اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

24 items ₨ 8,695
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
24 items ₨ 8,695
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور کلاسیکی شاعری کلیاتِ شیفتہ
آبِ حیات کی حمایت میں اور دوسرے مضامین ₨ 440
Back to products
تاریخِ پنجاب ₨ 330

کلیاتِ شیفتہ

₨ 275

  • یہ کتاب اردو فارسی کے باذوق شاعر اور نقاد نواب مصطفیٰ خان شیفتہ کی کلیات پر مشتمل ہے۔
  • محمد مصطفی خاں شیفتہؔ شعر گوئی اور سخن فہمی کا بڑا اعلی مذاق رکھتے تھے۔
  • یہ کلیات نہ صرف اُردو ادب کے طالب علموں اور اساتذہ کے لیے بلکہ عام شائقین کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: کلاسیکی شاعری
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یہ کتاب نواب مصطفیٰ خان شیفتہ کی کلیات پر مشتمل ہے جو جہانگیر آباد کے جاگیردار، اردو فارسی کے باذوق شاعر اور نقاد تھے۔ انھوں نے الطاف حسین حالی کو مرزا غالب سے متعارف کروایا تھا۔ دہلی میں ایک بہت بڑی لائبریری ان کی ملکیت تھی جسے 1857ء میں باغیوں نے لوٹا اور آگ لگا دی تھی۔ انگریزوں نے بغاوت کی شبہ میں سات سال قید سنائی لیکن ہندوستان کے نام ور عالم نواب صدیق حسن خان کی سفارش سے ان کا ’’جرم‘‘ معاف ہو گیا اور پنشن مقرر ہوئی۔ محمد مصطفی خاں شیفتہؔ شعر گوئی اور سخن فہمی کا بڑا اعلی مذاق رکھتے تھے۔ گرمی اور لذت کے علاوہ ان کے کلام میں شکوہ الفاظ اور چستی ترکیب بھی پائی جاتی ہے۔ کلام میں بندشِ الفاظ اور ترکیب روش وار رعایت اسی طرح کی ہے جو غالب اور خاص کر مومنؔ میں پائی جاتی ہے۔ متانت، تہذیب اور سنجیدگی ان کے ہاں کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ خود ان کے معاصر ان کے مذاقِ سخن کے معترف و مداح تھے۔ تصوف کے مضامین، پند و حکمت، مومنؔ کی سی نزاکت خیال اور ہلکی شوخی و ظرافت ان کے یہاں خاص چیز ہیں۔

شیفتہ کی اس کلیات میں کل 169 مطبوعہ غزلیں، 5 غیرمطبوعہ غزلیں، 6 رباعیات، ایک مثلث، ایک مخمس، ایک تضمین، 4 مثنویات، ایک نظم اور چند فردیات شامل ہیں۔ کلیات کے شروع ہونے سے پہلے کلب علی خاں فائق کا تحقیقی مقدمہ ہے۔ کلیات کے آغاز میں شیفتہ کا فارسی میں لکھا ہوا ’’دیباچۂ عنوان‘‘ ہے، جبکہ اس کے آخر میں ’’نثر خاتمہ‘‘ ہے۔ یہ کلیات نہ صرف اُردو ادب کے طالب علموں اور اساتذہ کے لیے بلکہ عام شائقین کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

Additional information
مصنف

محمد مصطفیٰ خاں شیفتہ

مرتب

کلب علی خاں فائق

Shipping & Delivery

Related products

Compare

تہذیب الاخلاق

کلاسیکی شاعری
₨ 165
  • محکمۂ تعلیم کے 1890ء کے رزولیوشن کی تکمیل کے لیے مولوی ذکاء اللہ نے اخلاقیات پر کتابیں لکھیں۔
  • ’’تہذیب الاخلاق‘‘ ہندو مت کی علمِ اخلاق کی کتابوں سے ماخوذ ہے۔
  • ان کتابوں میں ایسی باتوں کا التزام کیا گیا جو تمام قوموں میں قدرِ مشترک کی حیثیت رکھتی ہوں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیات سالک

کلاسیکی شاعری
₨ 220
  • یہ کتاب قربان علی بیگ سالکؔ کی شاعری کی کلیات ہے جس میں غزلیں، قصائد اور قطعات وغیرہ شامل ہیں۔
  • سالک کا کلام دلّی کی شاعری کا قابلِ قدر نمونہ ہے۔ نغز گوئی سلاست بلاغت کی جان ہے۔
  • قربان علی سالکؔ جملہ اصنافِ سخن پر قادر تھے اور معنی بندی میں بلندپایہ رکھتے تھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ قائم (جلد دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • پرفیسر اقتدا حسن نے قائم چاند پوری کا یہ کلیات مختلف مآخذات سے دیانت و مہارت کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔
  • قائم کا کلام ہر صنفِ سخن غزل، رباعی، قطعہ، مثنوی، قصیدہ، ترکیب بند، تاریخ، ہجو، مثنوی وغیرہ میں موجود ہے۔
  • کلیاتِ قائم کی دوسری جلد رباعیات، مثنویات، قصائد، اور دیگر اصنافِ مختصر، فارسی کلام اور سلام و مراثی پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ دوم: دیوانِ دوم)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • زیرِ نظر کتاب اُردو غزل کے ایک عہد ساز اور بلند آہنگ شاعر شیخ امام بخش ناسخ کا کلیات ہے۔
  • ناسخ شاعری کے دبستانِ لکھنو کے بانی ہیں، جس کا مطالعہ تاریخِ شعر و ادب کے طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کلیات دو جلدوں میں ہے، جلد دوم، حصہ دوم میں دیوانِ دوم کی غزلیات رباعیات اور قطعات شامل ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوانِ نواب محبت خان

کلاسیکی شاعری
₨ 500
  • میر و سودا کے ہم عصر نواب محبت خاں کا یہ ’’دیوانِ محبت خاں‘‘ پرتو روہیلہ کی فکری پرکھ اور فنِ تدوین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
  • مرتب نے ’’پیش گفتار‘‘ (مقدمہ) میں صاحبِ دیوان کے علاقے اور عہد پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا ہے۔
  • دیوان کے قاری کو ہر دوسرا شعر لسانی نشست و برخاست اور فنی ہنر جوئی میں موجزن محسوس ہوتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

دیوان زادہ

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • دیوان زادہ، شیخ ظہور الدین حاتم المعروف شاہ حاتمؔ کا مجموعۂ کلام ہے۔
  • شاہ حاتم کے کلام میں بارہویں صدی کے مسلمانوں کی زوال آمادہ سلطنت کے مظاہر جھلکتے ہیں۔
  • اس زمانے کی شعری لسانیات میں ہریانی، برج اور کھڑی بولیوں کے اثرات خاصے نمایاں تھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ سودا (جلد سوم: مثنویات)

کلاسیکی شاعری
₨ 330
  • میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔
  • سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔
  • ڈاکٹر شمس الدین کی مرتب کردہ کلیاتِ سودا کی یہ تیسری جلد ہے جو مثنویات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کلیاتِ سودا (جلد دوم: قصاید)

کلاسیکی شاعری
₨ 440
  • میرزا محمد رفیع سودا اپنے زمانے میں اُردو کے عظیم ترین شاعر سمجھے جاتے تھے۔
  • سودا کی شاعری کے زورِ بیان، شان و شکوہ، بندش کی چستی اور موضوعات کے تنوع کا ہر کسی نے اعتراف کیا ہے۔
  • ڈاکٹر شمس الدین کی مرتب کردہ کلیاتِ سودا کی یہ دوسری جلد ہے جو قصائد پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
24 items Cart
My account