اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 1,100
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 1,100
Menu
“سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات سر سید سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید
دیوانِ غالب نسخۂ حمیدیہ ₨ 440
Back to products
شاہ جہاں نامہ، جلد سوم ₨ 330

سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید

₨ 220

  • ڈاکٹر شافع قدوائی کی ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے حوالے سے اولاً انڈیا میں شائع ہوئی۔
  • سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔
  • کتاب میں سوانح سرسیّد کے حوالے سے بعض مسلمات سے اختلاف کیا گیا ہے بلکہ نئے انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات سر سید
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

ڈاکٹر شافع قدوائی کی تالیف کردہ ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کی پیدائش کے دو صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں اولاً انڈیا میں شائع ہوئی تھی۔ کتاب کے مواد اور موضوع کی اہمیت کے پیشِ نظر مجلس ترقی ادب نے اپنے اشاعتی منصوبے کے تحت اسے پاکستان میں پہلی بار شائع کیا ہے۔ سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔ مصنف نے سرسیّد کے سوانح کے حوالے سے لکھی گئی بعض باتوں سے، جو ایک طرح سے مسلمات میں داخل ہو چکی ہیں، اختلاف کیا ہے۔ انھوں نے دقت نظری سے کام لیتے ہوئے قاری کو نادر معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بعض انکشافات بھی کیے ہیں۔ اس کتاب میں قدوائی صاحب نے حیاتِ جاوید اور سرسیّد درونِ خانہ کے بعض مندرجات سے اختلاف کیا ہے اور حیاتِ سرسیّد (سرسیّد کے اولین غیرمطبوعہ سوانح) کے مصنف منشی سراج الدین کا احوال بھی بیان کیا ہے۔ کتاب کے حرفے چند میں مذکورہ کتاب مجلس ترقی ادب پاکستان کے زیرِ اہتمام شائع کرنے کی اجازت مرحمت کرنے پر ڈاکٹر قدوائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کتاب کی پہلی اشاعت پر انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والا انتظار حسین کا مضمون (ترجمہ: پروفیسر ریاض الرحمن شیروانی) اور پروفیسر صغیر ابراہیم کا سرسیّد اور اس تالیف کے بارے میں مضمون بھی کتاب میں شامل ہے۔ جملہ مضامین میں مؤلف اور تالیف کے بارے میں معلومات اور تاثرات شامل ہیں۔ پیش لفظ کے بعد ’’سرسیّد: ایک بازدید‘‘ کے عنوان تلے سرسیّد کے آبائو اجداد اور خانوادے، گھریلو ماحول، تعلیم و تربیت، شخصیت، اہل و عیال، ملازمت و اشغال اور امتیازات و اعزازات اور وفات کا بیان ہے۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر شافع قدوائی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

Letters To and From Sir Syed Ahmad Khan

مقالات سر سید
₨ 165
  • اس کتاب میں مختلف شخصیات کے اُن خطوط کو جمع کیا گیا ہے جو اُنھوں نے سرسیّد کے نام لکھے۔
  • مکاتیب کسی شخصیت اور اس کے عہد کی کیفیت، ماحول اور اس کے آدرشوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔
  • پچاس سے زائد خطوط کی جمع و تدوین میں اسماعیل پانی پتی نے بڑی محنت سے کام لیا اور حسبِ ضرورت حواشی بھی لکھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)

مباحث،تاریخ، ثقافت, Audio books, اخلاق ومعاشرت, مقالات سر سید
₨ 275
  • ’’حکایاتِ پنجاب‘‘ کیپٹن آر سی ٹمپل کی کتاب The Legends of the Punjab کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب میں پنجاب کی زبان، کلچر اور مذہب کو سمجھنے کے لیے لوک کہانیوں اور گیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔
  • ان لوک کہانیوں اور گیتوں میں رنگین کرداروں کی زندگی ، محبت ، مہم جوئی اور بہادریوں کو بیان کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم)

مقالات سر سید
₨ 330
  • یہ کتاب سرسیّد کے مکاتیب پر مشتمل ہے جس میں تقریبا ڈیڑھ سو خطوط شامل کیے گئے ہیں۔
  • ہندوستان کے پچاس برس کے علمی، مذہبی، معاشرتی اور سیاسی حالات و واقعات کی عکاسی بھی ان خطوط میں عیاں ہے۔
  • ن خطوط کے مطالعے سے سرسیّد کے اخلاق، سیرت اور عقائد و خیالات سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ ششم)

مقالات سر سید
₨ 440
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ششم میں تاریخی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • اس جلد میں تاریخِ تہذیب، عرب، ملوک اور سرکشی ضلع بجنور وغیرہ جیسے موضوعات پر علمی دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

خطباتِ سرسید (جامع)

مقالات سر سید
₨ 825
  • یہ کتاب مختلف شہروں میں مختلف اوقات میں اور مختلف موضوعات پر سرسیّد کی گئی تقریروں پر مشتمل ہے۔
  • اس زمانے میں فنِ زود نویسی چونکہ رائج نہیں تھا، اس لیے سرسیّد کی اچھی خاصی تقریریں ضائع ہو گئیں۔
  • یہ مجموعۂ تقاریر نصف صدی کے تعلیمی، معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی حالات و واقعات پر مرقع ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مسافرانِ لندن

مقالات سر سید
₨ 300
  • زیر نظر کتاب سرسیّد کے سفرنامے پر مشتمل ہے، جو ان کے قیامِ لندن کے واقعات اور حالات کی تصویر پیش کرتا ہے۔
  • اس سفر کا بنیادی مقصد ولیم میور کی کتاب کا جواب لکھنا اور برصغیر کے تہذیبی مزاج کی تجدید کرنا تھا۔
  • لندن کے سفر کے لیے پیسے کی کمی کی وجہ سے کتب خانہ فروخت کر دیا اور گھر کو رہن پر رکھ دیا تھا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ سیز دہم)

مقالات سر سید
₨ 500
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ سیزدہم میں ذاتی عقاید، استفسارات، واقعاتِ حاضرہ اور اہلِ ترکستان سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
  • یہ مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ دو از دہم)

مقالات سر سید
₨ 220
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ دو از دہم میں تقریری مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • یہ مختلف موضوعات پر دیئے گئے خطبات ہیں جو اُس وقت اخبارات میں چھپ کر بعد ازاں نظروں سے اوجھل ہو گئے۔
  • اس جلد میں ترقی، طریقۂ علاج، قومی تعلیم ، اتفاق و اتحاد، ترقی و تعلیم جیسے موضوعات پر سرسیّد کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account