اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 220
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 220
Menu
“اسلامی فلسفہ اور سائنس” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تنقید) اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر
کتابیاتِ سرسیّد ₨ 220
Back to products
رنگِ غزل ₨ 660

اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر

₨ 500

  • یہ کتاب پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جسے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی نگرانی میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے مکمل کیا ہے۔
  • غزل کا فن جن عناصر سے تشکیل پاتا ہے ان میں تکنیک، ہیئت اور وزن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
  • غزل کی بدلتی ہیئت ، تکنیک اور وزن کو مقالہ کا مرکزی خیال بنا یا گیاہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مشرقی ادبیات میں غزل کو باقی اصنافِ سخن سے ممتاز حیثیت حاصل رہی ہے۔ غزل اپنی صنفی خصوصیات کے باعث ہر دور میں مقبول رہی ہے لیکن اپنے معیارات پر اس نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ غزل کا فن جن عناصر سے تشکیل پاتا ہے ان میں تکنیک، ہیئت اور وزن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو غزل ایک مشکل ترین شعری صنف ہے اور اس میں کلام کہنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔ زیر نظر کتاب در اصل پی ایچ ڈی کے لئے لکھا ہوا تحقیقی مقالہ ہے جسے مصنف نے اپنے نگرانِ کار ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ اگرچہ یہ مقالہ ایک تعلیمی ضرورت کے تحت لکھا گیا ہے لیکن اس میں مصنف کا اپنا شوقِ مطالعہ جھلکتا ہے۔ اگرچہ غزل کے فنی سفر کو نہایت جامعیت کے ساتھ ایک مقالے میں سمیٹنا آسان نہیں ہے، اس کے باوجود مصنف نے غزل کے منظرنامے پر ہیئت، تکنیک اور وزن کے جتنے رنگ اُبھرتے رہے، انھیں عہد بہ عہد پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔مقالے کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا باب تکنیک، ہیئت اور عروض کے تعارف پر مشتمل ہے۔ دوسرے باب میں حالی سے ماقبل کی غزل کا فنی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ مقالے کے تیسرے باب میں حالی سے اقبال تک کی غزل کا مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ چوتھا باب جدید غزل کے فنی مطالعے کو محیط ہے۔ پانچواں باب جدید تر غزل کے ہیئتی، تکنیکی اور عروضی مطالعے کا احاطہ کرتا ہے۔ جبکہ چھٹے باب میں غزل کے مستقبل کا امکانی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

غزل کی بدلتی ہیئت ، تکنیک اور وزن کو مقالہ کا مرکزی خیال بنا یا گیاہے۔ جس میں شعراء کے کلام کو عہد بہ عہد تبدیلیوں کا احاطہ کرنے کےساتھ ساتھ ان کی معنویت کو بھی ترتیب کے ساتھ پیش کیا ہے۔ جو غزل کی تبدیلیوں کو سمجھنے میں معاون ہیں ۔ اگرچہ اس مقالے میں تفصیل کی بہ جائے اجمال کا اہتمام کیا گیا ہے پھر بھی مباحث میں تشنگی کا احساس باقی نہ ہے۔ مصنف نے اپنے نقطۂ نظر کی تائید اور وضاحت کے لیے شعرا کے کلام اور ناقدین و محققین کی آرا سے بھرپور استفادہ کیا ہے جس کا ثبوت کتابیات کی فہرست سے عیاں ہے۔ کتاب کے آخر میں طویل اشاریہ بھی طلبہ اور اساتذہ کے لیے مفید ہے۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد

Shipping & Delivery

Related products

Compare

تخلیقی عمل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
  • ابتداء ً 1970ء میں ڈاکٹر وزیر آغا نے اس مقالے میں تخلیقی عمل کی تھیوری کا اطلاق فنونِ لطیفہ پر کیا تھا۔
  • بعد ازاں 2003ء میں طبیعیات کی ترقی کے باعث ایک نئے باب ’’تکوینِ کائنات کے حوالے سے‘‘ کا اضافہ کیا۔
  • کائنات کے تخلیقی عمل میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد فائدہ مند ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یورپ میں دکھنی مخطوطات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 880
یورپ میں دکھنی مخطوطات'' کے مولف نصیرالدین ہاشمی ہیں۔'' اس کتاب میں ان دکنی مخطوطات کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے جو انگلستان اسکاٹ لینڈ اور پیرس کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔ دکھنی مصنفین کے حالات اور نمونہِ کلام کے ساتھ متفرق اردو اور فارسی نسخوں کے اختلاف بھی پیش کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب سات سو چودہ صغحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تشکیلِ انسانیت

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
تشکیلِ انسانیت'' رابرٹ بریفالٹ کی تصنیف ہے۔'' عبدالمجید سالک نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ اس کتاب کے چار حصے ہیں جن میں ارتقائے انسانی کے ذرائع اور وظائف، تہزیبِ یورپ کا شجرہِ نسب، نظامِ اخلاق کا ارتقا اور یوٹوپیا کی تمہید شامل ہیں۔ کتاب ایک سو باون صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شاہ عالم ثانی آفتاب

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
شاہ عالم ثانی آفتاب'' ڈاکٹر محمد خاور جمیل کی تصنیف ہے۔'' اگرچہ مغلوں کے عہدِ حکومت میں اگرچہ سرکاری زبان فارسی تھی تاہم اردو گلی کوچوں سے نکل کر لعل قلعے تک رسائی حاصل کرچکی تھی۔ وہاں جس نے اس کی پرورش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہ شاہ عالم ثانی تھے۔ شاہ عالم ثانی اردو فارسی اور ہندی زبان میں شعر کہتے تھے۔ یہ کتاب ان کے احوال اور ادبی خدمات پرمشتمل ہے۔ کتاب کے تین سو پینتیس صفحات ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شاعری اور تخیل

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
  • اس کتاب میں متانت، گہرائی اور سوچ بچار سے ’’شاعری اور تخیل‘‘ کے موضوع پر مختلف آرا کو یکجا کر کے پرکھا گیا ہے۔
  • اس موضوع پر اُردو میں پچھلے پچیس تیس برس میں اس سے بہتر کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی۔
  • نہایت باریک نکات کو جچے تلے الفاظ میں سلاست سے بیان کرنا مصنف کا اہم کارنامہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

معنی اور تناظر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 605
  • معنی و تناظر میں شامل مضامین میں اکیسویں صدی کی تنقید کے امتزاجی زاویے کے عناصر موجود ہیں۔
  • کتاب کی پہلی فصل نظری تنقید، دوسری شاعری، تیسری فکشن جبکہ چوتھی فصل معاصر تنقید سے متعلق مضامین پر مشتمل ہے۔
  • معنی اور تناظر کا مطالعہ تنقید کے طلبہ اور قارئینِ ادب کے لیے نئے نئے پہلوئوں سے تعارف کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 770
  • یہ کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں جدید اُردو نظم کی اشکال کا ذکر ہے۔
  • مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور مقالوں، لغات، دائرۃ المعارف اور ویب سائٹ کا اندراج ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مِرآۃ الشعر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 440
زیرِ تبصرہ کتاب مرآۃ الشعر یعنی آئینۂ شعر و شاعری، شمس العلماء مولوی عبدالرحمن کی تصنیف ہے۔ جس کی تدوین و تحقیق ڈاکٹر
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account