اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

ذکرِ میر

550 

  • یہ کتاب اٹھارہویں صدی کے عظیم شاعر میر تقی میر کی آپ بیتی ہے جو کلاسیکی کا شاہکار ہے۔
  • کتاب میں ذکرِ میر کا فارسی متن 117 صفحات پر پھیلا ہوا ہے، اس کے بعد اس کا اُردو ترجمہ 164 صفحات پر محیط ہے۔
  • کتاب کے آخری 46 صفحات ’فرہنگِ میر‘ کے لیے مختص ہیں۔
کیٹاگریز , Product ID: 2109

ڈسکرپشن

پیشِ نظر کتاب اٹھارہویں صدی کے عظیم شاعر میر تقی میر کی آپ بیتی ہے جو کلاسیکی کا شاہکار ہے۔ پہلی بار یہ آپ بیتی 1928ء میں اورنگ آباد دکن میں انجمن ترقی اُردو کی طرف سے بابائے اُردو مولوی عبدالحق نے شائع کی تھی۔ اس کے بعد میر کی آپ بیتی کے عنوان سے اس کا ترجمہ 1957ء میں شائع ہوا۔ اس کی ترتیب و ترجمہ ڈاکٹر نثار احمد فاروقی کے حسنِ فن کا کارنامہ ہے۔ پاکستان میں اس کی اوّلین طباعت کا اعزاز بھی مجلس ترقی ادب کو حاصل ہوا۔ جناب احمد ندیم قاسمی کے دور میں اس کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا تھا جس پر پیش گفتار کے عنوان سے لکھا گیا شذرہ اس طباعت میں بھی شامل ہے۔ ’’حرفے چند‘‘ میں مختصراً کتاب کی اہمیت و محاسن کے ضمن میں اس کے تاریخِ برعظیم کے اہم اور مستند مآخذ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جو ظرائف اور حکایاتِ سابقہ اور موجودہ ایڈیشن میں شامل نہیں، اُنھوں نے ان ظرائف کے مطالعے کے لیے ماخذ کا حوالہ بھی دیا ہے۔ مذکورہ کتاب میں ممتاز محقق مالک رام کا لکھا ہوا پیش لفظ بڑی فکر افروز اور دلچسپ تحریر ہے۔ مترجم نے مقدمہ، اوّل و دوم میں بڑی تفصیل سے کتاب کے مشتملات کے بارے میں معلومات، ترجمے کے مراحل اور قرینہ بالصراحت بیان کیا ہے۔ مقدمہ کے حواشی بھی دیئے گئے ہیں۔ چنانچہ تحقیقی ورک رکھنے والے لوگ ان حواشی سے بخوبی استفادہ کر سکتے ہیں۔ کتاب میں ذکرِ میر کا فارسی متن 117 صفحات پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے بعد اس کا اُردو ترجمہ 164 صفحات پر محیط ہے۔ کتاب کے آخری 46 صفحات ’فرہنگِ میر‘ کے لیے مختص ہیں۔

اضافی معلومات

مصنف

مترجم

ڈاکٹر نثار احمد فاروقی