اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

مقالات عبدالستار صدیقی(جلد اوّل)

440 

  • یہ کتاب نامور محقق اور ماہر لسانیات ڈاکٹر عبدالستار صدیقی کے مقالات کی جلد اوّل پر مشتمل ہے۔
  • ڈا کٹر عبدالستار صدیقی کا نام زبان و ادب کے طلبا، اساتذہ اور محققین میں بڑا معتبر ہے۔
  • یہ مقالات فکرو نظر کے نئے دریچے وا کرنے کے ساتھ مزید تفتیش، تحقیق او ر تفحص پر بھی مائل کرتے ہیں۔
کیٹاگری: Product ID: 2397

ڈسکرپشن

ڈا کٹر عبدالستار صدیقی اپنے وقت کے نامور محقق اور ماہر لسانیات تھے۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان اور پھر تقسیم ہند کے بعد بھی اردو زبان وادب کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجا م دیں۔ انہیں متعدد زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ ان کا وطن مولوف ہندوستان تھا چنانچہ وہیں رہ کر انہوںنے تحقیق اور لسانیات کے لیے کام کیا۔ پاکستان میں اردو ادب کے قارئین کے لیے شائد یہ نام زیادہ مانوس نہ ہو لیکن زبان و ادب میں تحقیقات اور ریسرچ کے ذیل میں کام کرنے والے طلبائے ادب اور محققین کے لیے ان کا نام بڑے معتبر حوالے کے طورپر لیا جاتا ہے۔ ان مقالات کو ( جو 1910 سے 1961 تک کے عرصہ کے دوران ضبط ِ تحریر میں لائے گئے) ان کے صاحبزادے مسلم صدیقی نے مرتب کیا اور مجلس ترقی ادب نے انہیں جلد اول کی صورت میں شائع کرکے اردو ادب کے قارئین کو عبدالستار صدیقی کو جاننے اور ان کے وقیع کام سے مکمل واقفیت اور آگاہی کا موقع فراہم کیا ہے ۔

کتاب میں شامل مضامین کا تنوع اور الفاظ کی تاریخ اور ان کی اصلیت کے بارے میں مواد ایسا جاندار اور دلچسپی کا حامل ہے کہ عام قاری بھی انہیں پڑھ کر خوشی اور دلی اطمینان محسوس کرتا ہے۔ یہ مقالات جہاں فکرو نظر کے لیے نئے دریچے وا کرتے ہیں وہیں مزید تفتیش، تحقیق او ر تفحص پر بھی مائل کرتے ہیں۔ اردو زبان کے بارے میں ریسرچ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ عام قاری کو بھی اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے ۔

اضافی معلومات

مصنف

مرتب

مسلم صدیقی