اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

6 items ₨ 2,475
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
6 items ₨ 2,475
Menu
“تاریخِ لاہور” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور تاریخ برصغیر کی موسیقی
مقدمہ سفر نامہ حکیم ناصر خسرو ₨ 165
Back to products
عِقْدِ ثریا (تذکرہ فارسی گویان) ₨ 550

برصغیر کی موسیقی

₨ 220

  • زیرِ نظر کتاب عنایت علی ملک کے مضامین پر مشتمل ہے جو برصغیر کی موسیقی کے بارے میں ہیں۔
  • برصغیر پاک و ہند کی موسیقی میں سے مسلمانوں کی کاوشیں نکال دی جائیں تو باقی کچھ نہیں بچتا۔
  • ان مضامین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اوّل جنگِ آزادی سے پہلے اور دوم جنگِ آزادی کے بعد۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: تاریخ
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

برصغیر کی موسیقی (جنگِ آزادی 1857ء سے پہلے اور بعد)

برصغیر پاک و ہند کی موسیقی میں سے مسلمانوں کی کاوشیں نکال دی جائیں تو باقی بچتا ہی کیا ہے۔ بدقسمتی سے مسلمانوں نے ان خدمات کو دستاویزی شکل دینے میں شدید کوتاہی سے کام لیا ہے، آج ہندوستان میں موسیقی کے کئی جرنلز موجود ہیں جن میں ہندوستانی اور کرناٹکی ہر دو قسم کی موسیقی پر تحقیقی مقالے شائع ہوتے ہیں؛ ہمیں بھی اس سلسلے میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ برصغیر کی موسیقی ایک ارتقائی عمل سے گزری ہے اور یہ تبدیلیاں ساخت کے ساتھ ساتھ اس کے مزاج میں بھی ہوئی ہیں۔ اس سفر میں مسلمانوں کی خدمات شاندار رہی ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد سے قبل ہندوستانی موسیقی میں سات سُر ، بائیس شُرتیاں، چھ راگ، تیس راگنیاں اور اکیس مُورچھن متعارف ہو چکے تھے۔ نیز اس وقت کے گیتوں میں چھند، پربندھ، اشلوک، بھجن، دھرُو، پَد وغیرہ شامل تھے جنھیں ڈھیلے ڈھالے طریقے سے مرق، اور دیشی راگوں میں بانٹا جاتا تھا۔

711ء میں محمد بن قاسم کی آمد سے بہت پہلے، جنوبی ہندوستان کے بہت سے حصوں میں مسلمانوں کی بستیاں آباد اور مساجد تعمیر ہو چکی تھیں۔ فطری طور پہ ان علاقوں کے رہائشی عربی موسیقی سنتے تھے۔ لہٰذا یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ محمد بن قاسم کی آمد سے قبل، جنوبی ہندوستان میں عربی موسیقی کا رواج ہو چکا تھا۔ محمد بن قاسم کی آمد کے بعد عرب سندھ میں بس گئے اور محمد بن قاسم نے برہمنوں کو اونچے عہدوں پہ فائز کیا۔ مقامی خواتین میں سے اسلام قبول کر لینے والیوں سے شادیاں ہونے لگیں۔ منصورہ، خضدار، بائزہ، محفوظہ اور ملتان فنونِ لطیفہ اور علمی سرگرمیوں کے مراکز بن گئے۔ مقامی عالموں اور فنکاروں سے عرب متاثر ہوئے اور ثقافتوں کا ادغام شروع ہو گیا۔ زیرِ نظر کتاب عنایت علی ملک کے مضامین پر مشتمل ہے جو برصغیر کی موسیقی کے بارے میں ہیں۔ ان مضامین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اوّل جنگِ آزادی سے پہلے اور دوم جنگِ آزادی کے بعد۔

Additional information
مصنف

عنایت الٰہی ملک

Shipping & Delivery

Related products

Compare

اردو صحافت انیسویں صدی میں

تاریخ
₨ 1,375
اردو صحافت انیسویں صدی میں'' کے مصنف ڈاکٹر طاہر مسعود ہیں۔'' انیسویں صدی سیاسی، اقتصادی اور تہذیبی اعتبار سے بر عظیم کی تاریخ میں ایک موڑ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس صدی میں وہ فیصلہ کن واقعات پیش آئے جنہوں نے اس خطے کا نقشہ ہی بدل کے رکھ دیا۔ یہ کتاب انیسویں صدی میں صحافت کے بدلتے ہوئے تقاضوں، معیارات اور رجحانات کا تفصیلی جائزہ ہے۔ صفحات کی تعداد بارہ سو بتیس ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فردوس بریں

تاریخ
₨ 600
مولانا عبدالحیم شرر اردو فکشن کی اس روایت کے بانیوں میں سے ہیں جسے اسلامی تاریخی ناول نگار کہا جاتا ہے۔ ان ناولوں میں فیکٹ اور فکشن، تاریخ اور تخیل کا امتزاج ہے۔ جو قابلِ توجہ ہے اور اردو ناول کے ارتقا کی ایک کڑی ہے۔ یقیناََ ''فردوس بریں'' کو عام طور پر شرر کا شہکار ناول گنا جاتا ہے۔ یہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ عبرت ناک بھی ہے۔۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تاریخِ خوارزم شاہی

تاریخ
₨ 330
  • یہ اُس کم نصیب خاندان کی سرگزشت ہے، جس نے علاء الدین خوارزم شاہ ایسے باجبروت سلطان کو جنم دیا۔
  • اس کتاب میں اُن اسباب و علل کو واضح کیا گیا ہے جو پہلے اس خاندان کے عروج اور بعد ازاں زوال کا باعث بنے۔
  • فتنۂ تاتار آشوبِ قیامت سے کم نہیں تھا، یہ کیونکر برپا ہوئی اس سوال کا جواب اس کتاب میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تاریخِ لاہور

تاریخ
₨ 550
  • کنھیا لال ہندی کی لکھی ہوئی تاریخِ لاہور کا شمار اس موضوع پر لکھی گئی چند مصدقہ کتب میں ہوتا ہے۔
  • مصنف نے عمارات و مقامات بارے بتاتے ہوئے اپنے انجینئرنگ کے پیشہ سے بخوبی استفادہ کیا ہے۔
  • مصنف نے مذہبی مقامات و معلومات بارے ناقد کے بجائے دیانت دار راوی کا کردار ادا کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سلاطینِ دہلی کے مذہبی رجحانات

تاریخ
₨ 660
  • اس کتاب میں اسلامی ہند میں مسلمان حکومت کے آغاز سے لودھیوں تک غیرمسلموں پر اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔
  • یہ کتاب اسلامی ہند میں مسلمانوں کی حکومت اور اسلامی تعلیمات و رواج کی روداد سناتی ہے۔
  • کتاب 14 ابواب پر مشتمل ہے اور آخری صفحات پر مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

تاریخِ اقوامِ عالم

تاریخ
₨ 770
  • یہ کتاب اقوامِ عالم کی معاشی، معاشرتی، ذہنی، فکری، جغرافیائی، سماجی ثقافتی، عسکری، جہدِ مسلسل اور ارتقا کی کہانی سناتی ہے۔
  • اس کہانی کا آغاز ماقبل تاریخ ابتدائے آفرینش سے ہوتا ہے اور بیسویں صدی عیسوی کے نصف اوّل پر اختتام ہوتا ہے۔
  • کتاب کو ملّتِ افغاں کی شرافت و نجات کے نام معنون کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

رُودادیں (مجلسِ ترقیِ ادب:1950ء تا 2009ء)

تاریخ
₨ 1,100
  • مجلس ترقی ادب لاہور میں قائم پاکستان کا ایک علمی و ادبی ادارہ ہے جو حکومت پنجاب کے ماتحت کام کرتا ہے۔
  • یہ کتاب اس عظیم الشان ادارے کے دفتری اجلاسوں کی رودادوں پر مشتمل ہے۔
  •  قاری اس کتاب کے ذریعے کسی بھی دور کی دفتری روداد کا مطالعہ کر کے ان اجلاسوں میں شرکت کر سکتا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقدمہِ تاریخ ادبیاتِ عرب

تاریخ
₨ 330

'مقدمہِ تاریخ ادبیاتِ عرب' ہملٹن روسٹین گب کی تصنیف ہے جس کا اردو ترجمہ سید اولاد علی گیلانی نے کیا ہے۔

روسٹین گب 1895 میں اسکندریہ مصر میں پیدا ہوئے۔

وہ اسکاٹ لینڈ کے رہنے والے تھے اور کئی کتابوں کے مصنف اور مترجم ہیں۔

اس کتاب کا مطالعہ عربی زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کیلئے انتہائی مفید ہے۔

صفحات کی تعداد ایک سو ترانوے ہے۔

Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
6 items Cart
My account