یہ کتاب پروفیسر نذیر احمد کے مقالات پر مشتمل ہے، جنہیں جناب ظفر احمد صدیقی نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کے آغاز میں فاضل مولف جناب ظفر احمد صدیقی نے مجلس کے زیرِاہتمام پہلی بار مقالاتِ نذیر کی اشاعت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ جس کے بعد اگلے چند صفحات میں مرتب نے اختصار کے ساتھ پروفیسر نذیر احمد کے احوال و آثار بیان کیے ہیں۔ پروفیسر نذیر احمد فارسی ادبیات کے نامور استاد اور محقق تھے مگر انھیں اُردو میں بھی یکساں مہارت حاصل تھی۔ اس کتاب میں چھے طویل مقالے بہ عنواناتِ ذیل: قدیم فارسی فرہنگوں میں ہندوستانی عناصر، قدیم فارسی فرہنگوں میں اُردو عناصر، اُردو ادب میں عادل شاہی دور، قدیم ایرانی و زرتشتی عناصر اُردو ادب میں، فارسی صرف و نحوی اثرات اُردو ادب پر، شامل ہیں۔ ہر باب کے آخر میں حواشی درج ہیں۔ کتاب میں اشخاص اور کتب کا الگ الگ اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔ لسانیات کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ان مقالات کا مطالعہ یکساں مفید ہے۔ ان مقالوں میں فارسی فرہنگوں، دکن اور شمالی ہند میں اُردو قواعد و انشا، لفظیات کی تشکیل و تبدل کے مراحل اور کیفیات پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا گیا ہے۔
“مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دوم)” has been added to your cart. View cart
مقالاتِ نذیر
₨ 440
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Description
Additional information
| مرتب |
ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی |
|---|
Shipping & Delivery
Related products
ادبی تحقیق
₨ 500
یادداشت ہاے مولوی محمد شفیع
₨ 110
- مولوی محمد شفیع کی علمی یادداشتوں کا یہ مجموعہ اُن کی کاپیوں، کاغذوں اور کتابوں میں لکھے اشارات سے مرتب کیا گیا ہے۔
- کچھ یادداشتیں اُنھوں نے تحقیق میں استعمال کرنا تھیں، لیکن ان کی وفات کے بعد دوسروں کے کام آسکتی ہیں۔
- یہ یادداشتیں جابجا بکھرے ہوئے موتیوں کی صورت تھیں، جنھیں تلاش کر کے لڑیوں میں پرو کر یکجا کر دیا گیا ہے۔
یورپ میں تحقیقی مطالعے
₨ 330
مقالات عبدالستار صدیقی(جلد اوّل)
₨ 440
مقالاتِ علامہ عبدالعزیز میمن
₨ 605
نذرِ حمید احمد خاں
₨ 330
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)
₨ 660
پاکستانی اردو لغات (جامع)
₨ 550
