کلاسیکی ادب کی یہ فرہنگ بھی اُردو کے نامور محقق، نقاد اور ماہرِ متونیات رشید حسن خاں کی مرتّبہ و مدوّنہ ہے۔ کلاسیکی ادب کی فرہنگ کے توسط سے سینکڑوں بھولے بسرے الفاظ کو نئی زندگی ملی ہے۔ رشید حسن خاں نے یہ فرہنگ انجمن ترقی اُردو (ہند) کی درخواست پر تین جلدوں میں مرتب کرنے کا ارادہ باندھا تھا۔ ابھی ایک ہی جلد شائع ہوئی تھی کہ وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ فرہنگ نویسی میں اس پائے کا عالمانہ اور محققانہ کام، ڈاکٹر خلیق انجم کے بقول، اُردو میں پہلی بار ہوا ہے۔ اس فرہنگ کی تیاری میں اُصولِ تدوین کی مکمل پابندی کی گئی ہے۔ رشید حسن خاں نے ’’ابتدائیہ‘‘ میں اس فرہنگ کا تخصص بیان کیا ہے نیز پیشِ نظر فرہنگ میں تلفظ اور اعراب و علامات و رموزِ اوقاف کے بارے میں اور بعض الفاظ کے مروجہ معنوں اور متعلقہ متن میں مراد لیے گئے معنوں کی مع حوالہ جات اور امثال وضاحت کر دی گئی ہے۔ فرہنگ کا آغاز الف بائی ترتیب (الف ممدودہ سے) سے ہوتا ہے۔ اس فرہنگ میں پانچ کلاسیکی متون، فسانۂ عجائب، باغ و بہار، مثنوی گلزارِ نسیم، مثنویاتِ شوق، مثنوی سحر البیان سے اعتنا کیا گیا ہے۔ الفاظ و تراکیب اور محاورات کے مفہوم و معانی جن فرہنگوں یا اشعار سے مستعار و مشتق ہیں ان کے حوالے بھی دیئے گئے ہیں تاکہ کلاسیکی ادب کے قاری کو معانی تلاش کرتے وقت مشکل نہ ہو۔ رشید حسن خاں نے پاکستان میں اپنی کتب کے حقوق ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کو عطیہ کر دیے تھے۔ انھی کے توسط اور اجازت سے مجلس نے یہ کتاب پہلی بار جون 2013ء میں شائع کی تھی۔ پیشِ نظر اس کا دوسرا ایڈیشن ہے جو سات سو پندرہ صفحات پر مشتمل ہے۔
View cart “صحیفہ خصوصی اشاعت بہ سلسلہ سرسیّد احمد خاں” has been added to your cart.
کلاسکی ادب کی فرہنگ
₨ 880
- کلاسیکی ادب کی یہ فرہنگ اُردو کے نامور محقق، نقاد اور ماہرِ متونیات رشید حسن خاں کی مرتّبہ و مدوّنہ ہے۔
- رشید حسن خاں نے اس فرہنگ کو تین جلدوں میں مرتب کرنے کا ارادہ کیا تھا مگر زندگی نے وفا نہ کی۔
- اس فرہنگ کی تیاری میں اُصولِ تدوین کی مکمل پابندی کی گئی ہے۔
Category: ادبی تحقیق (موضوعات)
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
اشاریہ معاصر
₨ 275
کلکتہ میں اُردو کے نادر ذخائر
₨ 220
- بنگال پر تسلط کے بعد انگریز نے کلکتہ کو پہلا دارالحکومت بنایا تو یہیں سے ہندوستان میں نئی تہـذیبی زندگی کی داغ بیل پڑی۔
- فورٹ ولیم کالج کے قیام اور اس کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں نے علمی و تہذیبی انقلاب برپا کر دیا۔
- کتاب میں ایشیاٹک سوسائٹی کلکتہ کا قیام، مقاصد اور وہاں مخطوطات بارے معلومات محققین کے لیے بہت اہم ہیں۔
تعلیقاتِ خطباتِ گارساں دتاسی
₨ 220
- یہ کتاب سلطان محمود حسین کا پی ایچ ڈی مقالہ ہے، جس میں خطباتِ گارساں دتاسی پر تعلیقات لکھے گئے ہیں۔
- یہ خطبات اُردو ادب میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور ان کے بغیر اُردو ادب کی تاریخ نامکمل رہتی ہے۔
- گارسین دتاسی کا ہر خطبہ سالِ گذشتہ میں ہندوستان کی سیاسی، علمی، ادبی اور مذہبی زندگی کا احاطہ کرتا ہے۔
اردو شاعری میں اصلاح کی روایت
₨ 550
ادبی تحقیق
₨ 500
سید امتیاز علی تاج کی تمثیل شناسی
₨ 660
صحیفہ خصوصی اشاعت بہ سلسلہ سرسیّد احمد خاں
₨ 825
- سال 2018ء کو سرسیّد صدی کے طور پر منایا گیا، مجلّہ صحیفہ کا سرسیّد نمبر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
- سرسیّد احمد خاں کا شمار ان کثیر الجہات شخصیات میں ہوتا ہے جن کی مساعی نے قوم کی شیرازہ بندی کی۔
- مجلے کی اہمیت کے پیشِ نظر بعد ازاں اسے مجلد اور پیپر بیک ہر دو صورتوں میں کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔
کتابیاتِ سرسیّد
₨ 220