اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 330
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 330
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تحقیق) مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد دوم)
معنی اور تناظر ₨ 605
Back to products
کائنات اور ڈاکٹر آئن شٹائن ₨ 220

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد دوم)

₨ 660

  • پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی کے استاد اور پرنسپل کے بیش قیمت مضامین پر مشتمل مقالات ہیں۔
  • جلد دوم میں شامل تاریخ و تصوف، ادبِ عالیہ اور تحقیق جیسے موضوعات پر یہ مقالات ان کے بیٹے احمد ربانی نے تالیف کیے۔
  • ان مقالات کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کو قیمتی خطی نسخوں کو متعارف کرانے کا شوق اور خاص ملکہ تھا۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی کے استاد اور پرنسپل تھے۔ ان کے بیش قیمت مضامین پر مشتمل تمام جلدیں مجلس ترقی ادب لاہور نے کئی برس پہلے شائع کی تھیں۔ ان مقالات کی دوسری جلد ایک عرصے سے نایاب تھی۔ علمی و ادبی حلقوں میں اس کی طلب کے پیشِ نظر حال ہی میں مقالاتِ مولوی محمد شفیع جلد دوم شائع کی گئی ہے۔ تاریخ و تصوف، ادبِ عالیہ اور تحقیق جیسے موضوعات پر لکھے گئے یہ مقالات ان کے صاحبزادے جناب احمد ربانی نے تالیف کیے ہیں۔ ان میں بیشتر مقالات متون کی پرکھ اور درستی کے بارے میں لکھے گئے ہیں۔ اس کتاب میں شامل مضامین اور مقالے محققین اور صحتِ متن کی جانچ پر مامور مصنّفین کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہیں۔ ان مقالات کے مطالعے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کو قیمتی خطی نسخوں متعارف کرانے کا شوق تھا اور اس میدان میں انھیں خاص ملکہ بھی حاصل تھا۔ کتاب میں شامل پہلا مقالہ سیّد محمد نور بخش پر ہے جو فرقہ نور بخشی کے متعلق ہے۔ اس میں ان کے حالاتِ زندگی، ان کے خلفا، عقائد، لٹریچر وغیرہ کا ذکر ہے۔ اس کے بعد قصۂ امیر حمزہ، رام پور کے کتب خانے کے دو مخطوطے، مثنوی سحرالبیان کا دیباچہ (مرقومہ 1803ء)، شمس العلماء مولوی محمد حسین آزاد، روضۂ مبارکہ بندگی حضرت دائود کرمانیؒ، خزائنِ مخطوطات، انتخابِ دیوان سنجر کاشی، اقتباس از فرحت الناظرین، تاریخ الحکما، اقتباس از تاریخ بیہق، تبصرہ و تنقید، تذکرۃ الملتان کے دو اقتباس، پنجاب کے دو مشہور قصے؛ ہیر رانجھا اور سسی پنوں وغیرہ کے موضوعات پر مختصر و طویل مقالے شاملِ کتاب ہیں۔ مؤخر الذکر مقالے میں مولوی صاحب نے تحقیقی نقطۂ نظر سے ہر دو کہانیوں کا جن زاویوں سے جائزہ لیا ہے وہ آنے والے ان محققین کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں جو پنجابی زبان میں متعلقہ موضوعات پر تحقیق کرنا چاہتے ہوں۔

Additional information
مرتب

احمد ربانی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالات حافظ محمود شیرانی (جلد اوّل)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
  • یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • زیرنظر کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد اوّل ہے جس میں اُردو زبان اور اس کے ارتقا سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 660
  •  یہ کتاب اسلامی تہذیب و ثقافت بارے مولوی محمد شفیع کے مقالات پر مشتمل ہے۔
  •  مصنف کو فنونِ لطیفہ (خطاطی و نقاشی) سے غیرمعمولی دلچسپی اور نادر مخطوطات جمع کرنے کا بے حد شوق تھا۔
  • اس جلد میں احیاء العلوم، شاہ طہماسپ صفوی، ظفرنامہ حمد اللہ مستوفی اور دیگر موضوعات پر مفصل مقالے شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نذرِ حمید احمد خاں

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 330
  • اس کتاب میں پروفیسر حمید احمد خاں کو ان کے مرغوب موضوعات پر مقالات جمع کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
  • کتاب کو اسلام، پاکستان، اقبال، غالب اور اُردو ادب کے مطالعے میں ایک ہمہ گیر اضافے کا درجہ بھی حاصل ہے۔
  • اس کتاب کی ترتیب و تدوین کا کام حمید احمد خاں کے جانشین احمد ندیم قاسمی نے سرانجام دیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ہشتم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 385
  • یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • یہ کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد ہشتم ہے جس میں کتب نصاب، عروض اور مسکوکات سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دوم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
  • یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • زیرنظر کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد دوم ہے جس میں اُردو زبان اور اس کے ارتقا سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Hot
Compare

ادبی تحقیق

Best sellers, ادبی تحقیق (موضوعات), مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 500
  • ’’ادبی تحقیق‘‘ ڈاکٹر جمیل جالبی کے تحقیقی و تنقیدی مقالات کا مجموعہ ہے۔
  • اس کتاب کے مندرجات متنوع ہیں جن میں تحقیق و تنقید کو یک جان کر دیا گیا ہے۔
  • اس کتاب میں فنِ تحقیق کو ادب و شاعری کے بنیادی مسائل کی افہام و تقسیم کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ششم )

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 880
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی'' (جلد ششم )محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔'' حافظ محمود شیرانی ایسی نادر شخصیت ہیں جنہیں اردو مدرستہ التحقیق کا معلمِ اول تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی ہیں۔ یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات کی جلد ششم ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ نذیر

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
یہ کتاب پروفیسر نذیر احمد کے مقالات پر مشتمل ہے، جنہیں جناب ظفر احمد صدیقی نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account