اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

2 items ₨ 1,430
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
2 items ₨ 1,430
Menu
“مولانا محمد حسین آزاد” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور سوانح، تحقیق وانتقاد حافظ محمود شیرانی اور اُن کی علمی و ادبی خدمات (جلد اول)
مکاتیبِ حافظ محمود شیرانی ₨ 440
Back to products
مقالات حافظ محمود شیرانی (جلد اوّل) ₨ 440

حافظ محمود شیرانی اور اُن کی علمی و ادبی خدمات (جلد اول)

₨ 550

  • یہ کتاب مظہر محمود شیرانی کا وحید قریشی کی زیرِنگرانی حافظ محمود خان شیرانی پر لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے ۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • مقالے کی ضخامت کے پیشِ نظر اسے دو جلدوں میں شائع کیا گیا۔ یہ کتاب اس مقالے کی جلد اوّل ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: سوانح، تحقیق وانتقاد
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یہ کتاب دراصل ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی کا ڈاکٹر وحید قریشی کی زیرِنگرانی اپنے دادا حافظ محمود خان شیرانی کی علمی و ادبی خدمات پر 1987ء میں لکھا گیا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔ ان کا یہ مقالہ ایک تحقیقی شاہکار ہے اور تحقیق کرنے والوں کے لیے ایک معیار کی حیثیت رکھتا ہے۔ حافظ محمود خان شیرانی ایسی نادر الوجود اور عظیم شخصیات میں سے ایک دُرِّنایاب حافظ محمود خاں شیرانی کی شخصیت ہے جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔ شیرانی کی ادبی تحقیق و تدوین کا رتبہ دنیائے ادب میں نہایت بلند ہے۔ انہوں نے بہت سے غلط نظریات اور مسخ شدہ تاریخی حقائق کی درستگی کا فریضہ کمال ذمہ داری سے انجام دیا ہے۔ شیرانی صاحب نے تحقیقات کی ایک ایسی روایت قائم کی جس کی بنیاد نئے ماخذ کی دریافت پر ہے۔ چنانچہ انہوں نے سینکڑوں نئے ماخذ کی روشنی میں نئے نتائج نکالے ہیں۔ انہوں نے کئی کتابوں کے علاوہ پچاسوں تحقیقی مقالات لکھے ہیں۔

مصنف ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی عرصہ دراز سے اپنے دادا حافظ محمود خان شیرانی کے مقالات، مکاتیب اور دیگر رشحاتِ قلم جمع کرنے کا کام کر رہے تھے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔ مقالاتِ حافظ محمود شیرانی کی پہلی جلد میں مظہر شیرانی نے محمود شیرانی کے سوانح حیات پر ایک طویل مضمون لکھا، جسے پڑھ کر بنارس ہندو یونیورسٹی کے صدر شعبۂ اُردو ڈاکٹر حکیم چند نیئر نے انھیں محمود شیرانی پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھنے کی دعوت دی۔ لیکن بوجوہ دیگر اس وقت وہ یہ کام شروع نہ کر سکے۔ بعد ازاں ڈاکٹر وحید قریشی کے زیرِ نگرانی پنجاب یونیورسٹی سے اس کام کا آغاز کر دیا۔ مقالے کی ضخامت کے پیشِ نظر اسے دو جلدوں میں شائع کیا گیا۔ یہ کتاب اس مقالے کی جلد اوّل ہے۔ جلد اوّل میں پانچ ابواب شامل ہیں، جن کے عنوان یہ ہیں: (۱) سوانح و سیرت، (۲) شیرانی بطور ماہرِ لسانیات، (۳) شیرانی کا تحقیقی طریقِ کار، (۴) شیرانی کے تحقیقی کارنامے، اور (۵) شیرانی اور تدوینِ متن۔

Additional information
مصنف

ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

ن م راشد – حرف و معانی کی جستجو

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • اس کتاب میں راشد شناسی کے نئے نئے زاویوں پر بیس سے زائد مضامین شامل ہیں۔
  • ادبی رسائل و جرائدکے مضامین کو آیندہ کے لیے محفوظ کرنے کی یہ ایک مفید کاوش ہے۔
  • کتاب کے آخری حصے میں راشد کے کچھ خطوط کا عکس بھی شامل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

حالی کی اردو نثر نگاری

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 770
  • زیر نظر تصنیف ’’حالی کی اردو نثر نگاری‘‘ ڈاکٹر عبدالقیوم کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو کراچی یونیورسٹی میں جمع کروایا گیا۔
  • حالی جدید اردو ادب کے معمار ہیں۔ انھوں نے نثر اور نظم دونوں پر غیر معمولی اثرات چھوڑے ہیں۔
  • یہ کتاب حالی کی نثر نگاری کا مکمل جائزہ ہے جس سے حالی کی نثر نگاری کی خصوصیات واضح ہوتی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

لَلّو لال جی کوی (ایک ادبی سوانح)

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 165
  • یہ کتاب ’’للو لا جی کوی (ایک ادبی سوانح)‘‘ ابو سعادت جلیلی کی تصنیف کردہ للو لال کوی کی سوانح حیات ہے۔
  • للو لال جی کوی برطانوی ہندوستان میں ایک ماہر، مصنف اور مترجم اور فورٹ ولیم کالج میں انسٹرکٹر تھے۔
  • اس کتاب سے پہلے للو لال قوی کے کاموں کا احاطہ ویسا شایانِ شان نہیں کیا گیا تھا جس کے وہ بلاشک و شبہ مستحق ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اختر حسین رائے پوری، حیات و خدمات

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • یہ کتاب ’’اختر حسین رائے پوری، حیات و خدمات‘‘ ڈاکٹر خالد ندیم کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے۔
  •  اختر حسین رائے پوری اُردو زبان و ادب کی تاریخ میں ایک درخشندہ ستارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔
  •  اس کتاب میں ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری کی شخصیت کو سمجھنے کے لیے حتی الوسع سمجھنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فیضِ بیدل

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 275
  • یہ کتاب ’’فیضِ بیدل‘‘ ڈاکٹر عبدالغنی کے بیدل کے متعلق مقالات پر مبنی ہے۔
  • مرزا عبدالقادر بیدل ہندوستان میں فارسی زبان کے مشہور ترین شعرا میں سے ایک ہیں۔
  • یہ مقالات نہ صرف بیدل فہمی میں اہم بلکہ اُردو ادب کے عام قاری کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ذوق ، سوانح اور انتقاد

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 550
  • اس کتاب میں ڈاکٹر تنویر احمد علوی نے ذوق کی متنوع شعری خدمات کا نہایت خوبی سے احاطہ کیا ہے۔
  • ڈاکٹر علوی کا یہ مقالہ ذوق کی کھوئی ہوئی عظمت کی بحالی کی ایک بھرپور کوشش ہے۔
  • یہ ذوق کا پہلا مربوط اور ہمدردانہ تجزیہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مولانا محمد حسین آزاد

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 1,100
  • اس کتاب میں اُن مضامین کو جمع کیا گیا ہے جو آزاد پر تنقید کے دبستانِ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔
  • اُردو نثرکے عناصرِ خمسہ میں شامل مولانا محمد حسین آزادؔ نے اپنی ادبی و تصنیفی عمر کا بہترین حصہ لاہور میں گزارا۔
  • آزاد کے سوانحِ حیات، تصانیف اور علمی و ادبی خدمات سے متعلق مقالات و کتب بہت زیادہ تعداد میں شائع ہو چکی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تنقیداتِ طہٰ حسین (مشہور شعرائے دورِ جاہلی)

سوانح، تحقیق وانتقاد
₨ 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر طہٰ حسین کے مضامین پر مشتمل ہے جن میں اُنھوں نے عربی شعرا کی شاعری پر تنقید کی ہے۔
  • ڈاکٹر طہٰ حسین کی شہرت عربی ادبیات کے مشہور نقاد کی ہے لیکن ادبیاتِ عرب کے نقاد کے طور پر وہ ہمیشہ متنازعہ رہے ہیں۔
  • کتاب کے مترجم و مولف عبدالصمد صارم کا پیش لفظ اپنے طور پر تنقیداتِ طہٰ حسین پر ایک بھرپور مقالے کا درجہ رکھتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
2 items Cart
My account