اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

صحافت پاکستان و ہند میں

660 

  •  یہ کتاب شعبۂ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالسلام خورشید کی دس سالہ کی محنت کا نچوڑ ہے۔
  •  پینتالیس طویل و مختصر ابواب پر مشتمل کتاب اخبار نویسی و طباعت کی ابتدا سے جدید دور کی صحافت تک کا احاطہ کرتی ہے۔
  •  کتاب کے آخر میں مآخذ اور حوالہ جاتی کتب و رسائل و جرائد اور اخبارات کی فہرست اور اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2111

ڈسکرپشن

پیشِ نظر کتاب معروف دانشور اور شعبۂ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالسلام خورشید (مرحوم) کی دس سالہ محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ یہ کتاب 1964ء میں مجلس ترقی ادب ہی کے زیرِ اہتمام چھپی تھی۔ اب یہ اس کا دوسرا ایڈیشن مجلس نے شائع کیا ہے۔ پیش لفظ میں فاضل مصنف نے اس کتاب کو اُردو میں لکھی جانے والی صحافت کی پہلی تاریخ قرار دیتے ہوئے دورانِ تحقیق پیش آنے والی مشکلات اور مراحل کا ذکر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنھوں نے اس کتاب کے مآخذ کے بارے میں وضاحت کی ہے۔ علاوہ ازیں اُنھوں نے ابواب بندی کے بارے میں موضوع کی مناسبت سے ترتیب کا بھی ذکر کیا ہے۔ یہ کتاب پینتالیس طویل و مختصر ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے دو ابواب میں اخبار نویسی کے آغاز اور طباعت کے نقوش ہزاروں سال قبل کی زندگی میں تلاش کیے گئے ہیں۔ تیسرے باب میں انگریزی صحافت کے آغاز کی داستان بیان کی ہے۔ آئندہ ابواب میں تحقیق کی زمانی ترتیب کو مدنظر رکھتے ہوئے اُردو کے پہلے اخبار، جامِ جہاں نما، فارسی اخبار اور علاقائی زبانوں میں صحافت کی پیش رفت کا تذکرہ کیا ہے۔ اگلے ابواب میں اُنھوں نے سرسیّد تک آتے آتے برعظیم کی صحافت کے منہاج پر روشنی ڈالتے ہوئے قوانینِ صحافت کی تشکیل اور اطلاق کی تفصیل بیان کی ہے۔ انھوں نے کتاب میں تحریکِ آزادیِ ہند اور پاکستان اور ہندوستان میں صحافت کے میدان میں ہونے والی ترقی اور مختلف مراحل کا ذکر کیا گیا ہے۔ مصنف نے کتاب میں غیرضروری حوالہ جات و حواشی سے گریز کیا ہے۔ کتاب کے آخر میں مآخذ اور حوالہ جاتی کتب و رسائل و جرائد اور اخبارات کی فہرست دی گئی ہے اور کتاب میں اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔

اضافی معلومات

مصنف