اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

3 items ₨ 715
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
3 items ₨ 715
Menu
“توتا کہانی” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص قصہ اگرگل
سید امتیاز علی تاج کی تمثیل شناسی ₨ 660
Back to products
مولوی نذیر احمد دہلوی، احوال و آثار ₨ 660

قصہ اگرگل

₨ 165

  • قصہ اگرگل نوابی عہد کے لکھنو کی تہذیب و معاشرت کا ایک دل آویز مرقع ہے۔
  • نامعلوم مصنف نے اس دور کے رسم و رواج اور ثقافتی روایات کی ایسی تصویریں کھینچی ہیں قاری اس دور میں پہنچ جاتا ہے۔
  • کہانی ترتیب و تعمیر، اسلوبِ بیان اور طرزِ ادا میں عام چلن سے ہٹ کر صرف دلچسپ بنائی گئی ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

قصہ اگرگل نوابی عہد کے لکھنو کی تہذیب و معاشرت کا ایک دل آویز مرقع ہے۔ نامعلوم مصنف نے اس دور کے رسم و رواج اور ثقافتی روایات کی تصویریں کھینچتے وقت اپنے موِ قلم کا استعمال ایسی نزاکت اور فنی چابک دستی سے کیا ہے کہ ہر نقش اپنی جگہ بولتا ہوا اور ہر تفصیل زندگی کی تصویر نظر آتی ہے۔ چنانچہ آج کا قاری کم و بیش دو سو سال پہلے کے لکھنؤ میں پہنچ کر اپنے آپ کو ایک ایسے ماحول میں پاتا ہے جو ایک حد تک اُس کے لیے نامانوس سہی لیکن نہایت شائستہ، نفیس اور زندگی کی رنگینیوں سے بھرپور ہے اور قاری اس کی دلچسپیوں میں کھو کر رہ جاتا ہے۔ کتاب کا اسلوبِ نگارش اگرچہ مسجع و مقفیٰ ہے کہ اس زمانے میں علم و فضل کا معیار تھا، لیکن اس کے باوجود عبارت میں روانی ہے اور پڑھنے والے کو کہیں رکاوٹ محسوس نہیں ہوتی۔ مصنف اپنے پُرتکلف انداز میں صفحے کے صفحے لکھتا چلا جاتا ہے اور تھکن کے آثار کہیں نمایاں نہیں ہوتے۔

اُردو کی دیگر داستانوں کے مقابلے میں قصّہ اگرگل کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہیرو کا کردار ایک پری پیکر نازنین ادا کرتی ہے۔ ’’اگر‘‘ ایک عورت ہے لیکن وہ ہمیشہ مردانہ لباس پہنتی ہے۔ اور داستان کی اسٹیج پر اپنی اس روشنیِ طبع کی قیمت اسے یوں ادا کرنی پڑتی ہے کہ وہ بھی زندگی کے وہ تمام نشیب و فراز عبور کرتی ہے جو اُردو داستانوں میں ہیرو کا مقدر ہیں۔ ہیروئن کی اس دوہری شخصیت کو نبھانے کے لیے مصنف کو غیرمعمولی فنی کاوش اور دقتِ نظر سے کام لینا پڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قصہ اگرگل اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کے باوجود قصہ گوئی کے اس بنیادی منصب و مقصد کو پورا کرتا ہے کہ وہ پڑھنے والے کے لیے دلچسپ ہے۔ کہانی کی ترتیب و تعمیر میں، اور اسلوبِ بیان اور طرزِ ادا کی خصوصیتوں میں، زمانے کی عام روشوں سے ہٹتے ہوئے صرف دلچسپی کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے، یہی اس کی بقا کا موجب ہے۔

Additional information
مرتب

خلیل الرحمن دائودی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

اخوان الصفا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • ’’اِخوانُ الصفا‘‘ دنیا کی قدیم اور ہمیشہ زندہ رہنے والی عالمگیر شہرت کی حامل کتاب ہے۔
  • یہ کتاب جو عربی میں ہے کس نے لکھی اور کب شائع ہوئی اس کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔
  • اس کتاب سے ایک پرچہ امتحان لیا جاتا تھا، جس میں کامیاب ہونا لازمی شرط تھی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

ریاض دلربا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • ’’ریاض دلربا‘‘ ہریانہ کے ادیب منشی گمانی لعل کا ناول ہے، جسے مصنف نے 1832ء میں تصنیف کیا تھا۔
  • کچھ نقاد اسے اُردو کا پہلا ناول ، جبکہ بعض اسے داستان قرار دیتے ہیں۔
  • ریاض دلربا کی نثر عالمانہ ہے، اس میں سبھی کردار ایک ہی لہجے میں گفتگو کرتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نقلیات

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  • اس کتاب ’’نقلیات‘‘ میں عوام الناس میں مقبول مختصر کہانیاں شامل جنہیں نقلیں کہا گیا ہے۔
  • یہ کتاب فورٹ ولیم کالج کے تحت انگریزی کو مقامی زبان و کلچر سکھانے کے لیے لکھی گئی۔
  • اس کتاب میں 108 نقلیں یا Tales یا کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تاج کے افسانے

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
سید امتیاز علی تاج کے علمی و ادبی کام پر ڈاکٹر سلیم ملک کو اختصاص حاصل ہے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کی سطح کا تحقیقی کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی غیر مطبوعہ اور غیر مدون تحریروں کو اردو ادب کے قارئین تک پہنچانے کا کام بخوبی کیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب ہمیں ان کی ادبی شخقیت کے ایک نئے زاویے سے روشناس کروا رہی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

خرد افروز (ترجمہ : عِیارِ دانش)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 220
  • پیش نظر فورٹ ولیم کالج کے شعبہ تالیف و ترجمہ میں حفیظ الدین احمد کی تالیف کردہ کتاب ’’خرد افروز‘‘ ہے۔
  • ’’خردافروز‘‘ سنسکرت کی مشہور ’’پنچ تنتر‘‘ جس کا عربی ترجمہ ’’کلیہ دمنہ‘‘ کے نام سے ہوا، کا جزوی خلاصہ ہے۔
  • اس میں جانوروں کی زبانی آدابِ معاشرت، تدبیرِ منزل اور دنیا میں اچھے سے زندگی گزارنے کی قوانین بتائے گئے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مذہبِ عشق (قصہ گل بکاولی)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • مشہور فارسی قصہ تاج الملوک اور گل بکاولی کے فارسی قصے کو نہال چند لاہوری نے نثری قالب میں ڈھالا ہے۔
  • اس کتاب میں طرزِ بیان سادہ اور سلیس نہیں بلکہ فارسی تراکیب سے فارسیت چھائی ہوئی ہے۔
  • نہال چند لاہوری کی یہ تالیف ’’مذہبِ عشق‘‘ اُردو ادبیاتِ عالیہ کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

جامع الحکایاتِ ہندی (سیرِ عشرت)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 110
  • یہ کتاب عوفی کی تالیف ’’جوامع الحکایات‘‘ کے دس ابواب میں سے چند منتخب حکایات کا ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب کے انتخابات مختلف ادوار اور ممالک میں طلباء کی تربیت کے لیے نصاب میں شامل رہے ہیں۔
  • ڈاکٹر محمد باقر نے شیخ صالح محمد عثمانی کے ترجمے کو اس کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر مرتب کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ احمد داؤد

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 660
کلیاتِ احمد داؤد'' احمد داؤد کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔'' احمد داؤد دبستانِ راولپنڈی کے مرکزی حیثیت کے حامل افسانہ نگار ہیں۔ یہ کتاب تین سو چوالیس صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
3 items Cart
My account