اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 1,320
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 1,320
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تنقید) تخلیقی عمل
مثنویاتِ حسن ₨ 275
Back to products
نیرنگِ خیال ₨ 330

تخلیقی عمل

₨ 330

  • ابتداء ً 1970ء میں ڈاکٹر وزیر آغا نے اس مقالے میں تخلیقی عمل کی تھیوری کا اطلاق فنونِ لطیفہ پر کیا تھا۔
  • بعد ازاں 2003ء میں طبیعیات کی ترقی کے باعث ایک نئے باب ’’تکوینِ کائنات کے حوالے سے‘‘ کا اضافہ کیا۔
  • کائنات کے تخلیقی عمل میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد فائدہ مند ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

ڈاکٹر وزیر آغا نے تخلیقی عمل کے اس اہم موضوع پر یہ مقالہ 1970ء میں تحریر کیا تھا۔ شروع میں انھوں نے تخلیقی عمل کی تھیوری، اساطیر اور تاریخ کے حوالے سے ترتیب دیتے ہوئے اس کا اطلاق فنونِ لطیفہ پر کیا تھا۔ لیکن بعد کے تیس سالوں میں طبیعیات کے شعبے میں انسانی عقل کی حیرت انگیز پیش رفت کو دیکھتے ہوئے 2003ء میں اُنھوں نے کتاب کے چھٹے ایڈیشن میں بعنوان ’’تخلیقی عمل….. تکوینِ کائنات کے حوالے سے‘‘ ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔ تخلیقی عمل پر ان مباحث میں انھوں نے مشرقی اہلِ دانش سے بھی استفادہ کرتے ہوئے اس بات پر تاسف اور حیرت کا اظہار کیا ہے کہ مغربی دانشوروں نے مشرقی دانش سے خوشہ چینی کرنے کے باوجود اس کا کہیں تذکرہ نہیں کیا۔ اس کتاب میں آغا صاحب نے بتایا ہے کہ تخلیقی عمل کیا ہے اور یہ عمل کس طرح وقوع پذیر ہوتا ہے نیز تخلیقی عمل کا اطلاق مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کس افادیت کا حامل ہے۔ وزیر آغا کے بقول: کسی عہد کے انکشافات جو مادی اور روحانی دونوں سطحوں پر ظاہر ہوتے ہیں، اپنے زمانے کی کوکھ میں داخل ہو کر ایک نئے سوال کو مرتب کرنے لگتے ہیں۔ روایتی تنقیدی نظر سے انحراف ڈاکٹر وزیر آغا کے دلچسپ اسلوب کا خاص وصف ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری کے ذہن میں پہلے سے موجود اور مطالعے کے دوران اُبھرنے والے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی ملتے جاتے ہیں۔ چنانچہ کائنات کے تخلیقی عمل میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بے حد فائدہ مند ہے۔ مجلس کے زیرِ اہتمام یہ ترمیم شدہ کتاب پہلی بار مارچ 2010ء میں شائع ہوئی تھی، جس کے بعد اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیا۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر وزیر آغا

Shipping & Delivery

Related products

Compare

ارمغانِ ایران (مقالاتِ منتخبہ مجلہ ’’صحیفہ‘‘)

Award winners, فارسی ادبیات, مقالات(ادبی تنقید)
₨ 275
  • ’’ارمغانِ ایران‘‘ مجلہ ’’صحیفہ‘‘ میں ادبیاتِ فارسی سے متعلق شائع شدہ مقالات کا ایک مختصر سا انتخاب ہے
  • اس انتخاب کو نامور محقق، نقاد اور استاد ڈاکٹر وحید قریشی نے مرتب کیا۔
  • مقالہ نگاروں میں شوکت سبزواری، نذیر احمد، عندلیب شادانی، مرزا منور، اسلوب انصاری اور ڈاکٹر سیّد عبداللہ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مومن

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 500
  • یہ کتاب حکیم مومن خاں مومن کے حالاتِ زندگی اور ان کے کلام پر تنقیدی مواد پر مشتمل ہے۔
  • کتاب کے حرفِ اوّل میں ہندوستان کے آخری بادشاہوں کے حالات و ماحول کا ذکر ہے۔
  • مومن کے عہد، اور ادبی ماحول اور ان کے کلام کا تنقیدی جائزہ بھی اس کتاب کا حصہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نکات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 330
نکات'' ڈاکٹر تحسین فراقی کی تصنیف ہے۔'' ڈاکٹر تحسین فراقی ایک قابلِ قدر محقق، ناقد اور شاعر ہیں۔ تحقیق و تنقید کی ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب تنقیدی مضامین کا مجوعہ ہے۔ جو دوہزار سے دو ہزار بارہ کے درمیانی عرصے میں لکھے گئے۔ صفحات کی تعداد ٢٧٤ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 500
  • یہ کتاب پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جسے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی نگرانی میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے مکمل کیا ہے۔
  • غزل کا فن جن عناصر سے تشکیل پاتا ہے ان میں تکنیک، ہیئت اور وزن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
  • غزل کی بدلتی ہیئت ، تکنیک اور وزن کو مقالہ کا مرکزی خیال بنا یا گیاہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یورپ میں دکھنی مخطوطات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 880
یورپ میں دکھنی مخطوطات'' کے مولف نصیرالدین ہاشمی ہیں۔'' اس کتاب میں ان دکنی مخطوطات کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے جو انگلستان اسکاٹ لینڈ اور پیرس کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔ دکھنی مصنفین کے حالات اور نمونہِ کلام کے ساتھ متفرق اردو اور فارسی نسخوں کے اختلاف بھی پیش کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب سات سو چودہ صغحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شعرائے اردو کے تذکرے

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 880
شعرائے اردو کے تذکرے" حنیف نقوی کی تصنیف ہے۔" زبان ادب کا مطالعہ تاریخ ادب کے مطالعے سے جڑا ہوا ہے اور اس کے بغیر نا مکمل ہے۔ یہ کتاب اس لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ مولانا امتیاز علی عرشی اور مشفق خواجہ جیسے مقتدر محققین نے اس کتاب کو اردو تحقیق میں گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا ہے جو کہ بجا طور پر مصنف کیلئے ایک بڑا سرمایہِ افتخار ہے۔ یہ کتاب ٧٤٤ صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو داستانوں کے منفی کردار

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 385
اردو داستانوں کے منفی کردار'' شہناز کوثر کی تصنیف ہے'' شہناز کوثر پیش لفظ میں لکھتی ہیں 'میں نے منفی کرداروں کو اس لیے تحقیق کا موضوع بنایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے انسان کی نفسیات پر جو گہرے اثرات مرتب کیےاور عمومی طور پر داستان نگاری کے فن کے خاتمے اور میر باقر علی کے داستان گو کے کردار کی بازیافت کو فی زمانہ بے سود اور بے معنی تصور کیا جانے لگا ہے جب کہ میرے خیال میں جدید دور کے لانگ فکشن اور شارٹ فکشن کو داستانوی پسِ منظر کے ساتھ ملا کر دیکھنے سے بہت سے معنوی ابعاد پیدا کیے جا سکتے ہیں'۔ صغحات کی تعداد تین سو چار ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اردو افسانوں میں رومانی رجحانات

مقالات(ادبی تنقید)
₨ 770
  • افسانہ نگار اور نقاد ڈاکٹر عالم محمد خان نے یہ تحقیقی کتاب لکھ کر اور پی ایچ ڈی حاصل کر کے بطور محقق شہرت کمائی۔
  • ڈاکٹر خان نے رومانی افسانے کو موضوع بنا کر اُردو ادب کے ایک اہم رجحان کے آغاز و ارتقا کا جائزہ لیا ہے۔
  • اُردو افسانے اور اُردو میں رومانی تحریک پر کام کرنے والا کوئی محقق اور نقاد آئندہ اس کو نظرانداز نہیں کر سکے گا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account