریمیہ لائبریری بمبئی، برٹش لائبریری لندن، رائل ایشیاٹک سوسائٹی لندن، اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز لندن، بوڈلین لائبریری آکسفورڈ یونیورسٹی کیمبرج اور اڈنبرا یونیورسٹیوں کے کتب خانوں سے چنی گئی ہیں۔ سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی کے کوائف سے عدم واقفیت کے سبب فاضلوں نے 1842ء کی دہلی ورناکیولر ٹرانسلیشن سوسائٹی کی طرح اسے بھی ایک ترجمہ کا بیورو سمجھ لیا ہے۔ جبکہ یہ سوسائٹی ہندوستان کی فلاح و بہبود، معاشی خوشحالی، عام روشن ضمیری پھیلانے، سائنسی سوچ اور سائنسی تجسّس کی ایک نئی لہر پیدا کرنے کے لیے افراد کی ایک منظم اور مسلسل باہمی تعاون پر مشتمل ایک تنظیم تھی۔ سائنٹفک سوسائٹی میں ترجمہ کا آغاز سائنس کی کتاب کے بجائے رولن کی تاریخِ مصر سے ہوا جس سے سوسائٹی میں ثقافتی بوقلمونی اور عالمی نقطۂ نظر کو فروغ دینے کی شروعات ہوئی۔ سائنٹفک سوسائٹی کا دفتر جب علی گڑھ منتقل ہوا تو اس کی سرگرمیوں میں بہت اضافہ ہو گیا۔ 1866ء میں اخبار ’’سین ٹیفک سوسیٹی‘‘ کا اجرا ہوا۔ سوسائٹی کے مالی معاملات میں سرسیّد کی احتیاط اور دیانت دیدنی تھی، اس کا اندازہ روئدادوں میں سوسائٹی کے حسابات سے ہوگا کہ کہیں کسی محاسب کو انگلی رکھنے کی جرأت نہیں ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سوائے سائنٹفک سوسائٹی علی گڑھ کے انیسویں صدی کے ہندوستان کی کوئی سوسائٹی ایسی نہیں جس کی مکمل تاریخ دستیاب ہو۔ یہ روئدادوں کا مجموعہ نہیں گلدستۂ دانش ہے۔ اس سے انیسویں صدی کے سماجی اور دانش ورانہ رویوں کو پرکھنے، تخلیق اور بیداری کے ایک متحرک دور کا اندازہ کرنے، نیز سرسیّد اور ان کے ہم نواؤں کے اضطراب، بے چینی اور تدبر کو سمجھنے میں مددملے گی۔ کتاب کے آخر میں ضمیموں اور تتموں کے علاوہ مآخذ و مصادر اور اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔

Additional information
مصنف

اصغر عباس

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ ششم)

مقالات سر سید
₨ 440
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ششم میں تاریخی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • اس جلد میں تاریخِ تہذیب، عرب، ملوک اور سرکشی ضلع بجنور وغیرہ جیسے موضوعات پر علمی دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

Letters To and From Sir Syed Ahmad Khan

مقالات سر سید
₨ 165
  • اس کتاب میں مختلف شخصیات کے اُن خطوط کو جمع کیا گیا ہے جو اُنھوں نے سرسیّد کے نام لکھے۔
  • مکاتیب کسی شخصیت اور اس کے عہد کی کیفیت، ماحول اور اس کے آدرشوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔
  • پچاس سے زائد خطوط کی جمع و تدوین میں اسماعیل پانی پتی نے بڑی محنت سے کام لیا اور حسبِ ضرورت حواشی بھی لکھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید

مقالات سر سید
₨ 220
  • ڈاکٹر شافع قدوائی کی ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے حوالے سے اولاً انڈیا میں شائع ہوئی۔
  • سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔
  • کتاب میں سوانح سرسیّد کے حوالے سے بعض مسلمات سے اختلاف کیا گیا ہے بلکہ نئے انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مسافرانِ لندن

مقالات سر سید
₨ 300
  • زیر نظر کتاب سرسیّد کے سفرنامے پر مشتمل ہے، جو ان کے قیامِ لندن کے واقعات اور حالات کی تصویر پیش کرتا ہے۔
  • اس سفر کا بنیادی مقصد ولیم میور کی کتاب کا جواب لکھنا اور برصغیر کے تہذیبی مزاج کی تجدید کرنا تھا۔
  • لندن کے سفر کے لیے پیسے کی کمی کی وجہ سے کتب خانہ فروخت کر دیا اور گھر کو رہن پر رکھ دیا تھا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ سیز دہم)

مقالات سر سید
₨ 500
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ سیزدہم میں ذاتی عقاید، استفسارات، واقعاتِ حاضرہ اور اہلِ ترکستان سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
  • یہ مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ شانزدہم)

مقالات سر سید
₨ 660
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ شانزدہم میں نایاب رسائل و مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • اس جلد میں شامل بعض مضامین کا تو اہلِ علم بزرگوں اور ماہرینِ تصانیف سرسیّد کو بھی پتہ نہیں تھا۔
  • اس جلد میں علاوہ دیگر ناپید مضامین کے آٹھ نایاب رسائل کو شامل کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)

مقالات سر سید
₨ 400
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ چہاردہم میں سرسیّد کے قرآنی قصص سے متعلق مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
  • اس جلد میں شامل مقالات سے سرسیّد کے طرزِ تحریر کے ساتھ ان کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔
  • سرسیّد کے متعدد عظیم الشان کارناموں میں سے ان کی ادبی خدمات کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو

مقالات سر سید
₨ 385
  • یہ کتاب انگریزی میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔
  • مصنف نے انیسویں صدی میں مطالعۂ اسلامی فکر کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بیان کی ہے۔
  • کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیںجن کا مطالعہ قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
8 items Cart
My account