اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تحقیق) مضامینِ ڈار
تنقیداتِ طہٰ حسین (مشہور شعرائے دورِ جاہلی) ₨ 330
Back to products
باغ و بہار ₨ 880

مضامینِ ڈار

₨ 550

  • یہ کتاب ابراہیم ڈار کے مضامین کا چوتھا ایڈیشن ہے جو صحیفہ کے مدیر پروفیسر افضل حق قرشی کی محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے۔
  • کئی امتیازی خصوصیات کی بنا پر مذکورہ مجموعہ پچھلے تمام ایڈیشنوں سے بہتر و معتبر قرار دیا جا سکتا ہے۔
  • مذکورہ مجموعے میں 16 مضامینِ ڈار کا اُردو متن 412 صفحات پر محیط ہے جبکہ انگریزی متن 96 صفحات پر مشتمل ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

زیرِ تبصرہ کتاب ابراہیم ڈار کے مضامین کا چوتھا ایڈیشن ہے جو پہلی بار مجلس ترقی ادب سے شائع ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے تینوں ایڈیشن ہندوستان سے شائع ہوئے تھے۔ مضامینِ ڈار کا پہلا ایڈیشن ڈاکٹر ظہیر الدین مدنی نے تالیف کیا تھا۔ جس میں مضامین کی تعداد نو تھی، دوسرا ایڈیشن پروفیسر محی الدین نے تالیف کیا جس میں مضامین کی تعداد دس تھی جبکہ تیسرا ایڈیشن جسے عبدالستار دَلوی نے تالیف کیا اس میں مضامین کی تعداد بارہ تھی۔ یہ آخری ایڈیشن 2014ء میں بمبئی سے شائع ہوا۔

زیرِ تبصرہ ایڈیشن چوتھا ایڈیشن ادبی مجلہ صحیفہ کے مدیر پروفیسر افضل حق قرشی کی محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے دس مضامین کے مجموعے میں اُردو کے چار مزید اور انگریزی کے پانچ مضامین شامل کرنے کے علاوہ پہلے سے موجود مضامین میں متعدد جگہوں پر اغلاط کی درستی اور متن میں حوالہ جات کے ذریعے درستی بھی کر دی ہے۔ اس کی تفصیل اُنھوں نے کتاب کے ابتدائی صفحات میں تقدیم کے عنوان کے تحت بہتر طور پر بیان کر دی ہے۔ تقدیم میں اُنھوں نے پروفیسر محمد ابراہیم ڈار کے حالاتِ زندگی، ان کے کلام کی پیش رفت اور ان کے بعض مضامین اور احوال کے سلسلے میں پیدا ہونے والے سوالات اور ان کے جوابات دیے ہیں۔ جس سے قاری کو ان مضامین کے مطالعے سے قبل بعض ایسی معلومات مل جاتی ہیں جو ان مضامین کی تفہیم میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ بہرحال ان امتیازی خصوصیات کی بنا پر مذکورہ مجموعہ پچھلے تمام ایڈیشنوں سے بہتر و معتبر قرار دیا جا سکتا ہے۔

حرفے چند میں پروفیسر محمد ابراہیم ڈار کے گراں قدر کام کو جامع و مانع صورت میں لانے پر فاضل مولف کی کاوشوں کی تحسین کرتے ہوئے مضامینِ ڈار کی علمی و تحقیقی حیثیت و اہمیت پر مختصراً روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں ڈاکٹر سیّد عبداللہ صاحب کا لکھا ہوا پیش لفظ بھی شامل ہے جو اُنھوں نے ’’مضامینِ ڈار‘‘ کے پہلے ایڈیشن، مولفہ سیّد ظہیر الدین مدنی کے لیے تحریر کیا تھا۔ پیش لفظ میں سیّد صاحب نے ابراہیم ڈار مرحوم سے اپنے تعلق اور مضامینِ ڈار کی اہمیت اور علمی حیثیت کے بارے میں اظہارِ خیال کیا ہے۔ اس کے بعد ’’مرحوم ڈار‘‘ کے عنوان سے پروفیسر ابراہیم ڈار کے حالاتِ زندگی، ان کے علمی کارناموں پر مشتمل ڈاکٹر ظہیر الدین مدنی کا ایک مضمون بھی شاملِ کتاب ہے۔ مذکورہ مجموعے میں سولہ مضامینِ ڈار کا اُردو متن 412 صفحات پر محیط ہے جبکہ انگریزی متن چھیانوے صفحات پر مشتمل ہے۔

Additional information
مصنف

ابراہیم ڈار

مرتب

افضل حق قرشی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالاتِ علامہ عبدالعزیز میمن

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 605
  •  یہ کتاب علامہ عبدالعزیز میمن کے ستائش و صلے سے بے نیاز تحقیقی کام پر مبنی ہے۔
  • علامہ عبدالعزیز میمن کا نام عربی زبان و ادب میں اہلِ زبان و مستشرقین میں عالمی شہرت کا حامل ہے۔
  • اس کتاب کے مطالعے سے علامہ میمن کی علمی بصیرت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سے بھی آگاہی ملتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالات عبدالستار صدیقی(جلد دوم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 500
  • یہ کتاب نامور محقق اور ماہر لسانیات ڈاکٹر عبدالستار صدیقی کے مقالات کی جلد دوم پر مشتمل ہے۔
  • ڈا کٹر عبدالستار صدیقی گوشہ نشین اہلِ علم تھے جو تمام عمر نام ونمود اور شہرت پسندی سے دور رہے۔
  • ان مقالات سے اردو زبان کے محققین کے ساتھ عام قاری کو بھی استفادہ کرنا چاہئے ۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 660
  •  یہ کتاب اسلامی تہذیب و ثقافت بارے مولوی محمد شفیع کے مقالات پر مشتمل ہے۔
  •  مصنف کو فنونِ لطیفہ (خطاطی و نقاشی) سے غیرمعمولی دلچسپی اور نادر مخطوطات جمع کرنے کا بے حد شوق تھا۔
  • اس جلد میں احیاء العلوم، شاہ طہماسپ صفوی، ظفرنامہ حمد اللہ مستوفی اور دیگر موضوعات پر مفصل مقالے شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دہم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 385
  • یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • یہ کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد دہم ہے جس میں انگریزی مضامین، متفرق موضوعات اور منظومات مع اشاریہ جلد نہم شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مضامینِ فراق

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 275
  • ’’مضامینِ فراق‘‘ ناصر نذیر فراق کی متعدد عمدہ اور دلچسپ تحریروں کا مجموعہ ہے ۔
  • یہ کتاب مصنف کی وہ تصنیفِ لطیف ہے جو اپنی جیتی جاگتی نثر کے باعث ناقابلِ فراموش ہے۔
  • سلیم الرحمن نے ’’مضامینِ فراق‘‘ کو مرتب کرتے وقت متن کی تصحیح اور مشکل عبارات و اشعار کی وضاحت کر دی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یورپ میں تحقیقی مطالعے

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 330
  • اس کتاب میں ڈاکٹر افتخار حسین کے وہ مضامین شامل ہیں جو اُنھوں نے یورپ کے دورانِ قیام میں لکھے۔
  • افتخار حسین نامور محقق، مؤرخ، ناول نگار، ڈراما نویس، سول سرونٹ، مترجم اور استاد تھے۔
  • سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں مغربی علوم کا مطالعہ اہلِ مشرق کے لیے بہت ضروری ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ششم )

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 880
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی'' (جلد ششم )محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔'' حافظ محمود شیرانی ایسی نادر شخصیت ہیں جنہیں اردو مدرستہ التحقیق کا معلمِ اول تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی ہیں۔ یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات کی جلد ششم ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد دوم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 660
  • پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی کے استاد اور پرنسپل کے بیش قیمت مضامین پر مشتمل مقالات ہیں۔
  • جلد دوم میں شامل تاریخ و تصوف، ادبِ عالیہ اور تحقیق جیسے موضوعات پر یہ مقالات ان کے بیٹے احمد ربانی نے تالیف کیے۔
  • ان مقالات کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کو قیمتی خطی نسخوں کو متعارف کرانے کا شوق اور خاص ملکہ تھا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account