اردوکےکلاسیکی ادب اورعلوم انسانی پر تالیف وتراجم کاادارہ
Free Call 04299200856

سلاطینِ دہلی کے مذہبی رجحانات

660 

  • اس کتاب میں اسلامی ہند میں مسلمان حکومت کے آغاز سے لودھیوں تک غیرمسلموں پر اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔
  • یہ کتاب اسلامی ہند میں مسلمانوں کی حکومت اور اسلامی تعلیمات و رواج کی روداد سناتی ہے۔
  • کتاب 14 ابواب پر مشتمل ہے اور آخری صفحات پر مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
کیٹاگری: Product ID: 2251

ڈسکرپشن

خلیق احمد نظامی کی تصنیف کردہ یہ کتاب مجلسِ ترقی ادب لاہور کے زیر اہتمام پہلی بار شائع ہو رہی ہے۔ اس کتاب میں اسلامی ہند کے بانی سلطان قطب الدین ایبک (خاندانِ غلاماں) سے لے کر خلجی، تغلق اور لودھی سلاطین تک کے مذہبی رجحانات، اخلاقیات اور شعائر اسلامی کے فروغ میں اولیا اور علما کے کردار، حکومتی اقدامات، دربار اور خانقاہ کے تعلقات اور عوام الناس پر اثرات کا عہد بہ عہد جائزہ لیا گیا ہے۔ بہ الفاظِ دیگر خلیق احمد نظامی کی یہ کتاب اسلامی ہند (ماقبل خاندانِ مغلیہ) میں مسلمان سلاطین کے غیرمسلموں پر حکومت کرنے کے سلیقے، زندگی کی مختلف سطحوں پر اسلامی تعلیمات کے مطابق نفاذ اور رواج کی چشم کشا اور مکمل روداد سناتی ہے۔ حرفے چند میں مصنف کے تعارف کے ساتھ ساتھ، موضوع کی اہمیت اور مواد کی پیشکش میں مصنف کی فنی اور فکری مہارت کا ذکر کیا گیا ہے۔ کتاب کا دیباچہ خلیق احمد نظامی اور پیش لفظ سیّد بشیر حسین زیدی (سابق وائس چانسلر مسلم یونیورسٹی علی گڑھ) کا تحریر کردہ ہے۔ تعارف کے عنوان کے تحت مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، شعبۂ سیاسیات کے سربراہ پروفیسر محمد حبیب نے خلیق احمد نظامی کے فکر و فن پر روشنی ڈالتے ہوئے برعظیم میں مسلم سیاسیات کا تذکرہ کیا ہے۔ طویل مقدمہ افتتاحِ سخن، سلاطین کے مذہبی افکار و عقائد کا نشوونما، تاریخِ اسلام میں سلطنتِ دہلی کا مقام، سلطنتِ دہلی میں مذہب کی حیثیت، سلطنتِ دہلی میں غیرمسلم اور خلافت اور سلاطینِ دہلی کے ذیلی عنوانات کے تحت تحریر کیا گیا ہے۔ کتاب کا مواد 14 ابواب کو محیط ہے۔ کتاب کے آخری صفحات پر مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔

اضافی معلومات

مصنف