اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Ph: +92 42 99200 856-7 +92 42 99200 852-3
مجلسِ ترقی ادب مجلسِ ترقی ادب
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Search
Login / Register
Sign inCreate an Account

Lost your password?

1 item ₨ 440
Wishlist
مجلسِ ترقی ادب
1 item ₨ 440
Menu
“سید احمد خاں کا سفرنامۂ پنجاب” has been added to your cart. View cart
Click to enlarge
Home بُک سٹور مقالات سر سید مقالاتِ سرسیّد (حصہ شانزدہم)
مقالاتِ سرسیّد (حصہ سیز دہم) ₨ 500
Back to products
جبریل اڈاری ₨ 275

مقالاتِ سرسیّد (حصہ شانزدہم)

₨ 660

  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ شانزدہم میں نایاب رسائل و مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • اس جلد میں شامل بعض مضامین کا تو اہلِ علم بزرگوں اور ماہرینِ تصانیف سرسیّد کو بھی پتہ نہیں تھا۔
  • اس جلد میں علاوہ دیگر ناپید مضامین کے آٹھ نایاب رسائل کو شامل کیا گیا ہے۔
wws Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Compare
Add to wishlist
Category: مقالات سر سید
Share:
  • Description
  • Additional information
  • Shipping & Delivery
Description

مقالاتِ سرسیّد کے حصہ شانزدہم میں نایاب رسائل و مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مقالاتِ سرسیّد کے اس سولہویں حصے میں سرسیّد کے ایسے رسائل و مقالات پیش کیے گئے ہیں جو عام طور پر نایاب و ناپید ہیں بلکہ بعض مضامین کا تو علمی ذوق رکھنے والے بزرگوں اور سرسیّد کی تصانیف سے واقف اصحاب کو بھی پتہ نہیں۔ ان نایاب و نادر رسائل و مقالات کو اکٹھا کرنے میں مرتب کو بدمعاملگی، بخل، بدکلامی کا سامنا کرنے کے علاوہ زرِ کثیر خرچ کرنا پڑا۔ ان مضامین میں نہ صرف یہ کہ سرسیّد کے طرزِ تحریر سے واقفیت ملتی ہے بلکہ ان کے علمی استدلال اور وسعتِ مطالعہ کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اکثر مضامین سے پتہ چلتا ہے کہ چند صفحوں کے ایک مضمون کے لیے سرسیّد نے نہ جانے کتنی ہی کتابوں کو کھنگالا ہوگا۔ ان مضامین کو پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں سرسیّد کی علمی شخصیت خوب نکھر کر سامنے آ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرسیّد کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔ ان مضامین کو پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سرسیّد روایتی طرز کے مولوی نہیں تھے بلکہ ہر بات کو دلیل اور عقل سے پرکھ کر قبول کرتے تھے۔ بعض مضامین میں سرسیّد نے یورپین مصنّفین اور عیسائی پادریوں کے اعتراضات کو ردّ کیا ہے تو کہیں پر عام مسلمانوں کے مولویانہ نظریات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس جلد میں جن نایاب رسائل کو مضامین کو شامل کیا گیا ہے وہ یہ ہیں: جامِ جم، تسہیل فی جرِّ الثقیل، فوائد الافکار فی اعمال الفرجار، شاہجہاں آباد کے لوگوں کا بیان، قولِ متین در ابطالِ حرکتِ زمین، دیباچہ تاریخ فیروز شاہی ضیاء الدین برنی، قدیم نظامِ دیہی ہندوستان، یادداشت نسبت ترقی حیثیت اراضی و امداد، سیرتِ فریدیہ، ضمیمہ اور تحفۂ حسن۔

Additional information
مصنف

سرسیّد احمد خاں

مرتب

شیخ محمد اسماعیل پانی پتی

Shipping & Delivery

Related products

Compare

خطباتِ سرسید (جامع)

مقالات سر سید
₨ 825
  • یہ کتاب مختلف شہروں میں مختلف اوقات میں اور مختلف موضوعات پر سرسیّد کی گئی تقریروں پر مشتمل ہے۔
  • اس زمانے میں فنِ زود نویسی چونکہ رائج نہیں تھا، اس لیے سرسیّد کی اچھی خاصی تقریریں ضائع ہو گئیں۔
  • یہ مجموعۂ تقاریر نصف صدی کے تعلیمی، معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی حالات و واقعات پر مرقع ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ سیز دہم)

مقالات سر سید
₨ 500
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ سیزدہم میں ذاتی عقاید، استفسارات، واقعاتِ حاضرہ اور اہلِ ترکستان سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
  • یہ مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مسافرانِ لندن

مقالات سر سید
₨ 300
  • زیر نظر کتاب سرسیّد کے سفرنامے پر مشتمل ہے، جو ان کے قیامِ لندن کے واقعات اور حالات کی تصویر پیش کرتا ہے۔
  • اس سفر کا بنیادی مقصد ولیم میور کی کتاب کا جواب لکھنا اور برصغیر کے تہذیبی مزاج کی تجدید کرنا تھا۔
  • لندن کے سفر کے لیے پیسے کی کمی کی وجہ سے کتب خانہ فروخت کر دیا اور گھر کو رہن پر رکھ دیا تھا۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ ہفتم)

مقالات سر سید
₨ 330
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ہفتم میں مضامین متعلق بہ سوانح و سِیَر اور مضامینِ ادب، تنقید و تبصرہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • یہ مضامین اخبار سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ، تہذیب الاخلاق، علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ یا کسی کتاب میں شائع ہوتے رہے۔
  • ان مضامین میں مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ نہم)

مقالات سر سید
₨ 275
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ چہارم میں مُلکی و سیاسی مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • ان میں زیادہ تر مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
  • اس جلد میں مذہب و حکومت، بغاوتِ ہند، انگریزوں کی غلط فہمیاں، اسلام کے فرقے وغیرہ پر علمی دلائل کے ساتھ گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)

مباحث،تاریخ، ثقافت, مقالات سر سید, Audio books, اخلاق ومعاشرت
₨ 275
  • ’’حکایاتِ پنجاب‘‘ کیپٹن آر سی ٹمپل کی کتاب The Legends of the Punjab کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب میں پنجاب کی زبان، کلچر اور مذہب کو سمجھنے کے لیے لوک کہانیوں اور گیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔
  • ان لوک کہانیوں اور گیتوں میں رنگین کرداروں کی زندگی ، محبت ، مہم جوئی اور بہادریوں کو بیان کیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ دو از دہم)

مقالات سر سید
₨ 220
  • مقالاتِ سرسیّد کے حصہ دو از دہم میں تقریری مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • یہ مختلف موضوعات پر دیئے گئے خطبات ہیں جو اُس وقت اخبارات میں چھپ کر بعد ازاں نظروں سے اوجھل ہو گئے۔
  • اس جلد میں ترقی، طریقۂ علاج، قومی تعلیم ، اتفاق و اتحاد، ترقی و تعلیم جیسے موضوعات پر سرسیّد کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view
Compare

مقالاتِ سرسیّد (حصہ دہم)

مقالات سر سید
₨ 220
  • اس جلد میں اخبارات پر تنقیدی مضامین، متعلق بہ تہذیب الاخلاق و مدرسۃ العلوم مسلمانان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
  • اخبارات و صحافت اور ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کے اغراض و مقاصد اور مختلف ادوار سے متعلق مضامین بھی اس جلد میں ہیں۔
  • اس جلد کے آخری حصے میں مسلمانوں کے طرزِ تعلیم بارے مضامین پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Add to wishlist
Add to cart
Quick view

ایڈریس کی معلومات

ایڈریس:مجلسِ ترقی ادب ۲۔کلب روڈ لاہور،پنجاب،پاکستان
آفس ٹائم: سوموار تا جمعتہ المبارک 9 تا 4:00
فون:04299200852
فون:04299200853
فون:04299200856
فون:04299200857
ای میل:info@mtalahore.com

مزید جانیے

  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
مجلسِ ترقی ادب© 2024. تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں
payments
  • Menu
  • Categories
Set your categories menu in Header builder -> Mobile -> Mobile menu element -> Show/Hide -> Choose menu
  • ہوم
  • بک سٹور
  • بلاگ
  • ایونٹ
  • گیلری
    • تصویریں
    • ویڈیوز
  • ہمارےمتعلق
  • مصنفین
  • رابطہ
Shopping cart
Close
Facebook Instagram YouTube
Start typing to see posts you are looking for.
ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں
Shop
Wishlist
1 item Cart
My account