اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

0 items ₨ 0
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
0 items ₨ 0
Menu
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات(ادبی تحقیق) مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دہم)
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ہشتم) ₨ 385
Back to products
مولانا ظفر علی خاں (احوال و آثار) ₨ 330

مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دہم)

₨ 385

  • یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
  • حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
  • یہ کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد دہم ہے جس میں انگریزی مضامین، متفرق موضوعات اور منظومات مع اشاریہ جلد نہم شامل ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔ حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود اور عظیم شخصیات میں سے ایک دُرِّنایاب ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔ شیرانی کی ادبی تحقیق و تدوین کا رتبہ دنیائے ادب میں نہایت بلند ہے۔ انہوں نے بہت سے غلط نظریات اور مسخ شدہ تاریخی حقائق کی درستگی کا فریضہ کمال ذمہ داری سے انجام دیا ہے۔ شیرانی صاحب نے تحقیقات کی ایک ایسی روایت قائم کی جس کی بنیاد نئے ماخذ کی دریافت پر ہے۔ چنانچہ انہوں نے سینکڑوں نئے ماخذ کی روشنی میں نئے نتائج نکالے ہیں۔ انہوں نے کئی کتابوں کے علاوہ پچاسوں تحقیقی مقالات لکھے ہیں۔ جن میں حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی اپنے دادا حافظ محمود شیرانی کی تحقیقی روایت کے پاسدار اور اپنے والد کی حسِ جمالیات کے امین تھے۔ خانوادہ شیرانی کی تین نسلوں نے اردو ادب کی آبیاری کی۔ نامور شاعر اختر شیرانی کے صاحب زادے ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی کی تحقیقی سرگرمیاں ان کی متنوع تصانیف کی صورت میں محفوظ ہیں۔ اکتوبر 2003ء سے اب تک گورنمنٹ کالج لاہور سے بحیثیت ریسرچ سپروائزر وابستہ رہے۔

مضامینِ شیرانی کی اشاعت ایک ضروری فرض تھا اور مقامِ مسرت ہے کہ مجلس ترقی ادب لاہور نے اس فرض کو پورا کیا ہے۔ حافظ محمود شیرانی کے مقالات کو بڑی کاوش و محنت سے تلاش کر کے ان کے پوتے ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی نے دس جلدوں میں مرتب کیا ہے جس کے لیے وہ مستحقِ صد تحسین ہیں کہ انھوں نے اپنے نامور بزرگ کے مقالات جمع کر کے مرتب کیے اور اہلِ علم کو موقع دیا کہ وہ ان کا یکجا مطالعہ کر سکیں۔ زیرنظر مقالاتِ حافظ محمود شیرانی کی دسویں جلد ہے جسے موضوعات کے اعتبار سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: حصہ اوّل ’’متفرق

موضوعات‘‘ میں چار مضامین شامل ہیں۔ حصۂ دوم ’’منظومات‘‘ میں پندرہ مضامین شامل ہیں۔ اس حصے کے آخر میں جلد نہم کا اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔ جبکہ حصۂ سوم ’’انگریزی مضامین‘‘ میں تین مضامین شامل ہیں۔

Additional information
مصنف

حافظ محمود شیرانی

مرتب

ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

مضامینِ ڈار

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 550
  • یہ کتاب ابراہیم ڈار کے مضامین کا چوتھا ایڈیشن ہے جو صحیفہ کے مدیر پروفیسر افضل حق قرشی کی محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے۔
  • کئی امتیازی خصوصیات کی بنا پر مذکورہ مجموعہ پچھلے تمام ایڈیشنوں سے بہتر و معتبر قرار دیا جا سکتا ہے۔
  • مذکورہ مجموعے میں 16 مضامینِ ڈار کا اُردو متن 412 صفحات پر محیط ہے جبکہ انگریزی متن 96 صفحات پر مشتمل ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ علامہ عبدالعزیز میمن

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 605
  •  یہ کتاب علامہ عبدالعزیز میمن کے ستائش و صلے سے بے نیاز تحقیقی کام پر مبنی ہے۔
  • علامہ عبدالعزیز میمن کا نام عربی زبان و ادب میں اہلِ زبان و مستشرقین میں عالمی شہرت کا حامل ہے۔
  • اس کتاب کے مطالعے سے علامہ میمن کی علمی بصیرت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سے بھی آگاہی ملتی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

پاکستانی اردو لغات (جامع)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 550
پاکستانی اردو لغات (جامع)'' کا کا تقابلی جائزہ ڈاکٹر شمیم طارق کی تصنیف ہے۔'' یہ تقابلی جائزہ بلحاظِ مرکبات، ضرب الامثال اور محاورات کے ساتھ ساتھ املا، تلفظ اور تذکیر و تانیث کو بھی بحث کا حصہ بناتا ہے۔ یہ کتاب چار سو بتیس صفحات پر مشتمل ہے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالات عبدالستار صدیقی(جلد اوّل)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
  • یہ کتاب نامور محقق اور ماہر لسانیات ڈاکٹر عبدالستار صدیقی کے مقالات کی جلد اوّل پر مشتمل ہے۔
  • ڈا کٹر عبدالستار صدیقی کا نام زبان و ادب کے طلبا، اساتذہ اور محققین میں بڑا معتبر ہے۔
  • یہ مقالات فکرو نظر کے نئے دریچے وا کرنے کے ساتھ مزید تفتیش، تحقیق او ر تفحص پر بھی مائل کرتے ہیں۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یورپ میں تحقیقی مطالعے

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 330
  • اس کتاب میں ڈاکٹر افتخار حسین کے وہ مضامین شامل ہیں جو اُنھوں نے یورپ کے دورانِ قیام میں لکھے۔
  • افتخار حسین نامور محقق، مؤرخ، ناول نگار، ڈراما نویس، سول سرونٹ، مترجم اور استاد تھے۔
  • سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں مغربی علوم کا مطالعہ اہلِ مشرق کے لیے بہت ضروری ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ نذیر

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 440
یہ کتاب پروفیسر نذیر احمد کے مقالات پر مشتمل ہے، جنہیں جناب ظفر احمد صدیقی نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کے
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

یادداشت ہاے مولوی محمد شفیع

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 110
  • مولوی محمد شفیع کی علمی یادداشتوں کا یہ مجموعہ اُن کی کاپیوں، کاغذوں اور کتابوں میں لکھے اشارات سے مرتب کیا گیا ہے۔
  • کچھ یادداشتیں اُنھوں نے تحقیق میں استعمال کرنا تھیں، لیکن ان کی وفات کے بعد دوسروں کے کام آسکتی ہیں۔
  • یہ یادداشتیں جابجا بکھرے ہوئے موتیوں کی صورت تھیں، جنھیں تلاش کر کے لڑیوں میں پرو کر یکجا کر دیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد دوم)

مقالات(ادبی تحقیق)
₨ 660
  • پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی کے استاد اور پرنسپل کے بیش قیمت مضامین پر مشتمل مقالات ہیں۔
  • جلد دوم میں شامل تاریخ و تصوف، ادبِ عالیہ اور تحقیق جیسے موضوعات پر یہ مقالات ان کے بیٹے احمد ربانی نے تالیف کیے۔
  • ان مقالات کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کو قیمتی خطی نسخوں کو متعارف کرانے کا شوق اور خاص ملکہ تھا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
0 items Cart
My account