اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 330
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 330
Menu
“نیرنگِ خیال” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور داستانیں،حکایات اورقَصَص جامع الحکایاتِ ہندی (سیرِ عشرت)
سوانح مولانا روم ₨ 330
Back to products
دکنی کلچر ₨ 440

جامع الحکایاتِ ہندی (سیرِ عشرت)

₨ 110

  • یہ کتاب عوفی کی تالیف ’’جوامع الحکایات‘‘ کے دس ابواب میں سے چند منتخب حکایات کا ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب کے انتخابات مختلف ادوار اور ممالک میں طلباء کی تربیت کے لیے نصاب میں شامل رہے ہیں۔
  • ڈاکٹر محمد باقر نے شیخ صالح محمد عثمانی کے ترجمے کو اس کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر مرتب کیا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

زیرِ نظر کتاب ’’سیرِ عشرت‘‘ یا ’’جامع الحکایات‘‘ اُردو میں ’’جوامع الحکایات‘‘ کے دس ابواب میں سے چند منتخب حکایات کا ترجمہ ہے جو شیخ صالح محمد عثمانی نے 1825ء میں کیا تھا۔ جوامع الحکایات دراصل سدید الدین عوفی کی ’’جوامع الحکایات و لوامع الروایات‘‘ ہے جو عربی میں لکھی گئی۔ اس کتاب کا شمار اُن کتابوں میں ہوتا ہے جنہیں ادبِ عالم میں قدامت اور بقائے دوام کا شرف حاصل ہے۔ اس مشہورِ عالم کتاب کے چار حصے ہیں جن میں سے ہر ایک کے پچیس باب ہیں۔ کتاب کی تاریخِ تالیف معین نہیں کی جا سکتی۔ اصل کتاب کے خطی نسخے ایران، ہندوستان اور یورپ کے کتاب خانوں میں موجود ہیں، لیکن ابھی تک یہ کتاب کاملاً شائع نہیں ہوئی۔ ’’جوامع الحکایات‘‘ کے مصنف سدید الدین عوفی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بخارا میں پیدا ہوا اور اپنا شہر چھوڑ کر حاکم سمرقند جلال الدین ابراہیم بن حسین تمغاج خان کے دربار میں آ کر ملازم ہو گیا۔

اس کے بعد وہ ماورا النہر، خراسان، سیستان اور ہندوستان کے کئی شہروں میں سیاحت کرتا رہا اور علماء اور مشائخ سے ملا، جس کا ذکر اس نے اپنی تصانیف میں کیا ہے۔ ’’جوامع الحکایات‘‘ کے مختلف انتخابات فارسی میں متعدد مرتبہ شائع ہوئے اور اسی طرح اس کے مختلف تراجم انگریزی، فرانسیسی، جرمن اور دیگر زبانوں میں بھی شائع ہوئے۔ عوفی کی اس تالیف کا کینوس بہت وسیع ہے، اس میں ایسی پند آمیز تاریخی اور غیرتاریخی حکایات جمع کی ہیں، جن کا مقصود معاشرے کی اصلاح ہے۔ اس کتاب ’’جوامع الحکایات‘‘ کے انتخابات مختلف ادوار اور ممالک میں طلباء کی تربیت کرنے کے لیے نصاب میں شامل رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد باقر نے شیخ صالح محمد عثمانی کے ترجمے کو اس کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر مرتب کیا ہے۔ کتاب کے آخر میں نامانوس الفاظ کی فرہنگ بھی دی گئی ہے۔

Additional information
مصنف

شیخ صالح محمد عثمانی

مرتب

ڈاکٹر محمد باقر

Shipping & Delivery

Related products

Compare

باغ و بہار

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 880
  • میر امن دہلوی نے ’’باغ و بہار‘‘ کے نام سے یہ مشہور کلاسیکی داستان فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے تحت لکھی تھی۔
  • یہ ’’باغ و بہار‘‘ کا تنقیدی ایڈیشن ہے جس پر ممتاز محقق رشید حسن خاں نے زندگی کے کم و بیش تئیس سال صرف کیے۔
  • باغ و بہار کی اُردو بہت شستہ ہے مگر اُس دور کے اُردو املا اور آج کے اُردو املا میں بہت فرق ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

توتا کہانی

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
'توتا کہانی' کے مصنف حیدر بخش حیدری ہیں۔ توتا کہانی ہندی الاصل قصہ ہے۔ اس کی بنیاد سنسکرت کی کتاب 'شک سپ تتی' ہے۔ اس کے معنی ہیں طوطے کی کہی ہوئی ستر کہانیاں۔ کہا جاتا ہے کہ ١٢٠٠ بکرمی سے پہلے کسی زمانے میں لکھی گئی تھی۔ اس کا فارسی ترجمہ عہدِ مغلیہ سے پہلے ہوا۔ یہ کتاب ایک سو اکہتر صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

شریر کی کہانیاں

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 330
شریر کی کہانیاں'' بیتال پچیسی مظہر علی ولا کی تصنیف ہے اور اس کی مرتبہ گوہر نوشاہی ہیں۔'' اس میں ٢٥ کہانیاں شامل ہیں۔ جو ایک بھوت پریت (بیتال) ایک راجہ (بکر ماجیت) کے درمیان مکالمے سے جنم لیتی ہیں۔ ان کہانیوں کی ایک فلسفیانہ حیثیت بھی ہے۔ ١٨٠٣ میں فروٹ ولیم کالج کلکتہ کے اردو نصاب کے لیے نامور ادیب اور شاعر مظہر علی ولا نے سنسکرت سے آسان اردو میں ڈھالا۔ صفحات کی تعداد ایک سو چھیالیس ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اُردو کی قدیم منظوم داستانیں (جلد اول: بارہ قصے)

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 770
  • اُردو کلاسیکی ادب کے سلسلے میں مجلس ترقی ادب کی شائع کردہ اس کتاب میں منظوم بارہ قصے شامل ہیں۔
  • داستانوں کے متن کی اساس حیدری مطبع بمبئی کے نسخے پر ہے جبکہ اختلافِ نسخ کی وضاحت پاورق میں کر دی گئی ہے۔
  • مذکورہ داستانوں کے کام کی حیثیت تالیفی ہے تحقیقی نہیں پھر بھی اس پر تحقیق کرنے والوں کے لیے یہ ایک زادِ راہ ضرور ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فسانۂ عجائب

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 770
  • مرزا رجب علی بیگ سرور کی ’’فسانۂ عجائب‘‘ مختصر داستانوں کے سلسلے کی مشہور کتاب ہے۔
  •  دبستانِ لکھنؤ کی اس نمائندہ تصنیف کی حیثیت صرف ادبی نہیں، تاریخی بھی ہے۔
  •  زیرِ نظر اڈیشن رشید حسن خاں کے تیس سالہ تجربے اور آٹھ سالہ غیرمعمولی محنت و دیدہ ریزی کا نتیجہ ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

اخوان الصفا

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 165
  • ’’اِخوانُ الصفا‘‘ دنیا کی قدیم اور ہمیشہ زندہ رہنے والی عالمگیر شہرت کی حامل کتاب ہے۔
  • یہ کتاب جو عربی میں ہے کس نے لکھی اور کب شائع ہوئی اس کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے۔
  • اس کتاب سے ایک پرچہ امتحان لیا جاتا تھا، جس میں کامیاب ہونا لازمی شرط تھی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

کانا باتی

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 220
میر باقر علی داستان گو کی چند داستانیں 'کانا باتی' کے نام سے محمد سلیم الرحمن نے ترتیب دی ہیں۔ یہ داستانیں داستان گوئی کے فن کو متعارف کروانے کا کام بخوبی کر رہی ہیں۔ قارئین نوے صفحات پر مبنی اس کتاب کے مطالعہ سے میر باقر علی داستان گو کے فن سے بخوبی متعارف ہو سکتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت

داستانیں،حکایات اورقَصَص
₨ 385
یہ کتاب 'فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت' ٢٦٠ صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ وہ کہانی ہے جسے مقبولیتِ عامہ حاصل ہوئی۔ جسے عورتیں اپنے بچوں کو سونے سے پہلے سنایا کوتی تھیں۔ رجب علی بیگ سرور ایک صاحبِ اسلوب نثر نگار ہیں۔ ان کا مشاہدہ حیرت انگیز اور تخیل کی اڑان بے مثال ہے۔ سراپہ نگاری پر خاص قدرت رکھتے تھے۔ رجب علی بیگ کی کردار نگاری میں سب سے بنیادی بات کرداروں کی نفسیاتی گرہیں کھولنے کا عمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
  • E- sahifa
  • E -book
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account