مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ششم میں تاریخی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے جاری کردہ رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوئے۔ البتہ کچھ مضامین ایسے بھی ہیں جو کسی دوسرے اخبار، رسالے یا کتاب یا پمفلٹ وغیرہ کی شکل میں شائع کیے گئے۔ ان مضامین میں نہ صرف یہ کہ سرسیّد کے طرزِ تحریر سے واقفیت ملتی ہے بلکہ ان کے علمی استدلال اور وسعتِ مطالعہ کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اکثر مضامین سے پتہ چلتا ہے کہ چند صفحوں کے ایک مضمون کے لیے سرسیّد نے نہ جانے کتنی ہی کتابوں کو کھنگالا ہوگا۔ ان مضامین کو پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں سرسیّد کی علمی شخصیت خوب نکھر کر سامنے آ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرسیّد کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔ ان مضامین کو پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سرسیّد روایتی طرز کے مولوی نہیں تھے بلکہ ہر بات کو دلیل اور عقل سے پرکھ کر قبول کرتے تھے۔ بعض مضامین میں سرسیّد نے یورپین مصنّفین اور عیسائی پادریوں کے اعتراضات کو ردّ کیا ہے تو کہیں پر عام مسلمانوں کے مولویانہ نظریات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس جلد میں تاریخِ تہذیب، طوفانِ نوح، تاریخِ عرب، اسلامی سلسلۃ الملوک اور تاریخ سرکشی ضلع بجنور وغیرہ جیسے موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
“Letters To and From Sir Syed Ahmad Khan” has been added to your cart. View cart
مقالاتِ سرسیّد (حصہ ششم)
₨ 440
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ششم میں تاریخی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
- اس جلد میں تاریخِ تہذیب، عرب، ملوک اور سرکشی ضلع بجنور وغیرہ جیسے موضوعات پر علمی دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔
Category: مقالات سر سید
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
شیخ محمد اسماعیل پانی پتی |
Shipping & Delivery
Related products
سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید
₨ 220
سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو
₨ 385
- یہ کتاب انگریزی میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔
- مصنف نے انیسویں صدی میں مطالعۂ اسلامی فکر کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بیان کی ہے۔
- کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیںجن کا مطالعہ قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ دہم)
₨ 220
- اس جلد میں اخبارات پر تنقیدی مضامین، متعلق بہ تہذیب الاخلاق و مدرسۃ العلوم مسلمانان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- اخبارات و صحافت اور ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کے اغراض و مقاصد اور مختلف ادوار سے متعلق مضامین بھی اس جلد میں ہیں۔
- اس جلد کے آخری حصے میں مسلمانوں کے طرزِ تعلیم بارے مضامین پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)
₨ 400
مسافرانِ لندن
₨ 300
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
سید احمد خاں کا سفرنامۂ پنجاب
₨ 440
مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم)
₨ 330