اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 550
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 550
Menu
“شذراتِ سرسیّد (جلد اوّل)” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات سر سید مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم)
مقالاتِ سرسیّد (حصہ یاز دہم) ₨ 450
Back to products
مقالاتِ سرسیّد (حصہ نہم) ₨ 275

مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم)

₨ 330

  • یہ کتاب سرسیّد کے مکاتیب پر مشتمل ہے جس میں تقریبا ڈیڑھ سو خطوط شامل کیے گئے ہیں۔
  • ہندوستان کے پچاس برس کے علمی، مذہبی، معاشرتی اور سیاسی حالات و واقعات کی عکاسی بھی ان خطوط میں عیاں ہے۔
  • ن خطوط کے مطالعے سے سرسیّد کے اخلاق، سیرت اور عقائد و خیالات سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی دور ہو جاتی ہیں۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات سر سید
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مکتوبات کا یہ مجموعہ سرسیّد کی نجی زندگی کا بہت عمدہ اور بالکل صحیح خاکہ پیش کرتا ہے اور ان خطوط سے ان کے ذاتی اخلاقی و عادات کی بہت معقول واقفیت ہو جاتی ہے۔ ان کی تعلیمی سرگرمیوں، ان کی اصلاحی کوششوں اور مذہبی عقائد کے متعلق ان کے ذاتی خیالات کی بہترین عکاسی ان خطوط سے ہوتی ہے۔ ہندوستان کے پچاس برس کے علمی، مذہبی، معاشرتی اور سیاسی حالات و واقعات کی عکاسی بھی ان خطوط میں عیاں ہے۔ قومی بھلائی اور مسلمانوں کی دنیوی ترقی و بہبود کے جو جو منصوبے، سرسیّد اس دوران میں زیرِ عمل لائے یا جو جو تجویزیں ان کے ذہن میں تھیں، جن کو وہ عملی جامہ نہ پہنا سکے، ان کی کیفیت بھی ان خطوط سے معلوم ہوتی ہے۔ جس محبت اور شفقت کے ساتھ وہ لوگوں سے برتائو کرتے تھے، جس خندہ پیشانی کے ساتھ وہ آنے جانے والوں سے ملتے تھے، جس اخلاق و مروت کے ساتھ وہ ہر آئے گئے کا خیرمقدم کیا کرتے تھے، بزرگوں سے جس ادب و احترام کے ساتھ، دوستوں سے جس خلوص و یک رنگی کے ساتھ، چھوٹوں سے جس شفقت و اُلفت کے ساتھ، غیروں سے جس رواداری اور حسنِ سلوک کے ساتھ، اپنوں سے جس یگانگت اور محبت کے ساتھ، مخالفوں سے جس طنز و مزاح کے ساتھ، دشمنوں سے جس سختی و ترش روئی کے ساتھ اور یار دوستوں سے جس بے تکلفی کے ساتھ وہ پیش آتے تھے، اس کی بڑی صحیح، بہت مکمل اور نہایت درست تصویر ان اوراق میں نظر آتی ہے۔

سرسیّد کے اخلاق و عادات، ان کی سیرت و کردار اور ان کے عقائد و خیالات کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی ان خطوط کے مطالعے سے دور ہو جاتی ہیں۔ سرسیّد ان خطوط میں بالکل ویسے ہی نظر آتے ہیں جیسے فی الحقیقت وہ تھے کیونکہ تصنیف و تالیف میں تو انسان تصنع اور بناوٹ سے کام لے سکتا ہے مگر ذاتی خطوط میں ایسا نہیں ہوتا، کیونکہ ان کے چھپنے کا وہم بھی نہیں ہوتا۔ اور دل کی بات صاف صاف کر دی جاتی ہے۔ اسی لیے کسی کے بھی اصلی خیالات و افکار معلوم کرنے کے لیے خطوط سے زیادہ مستند معلومات کہیں سے دریافت نہیں ہو سکتیں۔

Additional information
مصنف

سرسیّد احمد خاں

مرتب

شیخ محمد اسماعیل پانی پتی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی

مقالات سر سید
₨ 770
  • زیرِ نظر کتاب اور تاریخ سرسیّد کی قائم کردہ سائنٹفک سوسائٹی کی روئدادوں پر مشتمل ہے۔
  •  سوسائٹی کی اس تاریخ کی ساری شہادتیں دُنیا بھر کے کتب خانوں سے چنی گئی ہیں۔
  • یہ سوسائٹی فلاح و بہبود، معاشی خوشحالی، روشن ضمیری، سائنسی سوچ اور تجسّس پیدا کرنے کی کوشش تھی۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)

مباحث،تاریخ، ثقافت, مقالات سر سید, Audio books, اخلاق ومعاشرت
₨ 275
  • ’’حکایاتِ پنجاب‘‘ کیپٹن آر سی ٹمپل کی کتاب The Legends of the Punjab کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب میں پنجاب کی زبان، کلچر اور مذہب کو سمجھنے کے لیے لوک کہانیوں اور گیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔
  • ان لوک کہانیوں اور گیتوں میں رنگین کرداروں کی زندگی ، محبت ، مہم جوئی اور بہادریوں کو بیان کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید

مقالات سر سید
₨ 220
  • ڈاکٹر شافع قدوائی کی ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے حوالے سے اولاً انڈیا میں شائع ہوئی۔
  • سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔
  • کتاب میں سوانح سرسیّد کے حوالے سے بعض مسلمات سے اختلاف کیا گیا ہے بلکہ نئے انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ ہفتم)

مقالات سر سید
₨ 330
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ہفتم میں مضامین متعلق بہ سوانح و سِیَر اور مضامینِ ادب، تنقید و تبصرہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • یہ مضامین اخبار سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ، تہذیب الاخلاق، علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ یا کسی کتاب میں شائع ہوتے رہے۔
  • ان مضامین میں مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ سیز دہم)

مقالات سر سید
₨ 500
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ سیزدہم میں ذاتی عقاید، استفسارات، واقعاتِ حاضرہ اور اہلِ ترکستان سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
  • یہ مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

Letters To and From Sir Syed Ahmad Khan

مقالات سر سید
₨ 165
  • اس کتاب میں مختلف شخصیات کے اُن خطوط کو جمع کیا گیا ہے جو اُنھوں نے سرسیّد کے نام لکھے۔
  • مکاتیب کسی شخصیت اور اس کے عہد کی کیفیت، ماحول اور اس کے آدرشوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔
  • پچاس سے زائد خطوط کی جمع و تدوین میں اسماعیل پانی پتی نے بڑی محنت سے کام لیا اور حسبِ ضرورت حواشی بھی لکھے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)

مقالات سر سید
₨ 400
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ چہاردہم میں سرسیّد کے قرآنی قصص سے متعلق مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
  • اس جلد میں شامل مقالات سے سرسیّد کے طرزِ تحریر کے ساتھ ان کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔
  • سرسیّد کے متعدد عظیم الشان کارناموں میں سے ان کی ادبی خدمات کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مسافرانِ لندن

مقالات سر سید
₨ 300
  • زیر نظر کتاب سرسیّد کے سفرنامے پر مشتمل ہے، جو ان کے قیامِ لندن کے واقعات اور حالات کی تصویر پیش کرتا ہے۔
  • اس سفر کا بنیادی مقصد ولیم میور کی کتاب کا جواب لکھنا اور برصغیر کے تہذیبی مزاج کی تجدید کرنا تھا۔
  • لندن کے سفر کے لیے پیسے کی کمی کی وجہ سے کتب خانہ فروخت کر دیا اور گھر کو رہن پر رکھ دیا تھا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account