اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

تاریخِ پنجاب

330 

  • یہ کتاب ’’تاریخِ پنجاب‘‘ کنہیا لال ہندی نے 1877ء میں تین سال کی محنت کے بعد مکمل کی تھی۔
  • اس کتاب میں سکھوں کی مکمل اور مفصل تاریخ ہے، جسے سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
  • رنجیت سنگھ میں حکمرانی کے جوہر موجود تھے، کنھیا لال نے ’’تاریخِ پنجاب‘‘ لکھ کر اسے کو زندہ کر دیا ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2374

ڈسکرپشن

کنھیا لال جون 1830ء میں جلیسر ضلع ایٹہ (صوبہ یوپی، بھارت) میں پیدا ہوئے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد ان کا تقرر بحیثیت اسسٹنٹ انجینئر لاہور میں ہو گیا، فارغ اوقات میں اپنا مطالعہ جاری رکھا۔ اس کے ساتھ ہی لکھنے لکھانے کا شوقیہ سلسلہ شروع کر دیا جو بہت مقبول ہوا۔ کنھیا لال نے ’’تاریخِ پنجاب‘‘ کی تالیف کا کام 1875ء میں شروع کیا اور 1877ء میں ختم کیا۔ ’’تاریخِ پنجاب‘‘ اس کی تین برس کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ اس میں سکھوں کی مکمل اور مفصل تاریخ ہے۔ پہلی بار یہ کتاب 1877ء میں چھپی اور پھر مصنف کی زندگی میں دوبارہ بھی شائع ہوئی۔ ’’تاریخِ پنجاب‘‘ کو سات حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ از بابا گورو نانک تا گورو گوبند سنگھ۔ دوسرا حصہ سکھوں کی بارہ مثلوں سے متعلق ہے اور تیسرے حصے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مکمل حال ہے۔ چوتھے حصے میں مہاراجہ کھڑک سنگھ، کنور نونہال سنگھ اور مہاراجہ شیر سنگھ کا احوال ہے۔ پانچویں حصے میں مہاراجہ دلیپ سنگھ کی مسند نشینی سے لے کر انقراضِ سلطنت و جنگ و جدل باصاحبان عالی شان انگریز کا حال ہے۔ چھٹے حصے میں انگریزی عہدِ سلطنت کا احوال ہے اور ساتویں حصے میں ذکرِ سلطنت جموں و کشمیر ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے قصور شہر کی بربادی کا نقشہ بڑے موثر انداز میں پیش کیا ہے۔ مولفِ کتاب نے رنجیت سنگھ کا مداح ہونے کے باوجود اس کے کے ناشائستہ افعال پر آزادانہ اظہارِ رائے کیا ہے۔ اسی طرح ملتان کی تباہی پر بھی مولف نے آنسو بہائے ہیں۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سلطنت کی حدود بہت وسیع تھیں۔ اس نے اپنی فوجوں کو غیرملکی افراد سے تربیت دلوائی تھی اور اُس کا توپ خانہ بہت طاقتور تھا۔ موجودہ صوبۂ پنجاب اتنا وسیع نہیں جس قدر اُس کا ملک تھا۔ اُس کا اپنا سکّہ تھا۔ بجاطور پر کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے زمانے کا بڑا حکمران تھا۔ اُس میں حکمرانی کے جوہر موجود تھے۔ کنھیا لال نے ’’تاریخِ پنجاب‘‘ لکھ کر رنجیت سنگھ کو زندہ کر دیا ہے۔

اضافی معلومات

مصنف

مرتب

کلب علی خاں فائق