اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 440
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 440
Menu
“مقالات حافظ محمود شیرانی (جلد اوّل)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تحقیق) یادداشت ہاے مولوی محمد شفیع
مطالعۂ تاریخ (حصہ دوم) ₨ 550
Back to products
کلیاتِ نظام ₨ 220

یادداشت ہاے مولوی محمد شفیع

₨ 110

  • مولوی محمد شفیع کی علمی یادداشتوں کا یہ مجموعہ اُن کی کاپیوں، کاغذوں اور کتابوں میں لکھے اشارات سے مرتب کیا گیا ہے۔
  • کچھ یادداشتیں اُنھوں نے تحقیق میں استعمال کرنا تھیں، لیکن ان کی وفات کے بعد دوسروں کے کام آسکتی ہیں۔
  • یہ یادداشتیں جابجا بکھرے ہوئے موتیوں کی صورت تھیں، جنھیں تلاش کر کے لڑیوں میں پرو کر یکجا کر دیا گیا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یادداشتہائ مولوی محمد شفیع (راجع بہ تیمور و عہدِ وی)

علامہ مولوی محمد شفیع کی علمی یادداشتوں کا یہ مجموعہ اُن کی مختلف کاپیوں اور متفرق کاغذوں سے اور اُن کے زیرِ مطالعہ کتابوں میں لکھے ہوئے حواشی اور اشارات سے مرتب کیا گیا ہے، اپنی نوعیت کی پہلی چیز ہے۔یادداشتوں کے اس ذخیرے سے ایک طرف علم و ادب کے گوشے روشن ہوتے ہیں تو دوسری طرف تہذیب و تمدن کی تمام سمتوں میں تحقیق کی راہیں کھلتی ہیں۔ یہ یادداشتیں مولوی شفیع کے وسیع اور عمیق مطالعے کے نقوش ہیں۔ یہ یادداشتیں وہ اپنے تحقیقی منصوبوں کے لیے مرتب کرتے رہے تھے۔ مولوی محمد شفیع کے تحقیقی کام کی اہمیت و عظمت اور بین الاقوامی شہرت کا راز یہی ہے کہ اُنھوں نے ہر قسم کی تحقیق سے پہلے اُس کے لیے حوالے کی کامل یادداشتیں علمی اُصولوں کے مطابق مرتب کیں۔ بعد میں انہی علمی نقشوں سے ان کی تصنیف و تحقیق کی عالیشان عمارتیں تعمیر ہوئیں۔ اسی ذخیرے میں ایسی متفرق یادداشتیں بھی ہیں جن کی مدد سے وہ مختلف کتابیں اور مقالے تصنیف کرنا چاہتے تھے مگر زندگی نے اس کی مہلت نہ دی۔ اب یہ سرمایہ تحقیقی میدان میں آنے والے قافلوں کے کام آ سکتا ہے۔

یہ یادداشتیں جابجا بکھرے ہوئے موتیوں کی صورت تھیں، جنھیں تلاش کر کے لڑیوں میں پرو کر یکجا کر دیا گیا ہے۔ یادداشتوں کا یہ مجموعہ چار حصوں پر مشتمل ہے: (۱) شرف الدین علی یزدی کے ظفرنامے کا دیباچہ، (۲) خلاصۂ یزدی، (۳) فواید از یزدی، (۴) یادداشتہای علامہ مولوی محمد شفیع۔ اس مجموعے کے آخر میں جو مندرجہ بالا چار حصوں پر مشتمل ہے، مراجعے کی سہولت کے لیے یادداشتوں کے حسب ذیل چار اشاریے مرتب کر کے شامل کیے گئے ہیں۔ (۱) اسامی، اشخاص و اقوام و قبایل، (۲) اسامی جغرافیائی، (۳) رسوم و معلومات، (۴) اسامی اشیاء وغیرہ۔ اکثر یادداشتیں اُردو میں ہیں اور چند مقامات پر انگریزی یا فارسی میں۔ اُردو یادداشت کے ساتھ مرتب نے قلابین [] میں فارسی ترجمہ درج کر دیا ہے تاکہ بیرونی ممالک کے وہ فارسی دان بھی جو اُردو نہیں جانتے استفادہ کر سکیں۔ یادداشتوں کے اس مجموعے میں جو اسمی اختصارات اور علائم و رموز استعمال کیے گئے ہیں، اُن کی تفصیل و توضیح ملحقہ فہرست میں دے دی گئی ہے۔

Additional information
مصنف

پروفیسر سید وزیر الحسن عابدی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 660
  •  یہ کتاب اسلامی تہذیب و ثقافت بارے مولوی محمد شفیع کے مقالات پر مشتمل ہے۔
  •  مصنف کو فنونِ لطیفہ (خطاطی و نقاشی) سے غیرمعمولی دلچسپی اور نادر مخطوطات جمع کرنے کا بے حد شوق تھا۔
  • اس جلد میں احیاء العلوم، شاہ طہماسپ صفوی، ظفرنامہ حمد اللہ مستوفی اور دیگر موضوعات پر مفصل مقالے شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالات عبدالستار صدیقی(جلد دوم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 500
  • یہ کتاب نامور محقق اور ماہر لسانیات ڈاکٹر عبدالستار صدیقی کے مقالات کی جلد دوم پر مشتمل ہے۔
  • ڈا کٹر عبدالستار صدیقی گوشہ نشین اہلِ علم تھے جو تمام عمر نام ونمود اور شہرت پسندی سے دور رہے۔
  • ان مقالات سے اردو زبان کے محققین کے ساتھ عام قاری کو بھی استفادہ کرنا چاہئے ۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالات عبدالستار صدیقی(جلد اوّل)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
  • یہ کتاب نامور محقق اور ماہر لسانیات ڈاکٹر عبدالستار صدیقی کے مقالات کی جلد اوّل پر مشتمل ہے۔
  • ڈا کٹر عبدالستار صدیقی کا نام زبان و ادب کے طلبا، اساتذہ اور محققین میں بڑا معتبر ہے۔
  • یہ مقالات فکرو نظر کے نئے دریچے وا کرنے کے ساتھ مزید تفتیش، تحقیق او ر تفحص پر بھی مائل کرتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مضامینِ ڈار

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 550
  • یہ کتاب ابراہیم ڈار کے مضامین کا چوتھا ایڈیشن ہے جو صحیفہ کے مدیر پروفیسر افضل حق قرشی کی محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے۔
  • کئی امتیازی خصوصیات کی بنا پر مذکورہ مجموعہ پچھلے تمام ایڈیشنوں سے بہتر و معتبر قرار دیا جا سکتا ہے۔
  • مذکورہ مجموعے میں 16 مضامینِ ڈار کا اُردو متن 412 صفحات پر محیط ہے جبکہ انگریزی متن 96 صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

نذرِ حمید احمد خاں

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 330
  • اس کتاب میں پروفیسر حمید احمد خاں کو ان کے مرغوب موضوعات پر مقالات جمع کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
  • کتاب کو اسلام، پاکستان، اقبال، غالب اور اُردو ادب کے مطالعے میں ایک ہمہ گیر اضافے کا درجہ بھی حاصل ہے۔
  • اس کتاب کی ترتیب و تدوین کا کام حمید احمد خاں کے جانشین احمد ندیم قاسمی نے سرانجام دیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

پاکستانی اردو لغات (جامع)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 550
پاکستانی اردو لغات (جامع)'' کا کا تقابلی جائزہ ڈاکٹر شمیم طارق کی تصنیف ہے۔'' یہ تقابلی جائزہ بلحاظِ مرکبات، ضرب الامثال اور محاورات کے ساتھ ساتھ املا، تلفظ اور تذکیر و تانیث کو بھی بحث کا حصہ بناتا ہے۔ یہ کتاب چار سو بتیس صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالات حافظ محمود شیرانی (جلد اوّل)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
  • یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • زیرنظر کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد اوّل ہے جس میں اُردو زبان اور اس کے ارتقا سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یورپ میں تحقیقی مطالعے

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 330
  • اس کتاب میں ڈاکٹر افتخار حسین کے وہ مضامین شامل ہیں جو اُنھوں نے یورپ کے دورانِ قیام میں لکھے۔
  • افتخار حسین نامور محقق، مؤرخ، ناول نگار، ڈراما نویس، سول سرونٹ، مترجم اور استاد تھے۔
  • سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں مغربی علوم کا مطالعہ اہلِ مشرق کے لیے بہت ضروری ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account